کیا حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے؟
(Muhammad Azam Azim Azam, Karachi)
صرف 5روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
وزیراعظم نوازشریف بتائیں مُلک کووزیرخزانہ چلارہے ہیں یا مُلک آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن اور مشوروں پرچلارہاہے ....؟؟؟
|
|
آج ایسا لگتاہے کہ جیسے حکومت کے مالی
معاملات کو وزیرداخزانہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف دیکھ رہی ہے اور مُلک اُسی
کے مشوروں سے چلارہا ہے ،موجودہ حالات میں یہ بات ہر پاکستانی شدت سے محسوس
کررہاہے اور بس یہی سوچ رہاہے اگر مُلک کو آئی ایم ایف کے مشوروں اور اِس
کے ڈکٹیشن ہی سے چلانامقصود ہے تو پھر کیا ضرورت پڑی ہے کہ حکومت نے شعبہ
وزارتِ خزانہ قائم کررکھاہے؟؟ اِسے فوراََ سے پیش تر ختم کردیاجائے اور
مُلک کے تمام معالی معاملات آئی ایم ایف کے سُپر د کردیئے جائیں اَب وہی ہر
اچھے بُرے مُلکی معاملے کو خود ہی دیکھے اور حل کرناچاہئے تو حل کردے یا
پھر کسی بھی معاملے کو لٹکانا چاہے تو برسوں لٹکائے رکھے۔
بہر حال، گزشتہ دِنوں بڑے تُزک و احتشام سے ہمارے بزنس مائنڈ وزیراعظم میاں
محمد نوازشریف نے اپنی ساری کاروباری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئل
اینڈ گیس ریکولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی وہ سمری جس میں یکم فروری سے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت فی لیٹر11روپے سے زائد تک کمی کی
سفارش کی گئی تھی جس کے مطابق یکم فروری 2016سے ہائی آکٹین کی فی لیٹرقیمت
میں 11روپے 15پیسے،ہائی اسپیڈڈیزل10روپے 15پیسے،پیٹرول7روپے 56پیسے،لائٹ
ڈیزل7روپے36پیسے اورروزانہ اجرت پر کام کرنے والے غریبوں کے گھروں اور
غریبوں ہی کے چائے بنانے والے اورروتندور روں میں کھانہ پکانے اور روٹی
پکانے کے لئے استعمال ہونے والے مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت میں 8روپے
17پیسے کمی ہوناتھی۔
مگر افسوس ہے کہ آج ہمارے وزیراعظم نوازشریف نے اوگراکی سمری کو صرف کاغذ
کا ایک خالی پُرزہ سمجھ کر مسترد کردی اور پھراُنہوں نے آئی ایم ایف کی
ڈکیشن کی روشنی اور اپنی کاروباری منشا اور مرضی کے عین مطابق مُلک میں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف5روپے فی لیٹر کی منظوری دے کر حاتم
طائی کی کمر اور قبر پر جیسی گھوماکر لات ماری ہے یقینا آج وہ بھی وزیراعظم
کی اپنی قوم پر ایسی سخاوت دیکھ تلملااُٹھاہوگااور پاکستان کے کاروباری
لحاظ سے بڑے دیدہ ور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اپنی قوم اور مُلک کے
ساتھ ایسی اعلیٰ پائے کی رحم دلی اور سخاوت کو دیکھ کر وہ یہ ضرورسوچ
رہاہوگاکہ اِس سے تو بہتر تھاکہ وہ اپنی قوم پر یہ احساس بھی نہ کرتے
حالانکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتنی کم ترین سطح تک گرگئی ہے کہ
آج اِس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے مگر اِس کے باوجود بھی مُلکِ
خدادا پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنی قوم اور مُلک پر اتنابھی رحم
نہ کھایا کہ وہ کم از کم اِس مرتبہ اوگرا کی سمری کو من و عن نافذ کرنے کا
اعلان ہی کردیتے جس کی اوگرا نے سفارش کی تھی اُلٹاوزیراعظم پاکستان نے یکم
فروری 2016سے پیٹرول، ڈیزل ، مٹی کے تیل کی قیمت 5,5روپے فی لیٹر کمی کا
اعلان کردیاجبکہ وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں پانچ روپے فی لیٹر کی منظوری دے دی تھی ۔
جبکہ جہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے تووہیں باعث تشویش و افسوس ہونے کے ساتھ
ساتھ بڑاہی فکرانگیزبھی ہے کہ آج ہردم اپنی( نام نہاد) جمہوریت اور جمہوری
روایات اور اِس کے ثمرات عوام الناس تک پہنچانے کی مالا جپتے رہنے .. مگر
عوامی مسائل کے حل سے صریحاَ لاعلم رہنے والے ہمارے وزیراعظم نوازشریف
جنہیں یہ تک معلوم نہیں ہے کہ اِن دِنوں مُلک میں آلو کیا قیمت ہے؟ وہ آلو
کی قیمت 5روپے فی کلو بتاتے ہیں آج وہ اور اِن کے سمدیئے خاص وزیر خزانہ
سینیٹر اسحاق ڈار(دونوں) نے آئی ایم ایف کے مشوروں کی روشنی میں باہمی
سرجوڑ کربیٹھنے کے بعد جس طرح پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقررکرنے کا
فیصلہ کیا ہے اِس پر اِن کی عوامی ہمدردی کے توکیاکہنے؟
گزشتہ دِنوں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی مدمیں کمی سے متعلق جو سمری
اوگرانے پیش کی تھی اُسے تو وزیراعظم اور وزیرخزانہ نے مسترد کردی اور پھر
دونوں نے یہ سوچاکہ آج ایسا کام کیا جائے کہ مُلک میں آئی ایم ایف کی اہمیت
اور مشورے اجاگر ہوں اور آئی ایف ایم کو حقیقی معنوں میں خوش رکھنے کے عمل
کو عملی جامہ پہنایاجائے تاکہ ہم آئی ایم ایف سے زیادہ سے زیادہ قرض لے
سکیں اور اپنی حکومت کے دوڈھائی سالوں کے دوران عوام اور مُلک کو ترقی و
خوشحالی کے نام پردونوں کو آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ تلے دباکر جتنا
دوڑاسکیں دوڑائیں آج ہمیں یہ کیا سوچنا؟کہ ہماری حکومت کے چلے جانے کے
بعدمُلک اور قوم کا آئی ایم ایف کیا بنائے گی ؟ اُس وقت کی حکومت جانے اور
مُلک و عوام جانیں؟ آج بس ہمیں تو مُلک و قوم اور دنیا کو یہ دکھانا اور
باور کراناہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن اور مشوروں اور اِس کے قرضوں سے
جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ سب کچھ مُلک اور قوم کے لئے بہترمفادات میں ہے ۔
یوں وزیراعظم اور وزیرخزانہ نے یکم فروری 2016سے مُلک بھر میں پیٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں بالترتیب پیٹرول کی قیمت 76.25سے کم کرکے71روپے
25پیسے فی لٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 80روپے 79پیسے سے کم کرکے75روپے79پیسے فی
لیٹر،ایچ او بی سی کی قیمت بھی 80روپے66پیسے سے کم کرکے 75روپے 66پیسے فی
لیٹراور اِسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باعث
مٹی کے تیل کی قیمت48روپے 25پیسے سے کم کرکے نئی قیمت43روپے 25 پیسے جبکہ
لائٹ ڈیزل کی قیمت 44روپے 94پیسے سے کم کرے39روپے 94پیسے مقررکرکے تاریخ کے
عظیم سخی حاتم طائی سمیت دنیا کے اگلے پچھلے تمام سخیوں کی کمروں اور قبروں
پر گھوماکر جیسی لات ماری ہے آج یقینا اِس پر تودنیا کے تمام سخی حضرات چیخ
پڑے ہوں گے اور یہ کہہ رہے ہو ں کہ بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ 6ماہ میں تیل
کی درآمد پر 2ارب77کروڑڈالز کی بچت کے باوجود بھی حکومت پاکستان نے
پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں اپنے عوام کو صرف 5 ریلیف دیاہے جو کہ اُونٹ کے
منہ میں زرے کے مترادف ہے ۔
جیسے ہی 30جنوری 2016کو یکم فروری 2016سے مُلک میں پیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں صرف 5روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا اِس کے فوری بعدآئی ایم ایف
کے ساتھ بات چیت میں شرکت کرنے کی غرض سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنی گردن
تان کر اور سینہ پھولاکر 31جنوری کو دوبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں ہمارے
وزیرخزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت (یعنی کہ آئی ایم ایف سے نئے
ڈکٹیشن لینے) کا سلسلہ یکم فروری سے شروع ہوگا آج جس پر حکومتی حلقو ں میں
قومی خیال یہ کیا جارہاہے کہ اگر آئی ایم ایف وزیرخزانہ کی مُلک میں
مہنگائی کم نہ کرنے کی اب تک کی کارکردگی سے مطمین ہوئی اور مذاکرات کامیاب
ہوگئے تو وزیرخزانہ 550ملین ڈالر کی قسط کے ساتھ بدھ3فروری 2016کو وطن
واپسی کے لئے روانہ ہوں گے جس سے مُلک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا
آغاز ہوگا،اَب بھلا سوچیں کیا دنیا کے کسی بھی اِنسان یا فرد مُلک یا قوم
نے قرضوں کے بوجھ تلے دب کر بھی کبھی ترقی کی ہے؟؟ یا خوشحالی کسی کی دہلیز
پر آئی ہے؟؟ آج اگر کہیں کوئی ایسی مثال موجود ہے تو پھر قرض لینا ضروری
سمجھا جائے ورنہ تو حکومت اپنے اللے تللے کے لئے آئی ایم ایف کی گود میں
بیٹھ کر قرضوں کی لولی پاپ کومزے مزے سے چوسنا اور چٹخارے لے لے کر چاٹنے
کا اپنا یہ عمل ختم کرے اور مُلک اور قوم کو آئی ایم ایف جیسے سود خود
اژدھے اور دیمک کی خوراک اور تر نوالہ نہ بنائے تو اِسی میں مُلک اور قوم
کی بہتری کے راز پہناں ہے ورنہ ، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
ہونے والی حالیہ کمی پر پی ٹی آئی کے احتجاجوں اور مظاہروں کے اعلان کے بعد
مُلک میں عوام کا سڑکوں پر آنے کا سامناکرنے کے لئے تیار ہوجائے ۔ |
|