کتاب سے دوستی زندگی بھر کا فائدہ

ایک اچھی کتاب کا مطا لعہ نہ صرف بہتر ین مصرف ہے بلکہ یہ ہمیں زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھا تا ہے ۔ نشت و بر خواست کے طریقے محفل میں گفتگوں کے آداب لہجے میں رکھ رکھا ؤ پیدا کرتا ہے ۔ یہ سب سلیقے مطا لعے سے حاصل ہو تے ہیں اور مز ے کی بات کوئی ٹیو شن بھی نہیں ۔مطا لعہ کرنے کی عادت سے نہ صرف ہمارے بڑ ے بزرگ ہم سے خوش ہوں گے بلکہ ہمارے چھوٹے بہن بھائی اور انکے ساتھی بھی ہم سے اچھی باتیں سکیھیں گے ۔ ہماری بات کو تو جہ سے سنیں گے ۔ اسے قابل عمل جانیں گے ۔کسی اچھی اور معیار ی کتاب کا انتخاب اور اس کا مطا لعہ ہمیں قطعاً اس بات کا احساس نہیں دلا ئے گا کہ ہم نے اپنا قیمتی وقت ضائع کیا ۔ مطالعہ کرنا بھی ایک فن ہے اور مطالعہ کرنے کی ایک اچھی عادت ہمیں دوسرے بہت سے برے کاموں سے بچا ئے رکھتی ہے ۔اور زندگی میں ٹھہر اؤ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے تو بس آج ہی کتابوں سے دوستی کیجئے۔ ان کی دوستی آپ کو تا حیات کا م آ ئیگی ۔
 
MD Mushahid Hussain
About the Author: MD Mushahid Hussain Read More Articles by MD Mushahid Hussain: 19 Articles with 30799 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.