سلائی ذریعہ آمدن و ہنر۔۔ درزیوں کے لیے راہنما اصول

کپڑے سینا ایک بہت اہم اور بہترین ہنر ہے یہ مہارت ہر کسی کے پاس ہو نا ضروری ہے کپڑے کی اچھی بناوٹ کے لیے سلائی مشین کا اچھاہونا ضروری ہے سلائی مشین تقریباً ہرگھر میں موجود ہوتی ہے لباس کی معمو لی مرمت سے لے کر مکمل سلائی تک کے لیے سلائی مشین کا استعمال کیا جاتا ہے
اس لیے ضروری ہے کہ ہمیں مشین کے استعمال اور پرزوں کے بارے میں مکمل آگاہی ہو تاکہ اگر سلائی کے دوران کوئی چھوٹی موٹی خرابی ہو جائے تو فوری طور پر دور کیا جاسکے
سلائی مشین کے پرزہ جات (Parts of Sewing Machine)
سلائی مشین کے مندرجہ ذیل اہم
پرزہ جات کے متعلق آگاہی ضروری ہے
بیڈBed ـ ـ٭ بازوArm ٭دباؤ کا پیچ Presser foot ٭دھاگے کا لیورThread lever٭پیراٹھا نے والا پُرزہ Presser bar lifter ٭دھاگے کسنے والا پُرزہTension regulator٭ دھاگہ کاٹنے والا پُرزہThread cutter ٭پیرFoot ٭سلائیڈپلیٹ Slide plate ٭دندانے Feed dog ٭جامد پلیٹThroat plate ٭نلکی لگانے کی کیل Spool pin٭پہیہ Balance wheel٭پھرکی میں دھاگہ بھرنے والا پرزہBobbin winder٭ٹانکا چھوٹا بڑا کرنے والا پرزہ Stitch length dial ٭پھرکی کا دھا گا کسنے والا پرزہBobbin regulator ٭نلکی کے لیے کیلSpool pin ٭سوئی کسنے والا پیچNeedle screw clamp ٭پیر کسنے والا پرزہThumb screw clamp ۔
سلائی مشین کے اہم پرزہ جات اور ان کے کام :
بیڈBed ٭یہ مشین کا نچلا ہموار سطح والا حصہ ہے جس کے نیچے تمام پُرزے ہوتے ہیں جن کی مدد سے مشین سلائی کرتی ہے۔
بازوArm٭یہ مشین کے سامنے کی طرف گولائی والا حصہ ہے جہاں سے دھاگا شروع کرکے سوئی میں لاتے ہیں اگر پھر کی میں کچھ پھنس جائے یا نچلے حصے کی صفائی کرنی ہو تو اس حصے سے مشین کو اُٹھایا جاتا ہے۔
دباؤ کا پیچ Presser foot٭یہ کپڑے پر مشین کے پیر کے دباؤ کو زیادہ یا کم کرنے میں مدد دیتا ہے نیز سلائی کے دوران کپڑے کو صحیح پوزیشن میں رکھتا ہے۔
دھاگے کا لیورThread lever٭یہ سوئی میں دھاگے کی روانی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
پیراٹھا نے والا پُرزہ Presser bar lifter٭یہ مشین کی پشت پرنصب ہوتا ہے اور پیر کو اُٹھا نے یا نیچا کرنے کے کام آتا ہے۔
دھاگے کسنے والا پُرزہTension regulator٭اس پُرزے کی مدد سے بخیہ درست رکھنے کے لیے دھاگے کو کسا جاتا ہے یا ڈھیلا کیا جاتا ہے اگر اوپروالا دھاگا سخت یا کسا ہوا ہو تو بار بار ٹوٹتا ہے۔
دھاگہ کاٹنے والا پُرزہThread cutter٭یہ پرزہ دھاگاکاٹنے کے لیے استعمال ہوتا ہے
پیرFoot٭یہ کپڑے کو دندانے پر دبائے رکھتا ہے۔
سلائیڈپلیٹ Slide plate٭یہ ایک چپٹی پلیٹ ہے جو شٹل اور پھر کی کو ڈھکے رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پرپھرکی کو نکالنے یا لگانے کے لیے آگے پیچھے کی جاتی ہے۔
دندانے Feed dog٭یہ سلائی کے دوران کپڑے کو چلاتے ہیں۔
جامد پلیٹThroat plate٭یہ دندانوں کے نزدیک کام کرنے کے لیے جگہ مہیا کرتی ہے نیزمشین کے نیچے کے پرزوں کو محفوظ رکھتی ہے
نلکی لگانے کی کیل Spool pin٭یہ مشین کے بازوکے اوپروالے حصے پر ہوتی پے اور نلکی رکھنے کے کام آتی ہے
پہیہ Balance wheel٭یہ مشین کے دائیں ہاتھ گول پہیے کی شکل میں ہوتا ہے اور دھاگے کے لیور اور سوئی کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے
پھرکی میں دھاگہ بھرنے والا پرزہBobbin winder٭اس میں پھرکی کو ڈال کر دھاگا بھرا جاتا ہے اس کی مدد سے پھرکی خود بخود بھرجاتی ہے اور دھاگاہاتھ سے لپیٹنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ٹانکا چھوٹا بڑا کرنے والا پرزہStitch length dial ٭اس پرزے کے اوپر نمبر لکھے ہوتے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ 2.5 سینٹی میٹر میں کتنے ٹانکے لگتے ہیں اس پرزے کو پورا اُوپر کی طرف کرنے سے مشین پیچھے کی طرف چلنے لگتی ہے پھرکی کا دھا گا کسنے والا پرزہBobbin regulator٭یہ پرزہ پھرکی بھرتے وقت دھاگے کو مناسب مقدار میں چھوڑتا ہے تاکہ پھرکی اچھی طرح بھری جا سکے نلکی کے لیے کیلSpool pin٭یہ مشین کے بیڈ پرلگی ہوتی ہے اور پھرکی میں دھاگابھرنے کے لیے نلکی اس میں لگائی جاتی ہے سوئی کسنے والا پیچNeedle screw clamp٭یہ سوئی کو مضبوطی سے اپنی جگہ پرقائم رکھتاہے اور سوئی تبدیل کرنے کے لیے اس کو ڈھیلا کیا جاتا ہے
پیر کسنے والا پرزہThumb screw clamp اس پرزے کو ڈھیلا کرنے سے پیر اتاراجاتا ہے اور کسنے سے اپنی جگہ پر لگایا جاتا ہے٭٭ سلائی مشین کی حفاظت اور دیکھ بھال کی اہمیت
مشین کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ اسے صاف ستھرا رکھا جائے۔ اسے کچھ دن بعد صاف کر کے تیل بھی دینا چایئے ۔مشین پر ہمیشہ کپڑاڈال کر ڈھک کے رکھیں ۔مشین کو کبھی گرمی والی جگہ پر نہ رکھیں۔ اگر مشین کی باقاعدگی سے صفائی ہوتی رہے تو مشین زیادہ عرصے تک کام کرتی ہے ۔مشین میں دھاگا اچھی قسم کا استعمال کریں ۔مشین کے استعمال میں سب سے ضروری احتیاط یہ ہے کہ اسے ہموار جگہ پر رکھ کر چلائیں مثلاً میز ،تخت ،چوکی وغیرہ ۔بعض اوقات مشین چلاتے وقت اس میں معمولی خرابی پریشانی کا باعث بنتی ہے اس لیے مشین کی خرابیوں کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ صفائی ٭کپڑ ا سلائی کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ مشین کے کسی بھی پرزے میں کوئی دھاگہ تو نہیں پھنسا ہواور نہ مشین بالکل بھی کام نہیں کرے گی کیونکہ چھوٹے چھوٹے دھاگے ہی مشین کو چلنے نہیں دیتے مشین کی صفائی میں شٹل صاف کرنا ضروری ہے ۔اس کو برش سے صاف کرنا چاہیے صفائی کرتے وقت مشین کے ا ندرونی اور بیرونی پرزہ جات دونوں کو صاف رکھیں ۔مہینے میں کم سے کم ایک دفعہ کسی نرم کپڑے سے صاف کر لیں۔ تیل ڈالنا٭ مشین روانی سے چلے اور تیز تیز چلے اس کے لیے ضروری ہے کہ اسے مہینے میں دودفعہ تیل لگا کر 5 یا 10 منٹ کے لیے دھوپ میں رکھ دیا جائے اس سے مشین روانی سے چلے گی اور جامدپلیٹ کے اندر بھی تیل ڈالیں اور سلائی کرنے سے پہلے کسی فالتو کپڑے سے مشین کو چلائیں تاکہ تیل سلائی والے کپڑے پرنہ لگے کو شش کریں کہ سلائی کے بعد بھی مشین میں تیل ڈالیں تیل ڈالنے کے بعد سلائی مشین کو تیز چلائیں تاکہ تیل ہر حصے میں پہنچ جائے اور فالتو تیل رس کر کپڑے پر نکل آئے ۔تیل ڈالنے سے مشین زنگ سے محفوظ رہتی ہے۔ ڈھانپ کر رکھنا٭مشین کو ڈھانپ کر رکھا جائے ورنہ اردگرد کاغبار مشین میں جمع ہو کر اس کے پرزہ جات کو خراب کر دے گا اگرمشین کا ڈھکن نہ ہو تو ہر صورت کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔مشین کی مرمت ٭مشین کو روانی سے چلانے کے لیے ضروری ہے کہ اس میں جو بھی خرابی ہوا سے خود دور کیا جائے۔ مشین میں چھوٹی چھو ٹی خامیاں اکثرآجاتی ہیں سلائی کے دوران اگر سوئی ٹوٹ جائے تو معائنہ کیا جائے کہ سوئی صحیح جگہ پر لگی ہے ؟یادہ اوپر یا نیچے تو نہیں ہے؟۔ اوپر کا دھاگا ٹوٹنا٭ جس کی وجہ دھاگے کا ناقص ہونا یا خراب سوئی یا دھاگا غلط طریقے سے ڈالا ہوتا ہے سوئی ٹیڑ ھی تو نہیں؟ مشین کے دندانے صحیح ہوں کپڑازیادہ کھچا ہوا تو نہیں ؟مشین کا پیر صحیح کساہوا ہے ؟پھرکی میں دھاگہ زیادہ ابھر ااور پھنسا ہوا تو نہیں؟ کپڑے کو اتارنے سے پہلے سوئی اوپر نہ کریں ۔مشین کا بھاری چلنا٭ جس کا سبب مشین میں تیل نہ ہونا دھاگے کا شٹل میں پھنس جانا مشین کو کافی عرصے کے بعد استعمال کرنے کے نتیجے میں پرزوں کا جامد ہونا وغیرہ ہوسکتا ہے۔ سلائی کے اصول (Principles of stitching) ٭٭سوتی ریشے(Cotton fiber) سے بنے ہوئے کپڑوں کی سلائی کے اصول٭ سلائی کے لیے سب سے پہلے سینے کا ساز وسامان سلائی کا ڈبہ ہمارے پاس ہونا چاہیے مثلا! قینچی ،سوئی ،دھاگہ،انگشتانہ ،سلائی ادھیڑنے کاہک ،کاربن پیپر،میٹر راڈ،ناپ کا فیتہ۔پن کشن ،بٹن ،ہک اور ٹریسنگ وہیل وغیرہ سلائی کے ڈبے میں رکھیں۔سلائی سے پہلے سلائی (Seam) کرنے کی جگہ کے دونوں حصوں کو اچھی طرح برابر میں لائیں ۔سوتی کپڑے کو کاٹنے سے پہلے دھو ئیں تاکہ سلنے کے بعد سکڑ ے نہ اور استری بھی ضرور کریں تاکہ اس کا تانہ بانہ صحیح رہے اور کپڑے کی سلوٹیں دور ہو جائیں کپڑے کو ہمیشہ تانے کے رخ کا ٹیں کیو نکہ تانا مضبوط ہوتا ہے اور بانا کمزورکپڑے کو کاٹنے سے پہلے نشان لگائیں اور کان بھی نکالیں سلائی کا حق چھوڑیں سلائی کے شروع اور آخر میں دھاگہ چھوڑیں تاکہ گرہ لگائی جا سکے۔ تمام سلائیوں کے حق کو کھول کر استری کریں ۔گول سلائی والے حصے میں حق کم رکھیں۔سلائی کو ادھیڑتے وقت کپڑے کو کھینچ کر سیدھا کریں۔ سلائی کرتے وقت اور بعد میں فالتودھا گے کاٹ دیں۔سلائی کرتے وقت دھاگہ کپڑے کے رنگ کا استعمال کریں۔ کیمیائی دھاگے (Synthetic fiber) سے بنے کپڑے کی سلائی کے اصول٭٭ سلائی کا ڈبہ اور مشین پاس رکھیں ۔مشین کا معائنہ کریں۔ کپڑے کو سینے سے پہلے استری کریں۔کپڑے کے سروں کو آپس میں ملائیں کپڑے کی کنی زیادہ مضبوط اور موٹی چاہیے اس کا تانہ بھی صحیح ہو کپڑے کو تانے کے رخ کا ٹیں ۔کپڑے کو کاٹنے سے پہلے سیدھی اُلٹی اطراف دیکھ لیں ۔سیدھی طرف سے شوخ ہوتی ہے ا ور اُلٹی طرف مدہم ۔کپڑے پرنشان لگائیں اور پھر کاٹیں۔سلائی کا حق چھوڑیں۔کپڑے سے ملتے جلتے رنگ کا دھاگہ اور سوئی کا نمبر بھی درست استعمال کریں۔ سلائی ختم کرنے سے پہلے سوئی کو اوپر کریں اور ختم کرنے کے بعد سوئی کا دھاگہ نیچے کریں۔ سلائی کے شروع اور آخر میں لمبا دھاگہ چھوڑیں تاکہ گرہ لگائی جا سکے۔ سلائی کرتے وقت سلائی کا حصہ اندر کی طرف کم رکھیں جبکہ فالتو کپڑا باہر رکھیں ریشمی کپڑے کی سلائی کو لائن لگا کر کچا کریں اور پھر اس پر مشین سے سلائی کریں پہلے سوتی کپڑے پر مہارت حاصل کریں پھر ریشمی کپڑے پر سلائی کریں کپڑے پرنشان واضح چاک سے لگائیں۔
Rasheed Ahmed Naeem
About the Author: Rasheed Ahmed Naeem Read More Articles by Rasheed Ahmed Naeem: 126 Articles with 122370 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.