شہدائے سمجھوتہ ایکسپریس کی نویں برسی

اٹھارہ فروری 2007 کو لاہور اور دہلی کے مابین چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں نئی دہلی سے 100 کلومیٹر دورسونی پت کے قریب دیوانہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکوں کے بعد آگ لگی۔ یہ آگ ٹرین کی پچھلی دو بوگیوں میں لگی جو فائر بریگیڈکے پہنچنے سے قبل جل کر راکھ ہوگئیں اور اس کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق اور بہت سے زخمی بھی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت پاکستانی مسافروں کی تھی۔ دہلی سے لاہور آنے والی ٹرین میں آتشزدگی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ منظم دہشت گردی اور تخریب کاری ہے جس میں ہندوؤں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی تفتیش کے دوران اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس، حیدر آباد کی مکہ مسجد اور درسگاہ خواجہ معین الدین چشتی پر بم دھماکوں میں بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس ملوث ہے۔ ایک انتہا پسند ہندو اندریش کمار کے مطابق حیدر آباد کی مکہ مسجد میں بم دھماکہ آر ایس ایس نے کرایا ۔ اندریش کمار کے بیان کی روشنی میں ایک اوردہشت گرد ہندو سوامی آسم نند کو حراست میں لیا گیا ہے جو سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جا رہا ہے۔ اب تک تو بھارتی حکام ان سانحات کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالتے چلے آرہے تھے مگر اب معلوم ہو چکا ہے کہ ان میں ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس ملوث ہے۔ حال ہی میں راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ مسلمانوں سے زیادہ خطرناک تو ہندو انتہا پسند تنظیمیں ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی کے بارے میں پاک بھارت دونوں ملکوں کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے تحقیقات سے گریز سے یہ بات سامنے آئی کہ بھارتی حکومت ہرگز یہ پسند نہیں کرتی کہ اس آتشزدگی میں جو خفیہ ہاتھ کارفرما تھے وہ بے نقاب ہوں اور ساری دنیا سمجھوتہ ایکسپریس کی آتشزدگی میں ملوث انتہاپسند ہندو تنظیموں بشمول بجرنگ دل کا بھیانک چہرہ دیکھے۔بھارت اپنی دہشت گرد تنظیموں کے گھناؤنے کردار پر پردہ ڈالنا چاہتا تھا۔ بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیموں’’آر ایس ایس اور بجرنگ دل‘‘نے سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکوں اور آتشزدگی کی ذمہ داری قبول کی ہے اور مسلمانوں کے خلاف معاندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت انتہا پسند ہندو تنظیموں کے چہرے سے نقاب ہٹانے سے انکار کر رہی ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس کے سانحہ کو لگ بھگ نو سال گزر چکے ہیں عدالتی کمیشن اور تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق ملزم بھی نامزد ہو چکے ہیں ؟ بھارت کے خود ساختہ ممبئی حملوں کے بعد تو بھارت نے پاکستان پر دباؤ ڈالے رکھا اور نام نہاد اجمل قصاب کو پھانسی تک دے دی مگر سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کا کیا کیا؟بھارت صرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ چاہے وہ سفارتی سطح پر ہو یا زمینی سطح پر۔ ہماری وزارت داخلہ کے مطابق بھارت بلوچستان میں دخل اندازی کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحد سے اسلحہ بھی دہشت گردوں کو سپلائی کر رہا ہے۔ تاہم شہدائے سمجھوتہ ایکسپریس کی روحیں اب بھی پاکستانی حکمرانوں سے سوال کررہی ہیں کہ کب اُن کی غیرت جاگے گی اور وہ اُن کے ساتھ طے شدہ منصوبے کے تحت ہونے والے ظلم کا بدمعاش بھارت سے حساب لیں گے؟۔
Shumaila Javed Bhatti
About the Author: Shumaila Javed Bhatti Read More Articles by Shumaila Javed Bhatti: 15 Articles with 10638 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.