27 دن میں چہلم ؟ یہ بات سمجھ میں آئی نہیں

اللہ کے بندو ! یہ تو سوچ لو کہ چہلم تو وفات کے چالیسویں دن منایا جاتا ہے، 27 دن میں چہلم کیوں منایا جارہا ہے؟ جس نے چہلم منانے کا اعلان کیا اس سے پوچھوتو سہی کہ جناب کس منطق کے تحت یہ اعلان کیا گیا ہے؟ اس سے پوچھا جانا چاہیے کہ کس کے اشارے پر وہ یہ کام کررہا ہے؟ یہ کام کرکے وہ کس کے مقاصد کو پورا کررہا ہے؟ یہ اچانک 25 مارچ سے چہلم کی تقریبات کا سلسلہ شروع کردیا گیا، اس کا کیا مقصد ہے؟ لیاقت باغ سے چہلم کے شرکاء کا اسلام آباد کی جانب مارچ اور پھر وہاں جاکر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کرنا؟؟؟۔ یہ ساری چیزیں کیا اتفاقیہ ہیں؟ یا چہلم منانے والے کسی سازش کا حصہ ہیں؟
چہلم کا لفظ چالیس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جب کہ برصغیر میں عموماً کسی فرد کے مرنے کے چالیس دن بعد اس کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جاتی ہے۔ اس کو چہلم کہا جاتا ہے۔یہ بات بتانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی ہے کہ اتوار 27 مارچ کو ممتاز قادری کا چہلم منایا جارہا ہے۔

میں محو حیرت ہوں کہ ممتاز قادری کا چہلم اتوار کو کیوں منایا جارہا ہے۔ ممتاز قادری شہید کو 29 فروری کو پھانسی دی گئی ہے۔ اس لحاظ سے تو ان کا چہلم اپریل کی 9 تاریخ بروز ہفتہ ہونا چاہیے۔ ہاں یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ اس کو 9 کے بجائے 10 اپریل بروز اتوار کیا جائے تاکہ لوگ بھرپور شرکت کرسکیں ۔ لیکن 27 دن میں چہلم کا معاملہ کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔

13 دن پہلے چہلم منانا اور پھر شرکا کی جانب سے اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنا بہت عجیب و غریب سا معاملہ ہے۔ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ کسی نادیدہ قوت کے اشارے پر ایسا کیا جارہا ہے۔ لیکن اگر ہم تمام مفروضوں کو ایک طرف رکھ کر اس کا تجزیہ کریں تو واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ اس طرح کے کام کرکے ممتاز قادری شہید کے نام کو استعمال کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایسا کرنے والے نادانستہ طور پر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں۔

اللہ کے بندو ! یہ تو سوچ لو کہ چہلم تو وفات کے چالیسویں دن منایا جاتا ہے، 27 دن میں چہلم کیوں منایا جارہا ہے؟ جس نے چہلم منانے کا اعلان کیا اس سے پوچھوتو سہی کہ جناب کس منطق کے تحت یہ اعلان کیا گیا ہے؟ اس کے علاوہ یہ بھی سوچیے کہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق 16 مارچ کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پنڈی کو 16 مارچ کو جو درخواست دی گئی اس میں تو 27 مارچ کو لیاقت باغ میں چہلم منانے کی اجازت مانگی گئی تھی ، لیکن یہ اچانک 25 مارچ سے چہلم کی تقریبات کا سلسلہ شروع کردیا گیا، اس کا کیا مقصد ہے؟ لیاقت باغ سے چہلم کے شرکاء کا اسلام آباد کی جانب مارچ اور پھر وہاں جاکر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کرنا؟؟؟۔ یہ ساری چیزیں کیا اتفاقیہ ہیں؟ یا چہلم منانے والے کسی سازش کا حصہ ہیں؟

اوپر بتائی گئی ساری باتیں مذہبی جماعتوں اور ممتاز قادری شہید کے عقیدت مندوںکےکیس ،ان کے موقف کو کمزور کررہی ہیں۔ اس پر سوچنا چاہیے اور جس فرد یا گروپ نے چہلم کا اعلان کیا ہے اس سے پوچھا جانا چاہیے کہ کس کے اشارے پر وہ یہ کام کررہا ہے؟ یہ کام کرکے وہ کس کے مقاصد کو پورا کررہا ہے؟
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 535 Articles with 1520321 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More