نظر

 ’’شیشہ مت کھولنا۔‘‘
ٹریفک سگنل پر رکی مرسڈیز کی ونڈاسکرین پر نظر جمائے شخص نے پیچھے مُڑ کر اپنے پانچ سالہ بچے کو ٹوکا۔
’’کیوں ڈیڈی؟ وہ بچہ جو باہر کھڑا ہے کیا وہ میری آئسکریم مانگ لے گا؟ میں اسے اپنی پاکٹ منی سے پیسے دینا چاہتا ہوں۔‘‘
’’بیٹا! اس نے تمھیں آئس کریم کھاتے دیکھ لیا تو تمھیں اس کی نظر لگ سکتی ہے۔ تم بیمار ہو سکتے ہو۔‘‘
ماں نے پیار سے سمجھایا۔
بچے نے بڑے غور سے گاڑی سے باہر کھڑے گورے لیکن گرد سے اٹے چہرے والے اپنے ہم عمر بچے کی طرف دیکھا، جس کے ہاتھ میں زخم سے خون بہہ کر جم گیا تھا۔
’’موم! اَسے کس کی نظر لگی ہے؟‘‘
اس نے معصومیت سے پوچھا۔
Sana Ghori
About the Author: Sana Ghori Read More Articles by Sana Ghori: 317 Articles with 311774 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.