سیرا جِم کا خدمت بزنس ۔ قسط 1

 آنکھوں دیکھی بات ھے کہ بے شمار مریض سیراجِم سنٹر جاتے ھیں۔ اللہ کریم کے کرم سے حیران کن بہتری پاتے ھیں اور اپنی شفایابی کی کہانی خوشی سے بار بار سناتے ھیں اور سیراجم کے دوسرے شہروں میں پھیلے سنٹرز سے بھی ایسی ھی خبریں موصول ھوئی ھیں۔ زندگی سے بیزار،مایوس لوگوں کے چہرے پر ان کی وجہ سے مسکراھٹیں دیکھی ھیں۔ لوگ پریشان آتے ھیں اور یہ ان کو خوش کر دیتے ھیں۔ میں اور میرے احباب بھی ان سے مستفید ھوئے ھیں اور ھمیں بھی ھماری تکلیفوں میں فوری اور حیران کن آرام کا تجربہ ھوا ھے۔ صرف میں نہِیں میرے سب احباب بھی حیران تھے کہ آخر کوریا سے اٹھ کر نوبل پرائز حاصل کر کے، پاکستانیوں کی مفت خدمت کیلئے یہ لاکھوں روپے کیوں خرچ کر رھے ھیں۔ آپ ان کےھیلتھ سنٹر جائیں،روز جائیں، مہینوں جائیں۔ یہ روز آپ کا نہایت خوش اخلاقی سے استقبال کریں گے۔ آپ کو بٹھائیں گے۔ آپ گھنٹوں بیٹھیں یہ آپ کو اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت انٹرٹینمنٹ دیں گے یہ آپ کو کسی نفسیاتی معالج کی طرح مسکرانے پر مجبور کر دیں گے۔ نہ پیسے لیتے ھیں نہ کچھ اور ڈیمانڈ کرتے ھیں۔ صرف ایک مطالبہ ھے کہ ھمارے سنٹر آئیں،مفت تھیراپی لیں اور صحتمند ھو جائیں۔ میں نے پوچھا کہ آپ یہ سب کیوں کرتے ھیں۔ ان کے افسر،ان کے مینیجر،سب کہتے ھیں کہ ھماری کمپنی کا مارکیٹنگ پلان ھے۔ لیکن ان کی ھاں میں ھاں ملانا احسان فراموشی اور جھوٹ سا لگتا ھے اور میں یہ احسان فراموشی نہیں کر سکتا۔ بزنس اپنی جگہ لیکن آپ صحت کے حوالے سے پاکستانیوں کی جو مفت خدمت کر رھے ھیں۔ خود سے بیزار مریضوں کو پھر سے زندگی کی طرف دھکیل رھے ھیں،یہ چاھے آپ کا مارکیٹنگ پلان ھے لیکن میں اس کو خدمت بزنس ھی کہوں گا۔ پاکستان میں لوگوں کی خدمت کرنے والے ادارے موجود ھیں، بلکہ فلاحی خدمات کے حوالے سے پاکستان کا شہر کراچی دنیا میں پہلے نمبر پر ھے،اور دنیا کی بڑی فلاحی سروس ایدھی فائونڈیشن کا تعلق بھی پاکستان سے ھے۔ لیکن کسی بزنس کمپنی کی ایسی مستقل انسان نوازی پہلی دفعہ دیکھی ھے اور یقینا یہ آپ کی انسان نوازی ھی کا صلہ ھے کہ آپ کی ایک کمپنی سے چھ کمپنیاں بن گئیں۔ سائوتھ کوریا سے شروع ھونے والی سروس دنیا کے 76 ملکوں میں پھیل گئی۔

"ھماری ویب" سیرا جم کمپنی کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ھے۔ ھماری ویب انسان نوازی کے کاموں میں تعاون کیلئے ھمیشہ پیش پیش رھی ھے اور آئندہ بھی رھے گی اور آج ھماری ویب قارئین کو پاکستان میں سب سے پہلے سیرا جم کو میڈیا میں ملکی سطح پر متعارف کروانے کا اعزاز حاصل کر رھی ھے۔ سیراجم مرحبا۔ پاکستان میں خدمت بزنس کی صحت کے حوالے سے بے مثال کوششوں پر ھماری ویب آپ کا شکریہ ادا کرتی ھے اور آپ کو یقین دلاتی ھے کہ جسطرح آپ نے کورین سائنسدانوں کی حیران کن دریافت سے پاکستانیوں کی صحت کیلئے مفت سروس کا آغاز کیا ھے،آپ ھماری ویب کو ھر قدم پر اپنے ساتھ پائیں گے۔ ھماری ویب آپ کی یہ خدمات پاکستانیوں کے سامنے پیش کرتی رھے گی۔ آپ کی خدمات پاکستانیوں کے دلوں میں ھمیشہ زندہ رھیں گی۔ھماری ویب خواھش کرتی ھے کہ آپ کی کمپنی مزید ترقی کرے اور آپ انسانیت کی اسی طرح خدمت کرتے رھیں۔

جاری ھے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mohammad Owais Sherazi
About the Author: Mohammad Owais Sherazi Read More Articles by Mohammad Owais Sherazi: 52 Articles with 117115 views My Pain is My Pen and Pen works with the ink of Facts......It's me.... View More