تعارف بانی دعوت اسلامی اور ان کی خدمات حصہ پنجم

مدنی مذاکرات
“مدنی مذاکرات“ کے اجتماعات کا انعقاد بھی ہوتا ہے جس میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے عقائد و اعمال، شریعت و طریقت تاریخ و سیرت، طبابت و روحانیت وغیرہ مختلف موضوعات پر سوالات کئے جاتے ہیں اور آپ دامت برکاتہم العالیہ ان کے جوابات عطا فرماتے ہیں۔ ان مدنی مذاکرت کی اب تک تقریباً تقریباً 167 کیسٹیں اور دو mp3 سی ڈیز منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں 100 مدنی مذاکرے ہیں نیز دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر بھی ان مدنی مذاکروں کو سنا جا سکتا ہے۔

حاجیوں کی تربیت
حج کے موسمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں۔ حج و زیارتِ مدینہء منورہ میں رہنمائی کیلئے مدینے کے مسافروں کو حج کی کتابیں بھی مُفت پیش کی جاتی ہیں۔

مکتبۃ المدینہ
آپ دامت برکاتہم العالیہ کے قائم کردہ ادارے “مکتبۃ المدینہ“ کے ذریعے سرکارِ اعلٰیحضرت اور دیگر عُلمائے اہلسنّت کی کتابیں طبع ہوکر لاکھوں تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنّتوں کے پھول کھلا رہی ہیں۔ نیز سنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کی لاکھوں کیسیٹیں بھی دنیا بھر میں پہنچیں اور پہنچ رہی ہیں۔ انٹرنیٹ کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذریعہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جا رہا ہے۔

مجلس المدینۃ العلمیۃ
نیکی کی دعوت، احیائے سنّت اور اشاعتِ علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کے عزم مصمم کے پیشِ نظر آپ دامت برکاتہم العالیہ نے “مجلس المدینۃ العلمیۃ“ بھی قائم کی جو دعوتِ اسلامی کے علماء و مفتیانِ کرام دامت فیوضھم پر مشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی اوراشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے چھ شعبے ہیں “المدینۃ العلمیۃ“ کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلٰی حضرت امما اہلسنّت، عظیم البرکت، عظیم المرتبت، پروانہء شمع رسالت، مجدد دین و ملت، حامیء سنّت، ماحیء بدعت، عالمِ شریعت، پیرِ طریقت، باعثِ خیرو برکت، حضرت علامہ مولیٰنا الحاج القاری الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کی راں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حی الوسع سہل اسلوب میں پیش کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سیدی اعلٰیحضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے عربی رسائل اور آپ کے 10 رسائل کی تسہیل و تخریج کرنے کے بعد انہیں شائع کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے تحت مختلف موضوعات پر تادم تحریر تقریباً 70 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

مجلسِ تفشیش کتب و رسائل
غیر مُحتاط کتب چھپانے کے سبب اُمت مسلمہ میں پھیلنے والی گمراہی اور ہونے والے گناہِ جاریہ کے سّد باب کیلئے آپ دامت برکاتہم العالیہ نے “مجلسِ تفشیشِ کُتب و رسائل“ قائم فرمائی جو مصنفین و مؤلفین کی کتب کو عقائد، کفریّات، اخلاقیات، عربی عبارات اور فقہی مسائل کے حوالے سے ملاحظہ کرکے سند جاری کرتی ہے۔

مجلس برائے خصوصی اسلامی بھائی
آپ دامت برکاتہم العالیہ نے “گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں“ کیلئے “مجلس برائے خصوصی اسلامی بھائی“ بنائی۔ جس کی برکت سے قوتِ گویائی و سماعت سے محروم اسلامی بھائیوں کثیر تعداد بھی نیکیوں کی طرف مائل ہوئی اور اب ان کے بھی مدنی قافلے سفر کرتے ہیں۔

مجلس فیضان قرآن برائے جیل خانہ جات
آپ نے قیدیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے “مجلس فیضانِ قرآن برائے جیل خانہ جات“ قائم کی۔ جیل خانوں میں مدنی کام کی برکت سے کئی ڈاکو اور جرائم پیشہ افراد تائب ہوئے اور رہائی پانے کے بعد عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کے مسافر بننے اور سنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پا رہے ہیں! مبلغین کی انفرادی کوششوں کے باعث کفار قیدی بھی مشرف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔

اس طرح امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سنّتوں کی خدمت کے کم و بیش 30 شعبوں کو قائم فرمانے کے بعد سارا نظام “مرکزی مجلسِ شورٰی“ کے سُپرد کرکے ان کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتے ہیں اور ضرورتاً اصلاح کے مدنی پھولوں سے بھی نوازتے ہیں۔

اللہ تعالٰی ہمیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سنّتوں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
اللہ عزوجل کی امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔
آمین بجاہ الانبی الامین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم

ایمان کی حفاظت
الحمدللہ عزوجل ! ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کی سب سے قیمتی چیز ایمان ہے۔ امامِ اہلسنّت، عظیم البرکت، مجدد دین و ملّت اعلٰی حضرت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمٰن کا ارشاد ہے، جس کو زندگی میں سلبِ ایمان کا خوف نہیں ہوتا، نزع کے وقت اُس کا ایمان سلب ہو جانے کا شدید خطرہ ہے۔ (بحوالہ رسالہ بُرے خاتمے کے اسباب س14)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! ایمان کی حفاظت کیلئے ہمیں نیک اعمال اختیار کرنے چاہئیں۔ ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی “مُرشدِ کامل“ سے مُرید ہونا بھی ہے۔

بیعت کا ثبوت
اللہ عزوجل قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے۔
یوم ندعوا کل اناس م بامامھم 0 (سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر71)
ترجمہء کنزالایمان:۔ “جس دن ہم ہر جماعت کو اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔
نور العرفان فی تفسیر القرآن میں مفسرِ شہیر مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اس آیتِ مبارکہ کے تحت لکھتے ہیں، “اس سے معلوم ہوا کہ دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنا لینا چاہئیے شریعت میں “تقلید“ کرکے، اور طریقت میں “بیعت“ کرکے، تاکہ حشر اچھوں کے ساتھ ہو۔ اگر صالح امام نہ ہوگا تو اس کا امام شیطٰن ہوگا۔ اس آیت میں تقلید، بیعت اور مُریدی سب کا ثبوت ہے۔“

آج کے پُرفتن دور میں پیری مُریدی کا سلسلہ وسیع تر ضرور ہے، مگر کامل اور ناقص پیز کا امتیاز مشکل ہے۔ یہ اللہ عزوجل کا خاص کرم ہے! کہ وہ ہردور میں اپنے پیارے محبوب صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی اُمت کی اصلاح کیلئے اپنے اولیاء کرام رحمھم اللہ ضرور پیدا فرماتا ہے۔ جو اپنی مومنانہ حکمت و فراست کے ذریعے لوگوں میں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا مقدس جذبہ بیدار کرنے کی سعی فرماتے ہیں۔

جس کی ایک مثال قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمارے سامنے ہے۔ جس کے امیر، بانیء دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلسنّت ابو بلال حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ ہیں، آپ کی سعی پیہم نے لاکھوں مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کی زندگیوں میں مدنی انقلاب برپا کر دیا۔

آپ دامت برکاتہم العالیہ، مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی وقار الدین قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے خلیفہ ہیں۔ (آپ کو شارح بخاری، فقیہ اعظم ہند مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے سلاسلِ اربعہ، قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ اور سہروردیہ کی خلافت و کتب و احادیث وغیرہ کی اجازت بھی عطا فرمائی، جانشینِ سّیدی قطبِ مدینہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب اشرفی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے بھی اپنی خلافت اور حاصل شدہ اسانید و اجازت سے نوازا ہے۔ دنیائے اسلام کے اور بھی کئی اکابر علماء و مشائخ سے آپ کو خلافت حاصل ہے۔)

امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں، اور قادری سلسلے کی عظمت کے تو کیا کہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ قیامت تک کیلئے (بفضلِ خدا عزوجل) اپنے مُریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں۔ (بہجۃ الاسرار، ص191، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

مدنی مشورہ :۔
جو کسی کا مُرید نہ ہو اُس کی خدمت میں مدنی مشورہ ہے! کہ اس زمانے کے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے عظیم بزرگ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی ذاتِ مبارکہ کو غنیمت جانے اور بلا تاخیر ان کا مُرید ہو جائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں، دونوں جہاں میں انشاءاللہ عزوجل فائدہ ہی فائدہ ہے۔

شیطانی رکاوٹ :۔
مگر یہ بات ذہن میں رہے ! کہ چونکہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے حضور غوث پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ، مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق، جہنم سے آزادی اور جنّت میں داخلے جیسے عظیم منافع متوقع ہیں۔ لٰہذا شیطان آپ کو مُرید بننے سے روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔
آپ کے دل میں خیال آئے گا، میں ذرا ماں باپ سے پوچھ لوں، دوستوں کا بھی مشورہ لے لوں، ذرا نماز کا پابند بن جاؤں، ابھی جلدی کیا ہے، ذرا مُرید بننے کے قابل تو ہو جاؤں، پھر مُرید بھی بن جاؤں گا۔ میرے پیارے اسلامی بھائی ! کہیں قابل بننے کے انتظار میں موت نہ آ سنبھالے، لٰہذا مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئیے۔

شجرہء عطاریہ
الحمدللہ عزوجل ! امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے ایک بہت ہی پیارا “شجرہ شریف“ بھی مرتب فرمایا ہے۔ جس میں گناہوں سے بچنے کیلئے، کام اٹک جائے تو اس وقت اور روزی میں برکت کیلئے کیا کیا پڑھنا چاہئیے، نیز جادو ٹونے سے حفاظت کیلئے کیا کرنا چاہئیے، اسی طرح کے اور بھی “اوراد“ لکھے ہیں۔ اس شجرے کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں، جو امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں۔ ان کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں۔ لٰہذا اپنے گھر کے ایک ایک فرد بلکہ اگر ایک دن کا بچہ بھی ہو تو اسے بھی سرکارِ غوثِ اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کے سلسلے میں مُرید کروا کر قادری رضوی عطاری بنوادیں۔

بلکہ اُمت کی خیرخواہی کے پیشِ نظر، جہاں آپ خود امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز و اقرباء اور اہل خانہ، دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلاکر مُرید کروا دیں۔

مُرید بننے کا طریقہ
بہت سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں، اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ! کہ ہم امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پر ترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضانِ مدینہ محلّہ سوداگران پُرانی سبزی منڈی کراچی مکتب نمبر3 کے پتے پر روانہ فرما دیں، تو انشاءاللہ عزوجل انہیں بھی سلسلہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کرلیا جائے گا۔ اس کیلئے نام لکھنے کا طریقہ بھی سمجھ لیں۔

مثلاً لڑکی ہو تو میمونہ بنتِ علی اکبر عمر تقریباً تین ماہ اور لڑکا ہو تو محمد امین بن محمد اکرم عمر تقریباً سات سال، اپنا مکمل پتا لکھنا ہرگز نہ بھولیں (پتا انگریزی کے کیپیٹل حُروف میں لکھیں)
E- Mail :. [email protected]

“قادری عطاری“ یا “قادریہ عطاریہ“ بنوانے کیلئے
(1) نام و پتا بال پین سے اور بالکل صاف لکھیں، غیر مشہور نام یا الفاظ پر لازماً اعراب لگائیں۔ اگر تمام ناموں کیلئے ایک ہی پا کافی ہوتو دوسرا پتا لکھنے کی حاجت نہیں۔
(2) ایدڑیس میں محرم یا سرپرست کا نام ضرور لکھیں
(3) الگ الگ مکتوبات منگوانے کیلئے جوابی لفافے ساتھ ضرور ارسال فرمائیں۔

حضرت سفیان ثوری علیہ الرحمۃفرمایا کرتے تھے کہ" جو مسلمان بکثرت قبروں کا تذکرہ کرتا رہے گا وہ اپنی قبر کو جنت کا باغ پائے گا اور جو قبروں کے ذکر اور ان کی یاد سے غافل رہے گا وہ اپنی قبر کو جہنم کا گڑھا پائے گا"۔ (احیاء العلوم) جلد 4 ص413

حضرت شداد بن اوس سے روایت ہے کہ" موت دنیا کی اور آخرت کی ہولناکیوں میں سب سے زائد ہولناک ہے یہ آروں کے چیرنے سے، قینچیوں کے کاٹنے سے، ہانڈیوں کے ابالنے سے زائد ہے۔ اگر مردہ زندہ ہوکر موت کی سختی لوگوں کو بتادیتا تو ان کا عیش اور نیند سب کچھ ختم ہوجانا"۔ (ابن ابی الدنیا) شرح الصدور ص35)
Muhammad Owais Aslam
About the Author: Muhammad Owais Aslam Read More Articles by Muhammad Owais Aslam: 97 Articles with 687724 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.