برائے مہربانی یہ ستم تو نہ کریں

ابھی کچھ دن پہلے ایک آرٹیکل پڑھا جس کا عنوان تھا کالم نگاروں سے ڈکیتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوجائے گا ۔۔۔ہم ٹہھرے بیچارے معمولی لکھاری ۔۔۔۔ اور اپنے بارے میں اتنے خوش فہم بھی نہیں ہیں ۔۔۔ اللہ اللہ کرکے دو تین آرٹیکلز اور ایک مختصر افسانہ اور ایک قسط وار افسانے کے علاوہ ہم نے کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دیا ۔۔۔۔ خیر آج ہم آن لائین دیگر سائیٹس سرچ کر رہے تھے کہ ایک ویب سائیٹ اوپن کی اور اپنا رومن اردو میں لکھا افسانہ مشکل راستے وہاں پایا ۔۔۔ جو سترہ اقساط تک کسی اور کے نام سے داد وتحسین سمیٹ رہا تھا ۔۔۔۔ خاتون ماشااللہ سے کسی چیرٹی سےمنسلک ہیں ۔۔۔۔ ان کے ایواٹار سے تو یہی ظاہر ہورہا تھا بہرحال ہم نے کافی کوشش کی کے اس سائیٹ پر ان خاتون سے بات ہوجائے مگر سائیٹ کی کچھ شرطیں تھیں جو ہم پورا کرنے سے قاصر تھے ۔۔۔۔ ہم نے رومن اردو میں ١٧ اقساط تک ہی لکھا تھا اور اس کے بعد رومن اردو کو ٹا ٹا بائے بائے کر کے اردو میں لکھنا شروع کردیا تھا ۔۔۔۔ اب تک اس کی ٣٦ اقساط مکمل ہوچکی ہیں ۔۔۔۔ یہاں مزے کی بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ اقساط بھی اتنی ہی لکھی ہیں جتنا ہم رومن اردو میں لکھ چکے تھے ۔۔۔۔ شاید انہیں اردونہیں آتی یاپھر ہماری طرح اردومیں لکھنے سے گھبراتی ہوں بہرحال جو بھی وجہ رہی ہو لیکن ہم ان خاتون کی ہمت کو داد دیتے ہیں کہ وہ بڑے دھڑلے سے بنا کسی خوف کے ہمارے ناول کو اپنے نام سے شائع کر رہی ہیں ۔۔۔۔ خیر قارائین ویب سائیٹ کا نام فین بوکس ہےاور محترمہ رضیہ سلطانہ کے نام سے وہاں مشکل راستے لکھ رہی ہیں ۔۔۔۔۔ خیر رضیہ صاحبہ سے ہماری گزارش ہے کہ اگر وہ برا نہ منائیں تو اس خاکسار سے بات ضرور کرلیں ۔۔۔ اگر انہیں ناول لکھنے کا شوق ہے تو ہم انہیں گائیڈ کردینگے یوں کسی اور کی تحریر کو اپنا ظاہر کر کے کچھ دن تو داد مل جائے گی مگر سوچئے اگر حقیقت کھل گئی تب کیا ہوگا ۔۔۔۔ جذاک اللہ خیر ۔۔۔
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 215735 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More