محقق دانشور صدارتی ایوارڈ یافتہ سیرت نگار جناب ڈاکٹر عبدالشکور ساجد انصاری

فیصل آباد کی سرزمین نے ملک و ملت کی رہنمائی کے لیے عظیم ہستیوں کو جنم دیا ہے اور اِسی طرح فیصل آباد کا ملکی معیشت میں بہت اہم عمل دخل ہے۔ عشق رسول ﷺ کی سرخیل تنظیم جس نے نوجوانوں کے قلوب و اذہاں کو عشق مصطفےﷺ کی لو سے سرفراز کیا اُس میں فیصل آباد کی نہایت محترم ہستی جناب ڈاکٹر عبدالشکور ساجد انصاری صاحب ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے سکن کے شپیشلسٹ۔علامہ اقبال میڈکل کالج میں زیر تعلیم رہے لیکن عشق مصطفےﷺ کے فروغ کے ہمیشہ تگ و تاز جاری رکھی ہے۔ چند برس پہلے حق پبلشرز کے برادر عدیل حق نے مجھے ڈاکڑ عبدالشکور صاحب کی لکھی کتاب عطا فرمائی تو یوں میرا ڈاکٹر صاحب کی تحریروں سے رشتہ استوار ہوا۔ میں نے ڈاکٹر صاحب کو ایس ایم ایس کرکے کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی۔ یوں پھر رابطہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے فیس بُک کی بدولت ڈاکٹر صاحب سے رابطہ ہے۔ یوں کبھی کبھار گفتگو بھی ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر صاحب نے کمال محبت سے اپنی تمام کتابیں اِس ناچیز کو بھجوائیں۔ ڈاکٹر صاحب کی نبی پاکﷺ کی سیرت کے حوالے سے پنجابی زبان صدارتی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے اور اِس کتاب کا اردو ایڈیشن بھی شائع ہوچکا ہے۔پچھلے دنوں ڈاکٹر صاحب علیل رہے تو راقم نے اُن کی خریت دریافت کی تو فرمانے لگے دُعا فرمائیں کہ اﷲ پاک زندگی کی مزید ساعتیں عطا فرمائے تاکہ مزید کام کرسکوں۔ اﷲ پاک سے دعا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کو عمر خضر عطا فرمائے آمین۔ڈاکٹر صاحب نے جو تصانیف مرتب کی ہیں۔ اِن میں مرکزی نکتہ جو ہے وہ عشقِ رسولﷺ کا ہے۔ جناب ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی کا اوڑھنا بچھونا نبی پاکﷺ کی محبت کو بنایا ہوا ہے اور اﷲ پاک نے اِن کے اِس جذبہ عشق رسولﷺ کی بدولت اِن کو دینی و دُنیاوی رفعتوں سے نواز ہے۔فیصل آباد میں المصطفیٰ رائٹر فورم کے زیر اہتمام عشق مصطفے ﷺ کے حوالے سے مختلف انداز میں کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے بطور ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ساری زندگی وقف کی ہوئی ہے اور المصطفیٰ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام اکثر فری میڈیکل کیمپوں کے ذریعے معاشرئے کے وسائل سے محروم طبقات کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ پروفیسرڈاکٹر جاید صدیقی صاحب نے جناب ڈاکٹر عبدالشکور ساجد انصاری صاحب کے حوالے راقم کے ساتھ اپنی گفتگو میں ڈاکٹر صاحب کی عظیم خدمات کا اظہار کرتے ہوئے اِنھیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر صاحب انجمن طلبہ ء اسلام پنجاب کے سیکرٹری رہے اور یوں انجمن طلبہء اسلام کے مشن فروغِ عشق رسولﷺ کے لیے خود کو زمانہ طالب علمی سے ہی وقف کیے ہوئے ہیں۔ ایک اہم بات جس کا اظہار کرناضروری ہے کہ علماء اکرام کا ہماری زندگیوں پہ بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ لیکن فی زمانہ دین اسلام کی حقانیت کو طالبان داعش جیسے خارجی فتنوں نقصان پہپنچایا ہے۔ جناب ڈاکٹر عبدالشکور ساجد انصاری نے اسلام کی اُن روایات کے فروغ کے لیے سعی کی ہے جس کا مقصد اسلام کی ایسے تعبیر ہے جو کہ امن محبت اور بھائی چارئے پر مبنی ہو۔موجودہ دور میں جس طرح سے مادیت پرستی سے بھرپور مہم کی وجہ سے آج کا پاکستانی دلبرداشتہ ہے۔ ملک میں افراتفری کا عالم ہے،دہشت گردی، مہنگائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ۔امن وامان کی بدترین صورتحال۔ سیاسی عدم استحکام،نام نہاد سیاستدانوں کے ملک دُشمن بیانات، بھانت بھانت کی بولیاں ہر طرف سے یہ آوازیں کہ اگر ہم اقتدار میں نہ آئے تو یہ ملک ٹوٹ جائے گا۔ ہر طرف سے مایوسی کی آوازیں ۔ ان حالات میں عام پاکستانی کا دل ودماغ انتہائی کر ب و تکلیف میں مبتلا ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے اپنی پروڈکٹ کے لیے بھر پور میڈیا مہم بھی عام پاکستانی کو مجبوری اور غربت کا احساس دلاتی ہے۔ اطمینانِ قلب نہ ہونے سے قناعت کا احساس بھی جاتا رہا ہے۔ بندہ مومن کے اوصا ف سے عاری کرنے کے لیے اس قوم کو مایوسیوں کے اندھیرے میں ڈوبو دیا گیا ہے۔ ہر شخص کے لیے روٹی کھانا ہی مشکل ٹھر گیا ہے۔ ان حالات میں لیڈرانِ قوم کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ملک وملت کی قیادت کا حساب چُکائیں۔لیکن ان مایوسیوں سے نکلنے کے لیے قوم کو جن رہنماوٗں کی قیادت درکار ہے وہی قیادت تذبذب میں مبتلا ہے۔ معاشرئے کے وہ افراد جو کہ نفوذ پذیری کے حامل ہیں مشلاً وکلاء ، ڈاکٹرز، اساتذہ ، علماء ا کرام ،ان تمام صاحبان پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ قوم کو امید دلائیں۔ مایوسیوں سے نکالیں اور اپنے وطن سے پیار کا ماٹو اپنائیں۔سادگی کو شعار بنائیں۔ قوم کو محبت بھائی چارئے کا عملی نمونہ قائم کرکے دکھائیں۔ نفسیاتی طور پر قوم کو حوصلے کی ضرورت ہے۔ حوصلہ کے لیے مالی وسائل سے زیادہ رب پاک پر بھروسہ ہونا چاہیے۔ بندے کا یہ ہر وقت احساس کہ مایوسی گناہ ہے ۔رب پاک امید کا نام ہے۔رب پاک محبت سے بھر پور ہستی ہے۔رب پاک سے جب ہم امید باندھ لیتے ہیں۔تو پھرہم خود کو اپنے دُکھوں اور غموں سمیت اپنے رب کی بارگاہ میں اپنے رب کے حوالے کر دیتے ہیں۔مخلوق کا اپنی تمام تر کوتائیوں کے باوجو د خود کو اپنے رب کے حوالے کرنا۔اس بات کی نشاندھی ہے کہ مخلوق خالقِ کائینات کو ہی اپنے تمام تر دکھوں اور تکلیفوں کے حل کرنے اور اُن کا مداوا کرنے والا سمجھتی ہے۔جب مخلوق اپنے دکھوں کے مداوے کے لیے اپنے حالات اپنے رب کے سامنے عرض کرتی ہے تو پھر خالقِ کائینات جو ہر شے پر قُدرت رکھتا ہے وہ اپنی مخلوق کو مایوسیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں بھٹکنے نہیں دیتا۔جب خالق کائینات خود ارشاد فرماتا ہے کہ جس نے مایوسی اختیار کی اُس نے گویا کفر کیا۔امید کو مستحکم کرتے ہوئے جب انسان اپنا درد اپنی آرزو اپنے رب کے سامنے عرض کردیتا ہے۔ تو پھر خالقِ کائینات اپنے بندے کو مایوس نہیں لوٹاتا۔جو رب پاک اپنے بندے کو مایوسی اختیار کرنے سے روکتا ہے وہ رب پھر اپنے بندے کو کیسے مایوس کرسکتا ہے۔ رب پاک کے آگے جب عرض کردی جاتی ہے تو پھر ایک ایسی لافانی قوت کا ہالہ بندے کے گرد قائم ہو جاتا ہے جو اُس کو مایوسیوں سے بچاتا ہے اور اُس کے اندر موجود قوتِ ارادی کو مظبوط سے مظبوط کرتا چلا جاتا ہے۔بندہ اپنے دکھ اپنے رب کی خدمت میں عرض کرنے کے بعد دکھوں اور تکلیفوں کے بوجھ سے نکل جاتا ہے۔ڈاکٹر صاحب نے اپنی تگ و تاز کو اپنے رب کی دی ہوئی توفیق سے معاشرئے کی اصلاح کے لیے جاری رکھا ہوا ہے۔ راقم کو یہ بات کہنے میں ذرا بھی تامل نہیں کہ ڈاکٹر صاحب جیسی نابغہ روزگار ہستیاں ہمرائے معاشرئے کیے غنیمت ہیں اور سماجی حوالے کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کی تدبیر بھی کیے ہوئے ہیں۔ یوں روحانیت کے علمبردار ہونے کی حثیت سے ڈاکٹر صاحب نے عشق رسول ﷺ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کا مرکز و محور بنانے کی طرف خود بھی سعی کی ہے اورملک وملت کی رہنمائی بھی اِس سمت کی ہے۔ڈاکٹر صاحب کی مندرجہ ذیل تصانیف شائع ہوچکی ہیں۔۱) خیر البشرﷺ ( ۲) ماہ عرب ﷺ (۳) قندیل حرم (۴) پیکر جمال (۵) لبیک یارسول اﷲ ﷺ ( ۶) سید العالمین ﷺ (۷) صبح سعادت (۸) آدابِ محفل نعت (۹) ماہِ ولایت (۱۰) فیضانِ حرا (۱۱) نماز میری معراج (۱۲) امراضِ جلد۔مزید نگارشات بھی زیر طبع ہیں۔ اِسکے علاوہ جناب ڈاکٹر صاحب سماجی اور مذہبی حوالے سے بھر پور خدمات انجام دئے رہے ہیں۔آپ چیئرمین المصطفیٰ تھنکرز فورم فیصل آباد ہیں۔ عالمی اسلام کے عظیم تحقیقی ادارئے جو کہ ڈاکٹر اسحاق قریشی جیسی عظیم ہستی کی سرپرستی میں تحقیقی کام کر رہا ہے اُس کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری بھی جناب ڈاکٹر عبدالشکور انصاری نبھا رہے ہیں۔آپ سیکرٹری بورڈ آف گورنرز المصطفیٰ قران اکیڈمی فیصل آباد بھی ہیں۔ اِس کے علاوہ آپ سیرت رنگ اور کتاب لڑی میگزین فیصل آباد کے روح رواں ہیں۔آپ المصطفیٰ میگزین کے بھی چیف ایڈیٹر ہیں۔آپ کی کتاب خیر البشرپنجابی زبان میں تحریر کی گئی ہے اُسے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 453 Articles with 430387 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More