کرپشن فری مگر کیسے

کسی بھی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کرپشن بنیادی عنصر ہوتا ہے اسی کرپشن کو ختم کرنے کے لئے نیب کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لیکن بعد ازاں سیاسی جماعتوں کی آپس کی ناچاکیوں کی وجہ سے اسے دوسروں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے لئے استعمال کیا گیا نتیجہ کے طور پر نیب کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی اب اس ادارے کی بدولت کرپشن پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے پچھلے کئی سالوں سے نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے میں اپنا کردار بخوبی انداز میں ادا کر رہا تھا کہ اچانک سے حکمران جماعت کو اس سے شکایت پیدا ہو گئی اور اس کی وجوہات کا تعین ابھی نہیں ہوسکا البتہ اتنا پتا ضرور چلا ہے کہ نیب کے غیر جانبدارانہ اختساب ریفرینسز کی زد میں آخر کو حکومتی ڈونرز بھی آنے لگے تھے پہلے تو صرف اپوزیشن جما عتوں کو اس سے شکایات تھیں مگر جب غیر جانبداری حد سے بڑھی تو کئی ایک لوگوں کی چینخیں پاکستانی عوام نے بھی سنی اب وہ لوگ ایسے تھے جن کو حکومتی ڈونرز بھی کہا جائے تو کچھ قیاس نہیں سو حکمران جماعت کی طرف سے ایک ایسی سٹیٹ منٹ سامنے آئی کے جیسے حکومت کہہ رہی ہو کہ نیب کے پر کاٹنے ہی پڑیں گے سو وہی ہوا کہ ایک بار پھر کرپٹ ٹولا خوشی منا رہا ہے اور کرپشن سے پاک معاشرہ پریشان حال اپنے ہی آقاؤں کی طرف ایسے دیکھ رہا ہے پاکستان کے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ ملک میں بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے جس کسی نے کرپشن کا ارتکاب کیا ہے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے لوٹ مار کی ہے اس سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جانی چاہیے اور اسے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے لیکن سب کا اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ کسی بے گناہ پر ہاتھ نہ ڈالاجائے اور خواہ مخواہ اس کے کردار پرکیچڑ نہ اچھالا جائے نیب کے بارے میں بعض سیاسی حلقوں کی شکایت ہے کہ اس نے کئی برسوں تک جن افراد کو معاشرے میں ایک ملزم کے طور پر پیش کیا اور میڈیا کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا آخر کار یہ کہہ کر ان کے مقدمات ختم کر دیئے کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت حاصل نہیں ہو سکے سیاسی اور قانونی حلقوں کا موقف یہی ہے کہ ابتدائی معلومات میں جس کے خلاف مضبوط ثبوت موجود نہ ہو اس کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے اور کسی لٹیرے کو نہ چھوڑا جائے اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاہم کسی بے گناہ کو ہرگز چھیڑا جائے نہ اس کا میڈیا ٹرائل کیا جائے پاکستانی عوام ایسا انصاف اور احتساب چاہتے ہیں جو ملکی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے احتساب کے عمل کی موجودگی کسی بھی معاشرے کیلئے ضروری ہے مگر اس کے عمل کے دوران کسی کی پگڑی اچھالنا درست نہی ادھر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے جن کی مشاورت موجودہ چیئرمین نیب کے تقرر میں شامل رہی یہ کہا ہے نیب بغیر تفتیش کے لوگوں کو ملزم ٹھہراتی ہے جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ مکمل تفتیش کے بعد چارج شیٹ کیا جائے انہوں نے وزیر اعظم کے نیب سے متعلق بیان پر کہا کہ اس کیلئے ٹائمنگ اور جگہ مناسب نہ تھی ایسی بات پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے اب اگر دیکھا جائے تو جب نیب دوسرے صوبوں میں کام کررہی تھی تو حکومت خاموش تھی لیکن جب پنجاب کی باری آئی تو وزیر اعظم کا بیان سامنے آگیا یہ بیان کیوں سامنے آیا اس کی وجہ اوپر بیان ہو چکی ہے اور موجودہ حکومت کا شروع سے ہی یہ المیہ رہا ہے کہ اسے ہر پاور والی سیٹ پر کوئی سادہ لوح بندہ درکار ہوتا ہے اور اگر کوئی سادہ لوح بندہ ایسی سیٹ پر بیٹھ کر پر نکال ہی لے تو اس کے پر کاٹنے کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ احتساب کے عمل میں افراد یا کسی صوبے کی تخصیص نہیں ہونی چاہیے چاروں صوبوں میں نیب کے دفاتر موجود ہیں اور انہیں ہمہ وقت اپنی ذمہ داریاں انجام دینی چاہئیں اور حکومت نیب کو اپنا کام کرنے دے تاکہ غلط لوگوں کا قلع قمع کیا جا سکے کیونکہ انہی کرپٹ لوگوں کی وجہ سے آج کا پاکستان باقی دنیا سے بہت پیچھے ہے ہمارے معاشرے میں ہونے والی کرپشن کو اگر روک لیا جائے تو پاکستان ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے ایسے حالات میں جب ملک میں کرپشن کا گراف تیزی سے بڑھ رہاہے اور اس کی نشاندہی خود وزیر اعظم بھی کر چکے ہیں ایسے میں ایک ایسے ادارے کو نکیل ڈالنے کی باتیں کیا اشارہ دے رہی ہیں ؟کیا اس طرح ہم کرپشن فری ہو سکتے ہیں یقینا نہیں اسی طرح ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ا جازت دی جانی چاہیے جو انتہائی مختصر عرصے میں اربوں سے کھربوں پتی بن گئے آج اگر ہم نے نیب کو اس کے کام سے روکا جس سے ماضی میں اسے حکمرانوں نے روکے رکھا تو یقینا ہم ایک بار پھر دنیا بھر میں بدنام ہو جائیں گے ایسے حالات میں کرپشن فری ہونے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے ہوں گے اور کسی بھی سفارش کو بلائے طاق رکھتے ہوئے آگے کی سوچنی ہو گی۔اور ایسے اداروں کا ساتھ دینا ہو گا جو ملک سے کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کرر ہے ہیں -
rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 227433 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More