پاکستان کرکٹ ٹیم انڈیا ضرور جائے

اس موقع سے فائدہ اٹھا یا جانا ضروری ہے
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرکٹ بھارت میں ہو رہا ہے اور پاکستان ابھی تک شش و پنج میں ہے کہ کرکٹ ٹیم کو بھیجا جائے یا نہیں۔ بعض لو گ مخلفت کر ہے ہیں وہ بھی اپنی جگہ ٹھیک ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیئے۔ لیکن ہم سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگر وہاں نہیں جاتی تو آئی سی سی بھارت پر کوئی پابندی نہیں لگائے گی بلکہ الٹا پاکستان کو جرمانہ کرے گی اور یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ صرف پاکستان کے انکار کرنے سے ورلڈ کپ کسی اور جگہ منتقل نہیں ہو گا کیونکہ جب تک تین ٹیمیں وہاں جانے سے انکار نہیں کر سکتی ایسا نہیں ہو سکتا۔ اور کوئی بھی ٹیم ہمارے کہنے پر انکار نہیں کرے گی کیونکہ صرف ہمیں ہی دھمکیاں مل رہی ہیں کسی اور ٹیم کو خطرہ نہیں ہے جو کہ حقیقیت نہیں ہے۔ ہاکی ہو یا کرکٹ انڈیا میں بین الاقوامی کھلاڑیوں پر حملے اور میچز کے دوران ہنگامے اور افراتفری کی مثالیں انڈیا میںموجود ہیں لیکن وہاں نہ کوئی پابندی لگی اور نہ کسی ملک نے جانے سے انکار کیا۔

اس لئے میرا یہ خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو وہاں ضرور جانا چاہیئے لیکن ایک تحریری معاہدہ کریں جس میں آئ سی سی کو بھی شامل کریں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے انڈیا جاتی ہے لیکن بھارت بھی آئندہ پاکستان میں ہی کرکٹ کھیلنے آئے گا اگر تحریری طور پر وہ اس کو مان لیتے ہیں تو پاکستان کو ضرور جانا چاہیئے اور معاہدہ میں لکھا جائے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سیرز پاکستان میں ہی ہوا کرے گی نا کہ کسی اور ملک میں۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ معاہدہ میں یہ شق بھی شامل ہو کہ اگر انڈیا اس معاہدہ کی خلاف ورزی کرے گا تو آئی سی سی خود کاروائی کرے گی اور انڈیا کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ پابندیوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156707 views I live in Piplan District Miawnali... View More