فیس بک پر لعنت

اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان ہے اور نہایت رحم کرنے والا ہے

اسلام و علیکم:
سوچتا ہوں کہاں سے شروع کروں کیوں کہ جو مضمون میرے پاس ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے دنیا میں سب سے اہم چیز ہم سب مسلمانوں کے لئے ہمارا مذہب ہے اور جب بات مذہب پر آجائے تو کوئی بھی انسان چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں وہ خاموش نہیں رہ سکتا اور آج کی دنیا میں سب سے پیارا اور اہم مذہب اسلام ہے جسے اللہ نے خود پسند فرمایا ہے پر آج کافروں کو یہ بات ہضم نہیں ہوتی اور ہر تھوڑے تھوڑے وقت کے بعد وہ مسلمانوں کی روح کو مجروح کرتے ہیں اور مسلمانوں کو للکارتے ہیں پر وہ جانتے نہیں کہ مسلمان صبر کرتے ہیں لیکن جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا تو ایسی قیامت برپا ہوگی کہ اس دنیا میں ایک کافر نہیں بچے گا-

افسوس اس بات کا ہے جب کبھی بھی مسلمانوں کو للکارا گیا ہے تو مسلمان کبھی خاموش نہیں ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے پر آج پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے ہم سب مسلمانوں کو کیوں ہم دنیا بھر کے مسلمان ایک نہیں ہوتے بھلے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتے ہوں پر مذہب تو ایک ہے نہ پھر جب بات مذہب پر آتی ہے تو ہم سب ایک آواز میں کیوں نہیں بولتے اور اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کافر ہمیں للکارتے ہیں-

آخر کب تک ہم کافر کے ہاتھوں میں کھلونا بنے رہیں گے کب تک کئی بار ہمارے مذہب اور خاص کر ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جاتی ہے آج بھی فیس بک پر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی اور ہم خاموش ہیں صرف ہمارے علماء اکرام آواز اٹھا رہے ہیں کیا ہماری عوام کا فرض نہیں ہے کیا سب سے بڑھ کر ہماری گورنمنٹ کا فرض نہیں ہے کیا ہمارے میڈیا کا حق نہیں ہے کیا ہمارے ویب سائٹ بنانے والے کا حق نہیں ہے کیا آپ لوگ ویب سائٹ بناتے ہو کیا کوئی ایسی چیز نہیں بناسکتے جس کے ذریعے ایسی سائٹ کو پوری دنیا میں پھیلنے سے پہلے بلاک کردیا جائے کیا ایسا کوئی سوفٹ وئیر نہیں بناسکتے جس کے ذریعے ایسی سائٹ بنانے والوں کا پتہ چلایا جا سکے اور انکی تمام سائٹ کو بلاک کیا جاسکے ہے ایسا پر آپ لوگ کرنا نہیں چاہتے-

یاد رکھنا ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ایسے گناہ کرنے والے کو سزا دیں کیونکہ ہم سب مسلمان ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے اب تو ہم سب کو اپنی آنکھیں کھول لینی چاہیےاور ہم سب مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجانا چاہیے آج ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گستاخی کی گئی ہے اور ہم چپ ہیں کیوں کیا ہم بھول گئے ہیں کہ کل کو ہمیں مرنا ہے اور جب قبر پر جائینگے تو اللہ ہم سے پوچھے گا کہ جب میرے محبوب کی گستاخی کی گئی تو ہم کیا کر رہے تھے تو کیا جواب دوگے آپ لوگ-

اللہ سے ڈرو امریکہ اور کافروں سے نہیں کیونکہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے جب تک اللہ ہمارے ساتھ ہے تو کیوں ہم اس بات کو بھول جاتے ہیں بلاک کرو فیس بک کو اور ہمشہ کے لئے ختم کردو کافروں کو ہوش کرو آنکھیں کھولو اپنی آج ہمارا فرض ہمیں پکار رہا ہے سب مسلمان ایک پلیٹ فارم میں جمع ہوجاؤ کیونکہ نہ جانے کب موت آجائے اور یہ قیمتی وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے اصل دنیا یہ نہیں مرنے کے بعد کی ہے اس لئے اپنے آخرت کو اچھا بناؤ اور منہ توڑ جواب دو کافروں کو اور دکھا دو کہ اسلام آج بھی زندہ ہے-

اور میری گزارش ہے ہماری ویب سے بھی کہ وہ بھی فیس بک پر جو گستاخانہ کلمات ہمارے نبی کے بارے میں کہے گئے ہیں اسے ختم کرے اور کوئی ایسی سائٹ بنائیں جو ہمارے مذہب کو صحیح معنی میں اجاگر کرے اور کوئی سوفٹ وئیر ایسا بنائے جو ایسی سائٹ کو جڑ سے ختم کرے اور فیس بک کو پورے پاکستان میں بلاک کرے کیونکہ اس کام میں ہم سب کا فرض ہے کہ ہم پوری ایمانداری سے احتجاج کریں اور ایسا کوئی کام کریں کہ آئندہ کسی کی ایسی ہمت نہ کرے-

اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمان پر رحم کرے اور اسی ہمت عطا کرے کہ ہم منہ توڑ جواب دے سکیں کافروں کو-
save of pakistan
About the Author: save of pakistan Read More Articles by save of pakistan: 10 Articles with 9526 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.