سیدھا سا سوال

چوری کی سزا
بینک نادہندگان کی سزا
قومی دولت لوٹنے والوں کی سزا
رشوت خوروں کی سزا
بھتہ خوروں کی سزا
بدمعاشوں کی سزا
لٹیروں کی سزا
قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کی سزا
اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کی سزا
قومی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کی سزا
لوگوں کے حقوق کا استحصال کرنے والوں کی سزا

اس ملک میں اوپر دئے گئے جرائم پر کتنے با اثر افراد کو سزا دی گئی۔ اور مصالحت کی چادر تلے چھپا دیا گیا۔ لیکن اثرات تو بھگتنے ہونگے وہ عوام کے اوپر لاد دیے جاتے ہیں جب قومی مزاج ایسا ہو جائے تو پھر حالات ایسے ہی قوم کو بھگتنے بھی پڑتے ہیں۔ قوم ایسے لوگوں کو منتخب بھی کرتی ہے تو پھر رونا کیسا بھگتو اور چپ چاپ مزید بربادیوں کی داستانے رقم بھی کرتے جاؤ۔

تمام قومی اداروں کی کارکردگی اور اس کے کرتا دھرتاؤں کی شاہ خرچیاں اداروں پر مالی بوجھ کا مسلسل اضافہ۔

کیا انہیں ٹھیک کرنے کے لیے سزا دینی چاہیے یا اپنے سروں کا تاج بنا کر انکی مدھاسرائی میں ملک کو نقصان سے دوچار کرنا چاہئیے۔

سوال آپ سے بلکہ تمام محب وطن لوگوں سے پارٹی علاقائی اور مذہب سے بالا تر ہو کر سوچیے۔
Riffat Mehmood
About the Author: Riffat Mehmood Read More Articles by Riffat Mehmood: 97 Articles with 75572 views Due to keen interest in Islamic History and International Affair, I have completed Master degree in I.R From KU, my profession is relevant to engineer.. View More