لکھاری، عام آدمی اور ہماری ویب

جس موضوع پر بھی لکھناہو لکھیں کوئی مسئلہ نہیں مگرشائستگی اور اخلاقیات کےدائرے میں رہ کر ۔۔۔ یہی اس ویبسائیٹ کی ڈمانڈ ہے ۔۔۔۔ اور پھر آپ کو تبصروں میں بھی گالم گلوچ اور بیہودہ فقرے اس ویب سائیٹ پر کبھی پڑھنے کو نہیں ملتے اگر بھولےسے کوئی ایسا کمنٹ آن لائین شائع ہو بھی جائےتو فوراً ہٹا دیا جاتا ہے ۔۔۔ جو دیگر سائیٹس پر دیکھنے کو نہیں ملتا ۔۔۔۔۔
خوبصورت تحریریں ۔۔۔ خوبصورت انداز بیاں ۔۔۔۔۔۔ مٹھاس سے بھرپور ۔۔۔۔ کبھی کبھی کڑواہٹ بھی لئے ہوئے آپ اور ہمارے معاشرے کی دورخی تصویر کو اجاگر کرتے ہوئے ۔۔۔۔ کبھی ناصحانہ جملوں سے بھرپور تو کبھی بھید اپنے اندر سموئےہوئے ۔۔۔۔ لکھاری کے قلم سے نکلتے یہ الفاظ جملوں میں ڈھل کر خوبصورت تحریروں کی صورت قارئین تک پہنچتے ہیں ۔۔۔۔ برقی دور میں بھی جب ہر طرف انٹرنیٹ نے دھوم مچائی ہوئی ہے تب دور حاظر کے قلم کاروں نے بھی اس ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا شروع کردیا ۔۔۔۔

بہت سی ادبی ویب سائیٹس آج پوری دنیا میں دیکھی جاتی ہیں ۔۔۔۔ بہت سےلکھاری حضرات عام سے خواص لکھاریوں میں شامل ہوگئے ۔۔۔۔ باقاعدہ ممبر گروپس تشکیل دئے گئے اور عام آدمی کو بھی لکھنے کی طرف راغب کرنے کی کوششیں کی گئیں ۔۔۔ پاکستان میں بہت سی ویب سائیٹس کا آج جم غفیر ہم دیکھتےہیں ۔۔۔۔ لیکن چند ہی ایسی ہیں جنہوں نےاردو ادب کے فروغ کے لئے کام کیاہے ۔۔۔ اور کر رہی ہیں ۔۔۔۔ جن کے درمیاں درخشاں ستارے کی مانند چمکتادمکتا ہماری ویب کا نام سر فہرست ہے ۔۔۔ اس ویب سائیٹ نے اردو ادب کے لئے جو کام کیا ا سکی نظیر پورےپاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔۔۔۔ چھوٹا سا پودا ابرار صاحب اور ان کی ٹیم نے لگایا تھا جو اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پور ے وطن عزیز میں پھیل چکی ہیں ۔۔۔۔ اس کے صارفین کی تعداد لاکھوں کےہندسے سے کافی پہلے ہی نکل چکی ہے ۔۔۔۔ اس کے ممبران لکھاریوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔۔۔۔ تقریباً بیس کےقریب کٹیگریز آپ کو یہاں ملجائیں گی ۔۔۔۔۔۔ جس موضوع پر بھی لکھناہو لکھیں کوئی مسئلہ نہیں مگرشائستگی اور اخلاقیات کےدائرے میں رہ کر ۔۔۔ یہی اس ویبسائیٹ کی ڈیمانڈ ہے ۔۔۔۔ اور پھر آپ کو تبصروں میں بھی گالم گلوچ اور بیہودہ فقرے اس ویب سائیٹ پر کبھی پڑھنے کو نہیں ملتے اگر بھولےسے کوئی ایسا کمنٹ آن لائین شائع ہو بھی جائےتو فوراً ہٹا دیا جاتا ہے ۔۔۔ جو دیگر سائیٹس پر دیکھنے کو نہیں ملتا ۔۔۔۔۔

ہماری ویب رائیٹرز کلب کےنام سے ایک کلب بھی تشکیل دیاگیاہے ۔۔۔ ماشاءاللہ سے اسے ایک سال پورا ہوچکا ہے ۔۔۔۔ جس کی بدولت لکھاریوں کو ایک دوسرے کوجاننے کا موقع ملا ۔۔۔۔۔ بہت سے لکھاریوں کی ای بکس شائع کی گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سب سے بڑی بات پاکستان میں شاید یہ واحد ویب سائیٹ ہے جس نےاپنے لکھاری کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں سرٹیفکیٹ ارسال کئے ۔۔۔ کتنا مان بڑھ جاتا ہے اگر آپ کی کاوش کویوں سراہاجائے ۔۔۔۔ اور ہماری ویب نے جو مان اور عزت رائیٹرز کو دی ہے وہ کہیں اور دیکھنے اور سننے کو نہیں ملتی۔۔۔۔ اب فیز بک اورگوگلز پر بھی ہماری ویب رائیٹرز گروپ بنا دیا گیا ہے ۔۔۔

ہماری ویب رائیٹرز کا ممبر بننا مشکل نہیں اگر آپ کو لکھنے کا شوق ہےتب آپ اپنی کاشوں کو باآسانی ہماری ویب پربھیج سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اورہماری ویب رائیٹرز گروپ کا ممبر بننے کی بس ایک ہی شرط ہےکہ آپ کے آرٹکلز کی تعداد دس یا اس سےاوپر ہو تو آپ اس رائیٹرز گروپ کےممبر بن سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

آخر میں ایک ہی بات کہنا چاہونگی کہ ایک لکھاری کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری پڑھنے والے سےزیادہ ہے ۔۔۔ ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم قارئین کے سامنے کیا پیش کر رہے ہیں ۔۔۔۔ اس کا مثبت اثر ہونا چاہئےنہ کہ پڑھ کر قاری عام آدمی مایوسی اور مزید فرسٹریشن کاشکار ہوجائے ۔۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔۔ فی امان اللہ
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 230331 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More