✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Politics Articles
وزیر اعظم صاحب ! بھاڑ میں جائیں بھارت سے بہتر تعلقات کی خواہشات
(Anwar Abbas Anwar, )
ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کا حکم خداوندی بھی ہے اور سیرت خاتم النبین بھی……ہماری روزمرہ زندگی کی ضرورت بھی ہے کہ ہم امن و شانتی سے رہنے اور اپنی تعمیر وترقی کے لیے اپنے ہمسایوں سے بنا کر رکھیں تاکہ اپنی توانائیاں جنگ و جدل میں ضائع کرنے کی بجائے اپنے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں۔ ہمارے پیارے آقا و مولا شافع محشر حضرت محمد ﷺ کی زبان اقدس سے ہمسایوں کے اس قدر حقوق تلقین ہوئے ہیں کہ حضرت علی کو یہ کہنا پڑا کہ گمان ہونے لگا کہ حضور کہیں ہمسائے کو جائیداد میں حصہ دار نہ بنا دیں۔ اس لیے بھی ہمسایوں کے ساتھ امن سکون سے رہنا ہمسایوں کے اپنے مفاد میں ہے کہ لڑائی جھگڑوں سے کچھ ہاتھ نہیں آتا بلکہ الٹا ہاتھ سے جاتا ہی ہے…… لیکن ہمسایوں کے ساتھ باہمی اتفاق و اتحاد سے رہنے کی تلقین کرنے والے ہمارے پیغمبر اعظم ﷺ نے ظلم کے مقابلے میں قیام کرنے کا حکم بھی دیا ہوا ہے۔
پاکستان کے سکیورٹی اداروں کو بلوچستان میں شورش، بغاوت ،امن و امان کی صورتحال کو مخدوش کرنے اور علیحدگی پسندوں کی غیر ملکی معاونت کے حوالے سے بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، ہمارے ذمہ دار لوگ جب پاکستان خصوصا بلوچستان میں دہشت گردی سمیت دیگر معاملات میں بھارتی خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کی بات کرتے تواپنے ہی اعتراضات اٹھاتے کہ اگر بیرونی ہاتھ ملوث ہے تو پھر اس کے ثبوت سامنے کیوں نہیں لائے جاتے؟پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے بلوچستان سے ایک بھارتی نیوی کے نیول کمانڈر کل بھوش یادیو کو گرفتار کیا ہے جس سے ایرانی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے اور جو چاہ بہار میں قیام پذیر تھا اور حسین مبارک کے فرضی نام سے بلوچستان میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے مقیم تھا۔ گرفتاری کے بعد بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ نے اہم انکشافات و اعترافات کیے ہیں اور بہت سارے اہم راز بھی اگلے ہیں جن کی روشنی میں سکیورٹی ادارے تفتیش کے مراحل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس اہم کامیابی سے یقیننا ملک میں خصوصا بلوچستان کے حالات میں بہتری کے آثار پیدا ہونگے۔اس اہم کامیابی پر سکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔سنا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی ایجنٹ کے ایرانی پاسپورٹ کے حوالے سے پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے سامنے بھی معاملات رکھے گئے اور ایرانی صدر جناب حسن روحانی کی جانب سے اس حوالے سے مکمل تعاون کا عندیہ دیا گیا ہے۔
یہ صحیح ہے اور نہ اس پر دو رائے ہیں کہ ہر برسراقتدار حکومت کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات نہ صرف اچھے ہوں بلکہ مثالی بھی ہوں……اسی خواہش کے تحت ہماری منتخب حکومت خصوصا وزیر اعظم نواز شریف کی بھی آرزو اور تمنا ہے کہ بھارت کے ساتھ انکی حکومت کے تعلقات بہتر ہوں اوردنیا بھر میں ان کے تعلقات کی نظیر نہ دستیاب ہو، اسی لیے وہ ان بھارت کے ساتھ بہت آگے تک جانے کے خواہش مند ہیں۔ بعض اعتراض کرنے والوں نے کہا بھی ہے کہوزیر اعظم نے ایرانی صدر مملکت سے مذاکرات کی میز پر بھارتی خفیہ ایجنٹ کا معاملہ اس لیے نہیں اٹھایا،اور نہ ہی وزیر اعظم صاحب نے لاہور کے گلشن اقبال پارک کھیلی گئی خون کی ہولی کے موقعہ پر قوم سے اپنے خطاب میں اس اہم معاملہ کا ذکر کیا کہ کہیں بھارت خفا نہ ہوجائے۔ جس سے ملک میں طرح طرح کی باتیں بنائی جا رہی ہیں ۔
وزیر اعظم صاحب ! بھاڑ میں جائے بھارت سے بہتر تعلقات کی خواہشیں……جہنم میں جائیں ایسا اقتدار جو اپنے وطن کی محبت کی بجائے دشمن ملک کی الفت و چاہت میں ڈبودے…… کیا فائدہ ہے اس اقتدار کا جو اپنے ملک و قوم کے مفادات کو پس پشت ڈالنے اور دشمن کے مفادات کو ترجیح دینے کا باعث بنے……لعنت ہے ایسی جمہوریت اور جمہوری حکومت پر جو اپنی پاک سرزمین کی حفاظت اور دشمن کی سوہنی دھرتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کیے گئے بھیانک اقدامات کی مذمت کرنے سے منع کرتی ہے۔بھارت کی حکومتیں تو ایسا نہیں سوچتیں؟ انہیں اپنے بھارت کی قیمت پر پاکستان سے تعلقات میں بہتری لانا عزیز نہیں ہوتا……اس لیے وزیر اعظم صاحب ! اپنے صفیں درست کیجیے…… اپنی سوچوں کی سمت درست کیجیے، گو یہمشرف کا نعرہ ہے مگر ہے تو درست …… سب سے پہلے پاکستان……پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،پاکستان ہے تو حکومتیں بنتی رہیں گی۔ پاکستان کا وجود قائم و دائم رہے گا تو ہم بھارت سمیت دیگر ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔پاکستان کو خدا نا خواستہ کچھ ہو گیا تو ……؟؟؟؟ پھر کس پاکستان کے حکمران بن کر بھارت سے تعلقات کو ذاتی تعلقات کی نہج پر لے جانے کے لیے بھارتی ہر سازش پر ہونٹوں پر چپ کے تالے لگاؤ گے؟
ان سطور کے قلمبند کرنے کے دوران ہی خبر آئی کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو تک بھارتی سرکار کو کونصلر رسائی دینے سے انکار کردیا ہے اور بھارت کو صاف صاف بتا دیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو جاسوس نہیں دہشت گرد ہے اور اس نے کئی سنگین ترین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقرار و اعتراف بھی کیا ہے ، دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق بھارت کو کلبھوشن یادیو کے وڈیو بیان کی کاپی بھی فراہم کردی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے ایران میں بھارت کے سفارت خانے میں چھپے کلبھوشن یادیو کے ساتھیوں کی حوالگی کا بھی ایرانی حکومت سے مطالبہ کردیا ہے اور ایران کی جانب سے اس درخواست پر ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا گیا ہے، امید واثق ہے کہ ایران بھارتی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی جاسوسوں اور دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرکے خطے میں امن کا گہوارہ بنانے کے لیے دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستان کو سپورٹ کرے گا۔
آخر میں ایک بار پھر وزیر اعظم صاحب کی خدمت میں عرض کرتا چلو کہ وزیر اعظ صاحب ! ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سبز ہلالی پرچم اور اس سوہنی دھرتی کی بدولت ہے ورنہ اگر دنیا کے نقشے کے اوپر پاکستان نہ ہوتا تو یہاں کے بڑے بڑے میاں منشاء وہاں چپڑاسی کی نوکری بھی نہ کر رہے ہوتے، پاکستان نے تو ہم کو بلاامتیاز رنگ و نسل مذہب و ملت نوازا اور پناہ دے رکھی ہے لیکن خدا لگتی کہیے کیا ہم سب اس مملکت اور سبز ہلالی پر کا حق ادا کر رہے ہیں؟ وزیر اعظم صاحب ! بھاڑ میں جانیں دیں بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہشات کو، جہنم کی ایندھن بننے دیں بھارتی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ کاروبار کی اارزوؤں کو…… بس پاکستان کی خیر منائیں اور پاکستان کی قیمت پر بھارت سے بہتر تعلقات پاکستانی قوم کبھی قبول نہیں کریگی اور نہ ہی پاکستانی قوم نے آپ کو اسکا مینڈیٹ عطا کیا ہے۔
< PREVIOUS
پاکستان میں دہشت گردی :اسبا ب وعوامل
NEXT >
پاکستان حالت جنگ میں
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
04 Apr, 2016
Views: 560
About the Author:
Anwer Abbas Anwer
Read More Articles by
Anwer Abbas Anwer
:
203 Articles with 177323 views
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Politics
Articles
چین کی ترقی ، ایک اہم عالمی محرک
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
جدت طرازی پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی اور عالمی تعاون
چین اور آسیان ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تعاون
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
چین کی معاشی پالیسیاں اور عالمی ترقی
"Can a Green Card Be Canceled in America? Understanding the Risks and Protections"
The Evolving Political Landscape of Pakistan: Challenges and Opportunities
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان