حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ نے حضرت مالک بن اشتر کو مصر کا گورنر مقرر کیا
اس موقع پر ان کے نام ایک مراسلہ میں انہیں امور سلطنت کے بارے میں ہدایات دیں
جو ہر دور میں مشعل راہ ہیں۔ آپ نے فرمایا
”یاد رکھو جو کوئی خدا کے بندوں پر ظلم کرتا ہے تو خدا اپنے مظلوم بندوں کی طرف
سے اس کا حریف بن جاتا ہے اور معلوم ہے کہ خدا جس کا حریف بن جائے اس کی حجت
باطل ہو جاتی ہے ۔ یاد رکھو! خدا مظلوموں کی سنتا اور ظالم کی تاک میں رہتا ہے
اور یہ بھی یاد رہے کہ خاص الخاص لوگوں میں وہی تمہاری نگاہ میں سب سے زیادہ
مقبول ہوں جو زیادہ سے زیادہ کڑوی بات تم سے کہہ سکتے ہوں، ان کاموں میں تمہارا
ساتھ دینے سے انکار کر سکتے ہوں جو خدا اپنے بندوں کے لئے ناپسند فرما چکا ہو۔
اہل تقویٰ و صدق کو اپنا مصاحب بنانا، انہیں ایسی تربیت دینا کہ تمہاری جھوٹی
تعریف کبھی نہ کریں کیونکہ تعریف کی بھرمار سے آدمی میں غرور پیدا ہوتا ہے جسے
اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا“۔
اگر قول علی کرم اللہ وجہہ پر آج کےحکمران عمل کریں تو اپنا اور عوام کا مستقبل
تباہ ہونے سے بچا سکتے ہیں- |