طاہر شاہ کا اینجل٬ سستی شہرت یا مشہور ہونے کا انوکھا طریقہ

فرشتوں کا ذکر آپ نے کئی مرتبہ سنا اور پڑھا ضرور ہوگا مگر ایک فرشتہ ایسا بھی ہے جو رہتا تو زمین پر ہے مگر اس کے ہونے کا یقین کسی کو آتا نہیں٬ کیوں چکرا گئے نہ؟ ہم بات کر رہے ہیں طاہر شاہ کے نئے گانے کی جس میں انہوں نے فرشتوں کا افسانوی روپ دھارا ہے- اس روپ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ماضی میں ہونے والی خود پر شدید تنقید اور بننے والے مذاق سے طاہر شاہ نے کوئی سبق نہں سیکھا-
 

image


اپنے شہرہ آفاق گانے “Eye to Eye” سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے سنگر طاہر شاہ اب کسی تعارف کے محتاج نہیں- یہ گانا بچکانہ الفاظ اور ناقص کمپوزیشن پر مشتمل ضرور ہے مگر اپنے اچھوتے پن کی بنا پر اس کو بےشمار لوگوں نے سنا اور دیکھا-

محض 3 سال کے عرصے میں طاہر شاہ نے “ اینجل “ کے نام سے ایک اور گانا تخلیق کر کے حال ہی میں متعارف کروایا ہے- یہ گانا جس نے سنا وہ یہی سوچتا رہا کہ “ طاہر شاہ نے تین سال کی مدت میں یہ شاہکار گانا تخلیق کیا ہے؟“ گائیکی٬ الفاظ کا انتخاب اور طاہر شاہ کے پریوں والے ملبوسات نے اس گانے میں چار چاند لگادیے- جس نے بھی دیکھا اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنی اس کیفیت کو سوشل میڈیا پر بیان کرتا رہا-

اینجل آیا اور چھا گیا:
ریلیز کے 48 گھنٹے کے دوران 2 لاکھ افراد نے اس گانے کو دیکھا- یہ گانا متعارف کروائے جانے کے بعد سے لے کر اب تک نہ صرف پاکستان بلکہ اور بین الاقوامی میڈیا پر چھایا ہوا ہے- فیس بک اور ٹوئٹر پر لاکھوں افراد طاہر شاہ کی پراعتمادی اور بہادری کو داد دیتے رہے- کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ طاہر شاہ “Eye to Eye” کے بعد “Angel” جیسے گانے کو تخلیق کرنے کی جرات بھی کر سکتے ہیں-

 

image

نام تو ہے بدنامی میں بھی:
طاہر شاہ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اس بات پر بالکل یقین نہیں رکھتے کہ “ لوگ کیا کہیں گے؟“ اور اپنے دل کی سنتے اور کرتے ہیں- اگر کوئی ہوشمند انسان ہوتا تو اینجل جیسے سر درد کو تخلیق کبھی نہ کرتا-

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس گانے کو بےپناہ شہرت میں ملی مگر تنقیدی اور طنزیہ انداز میں- اس گانے میں ایسا کچھ نہیں جس کو موسیقی کا شاہکار کہا جاسکے- ہاں اگر آپ اداس ہیں تو پھر یہ گانا سنا جاسکتا ہے کیونکہ اس کے بعد آپ کی اداسی یقیناً ہنسی میں تبدیل ہوجائے گی-

طاہر شاہ نے نہ صرف گانا لکھا٬ کمپوز کیا اور گایا ہے بلکہ اس کی ویڈیو میں ماڈلنگ کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں- پریوں یا فرشتوں کے لباس میں ملبوس طاہر شاہ کے ساتھ اس گانے میں ایک چھوٹا بچہ اور ایک خاتون ( پری ) بھی نظر آئیں- جامنی اور نیلے رنگ کے پریوں کے گاؤن٬ سر پر تاج سجائے اور ہاتھوں میں چھڑی پکڑے طاہر شاہ کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے-

اینجل کا جادو سوشل میڈیا پر سر چڑھ کر بولا:
اس گانے کا سوشل میڈیا پر ردِ عمل ذرا ملاحظہ کیجیے:
 

image

سوال یہ ہے کہ؟:
اینجل کو سننے کے بعد کسی بھی ہوشمند انسان کے دماغ میں یہ سوال ضرور اٹھے گا کہ “ کیا شہرت حاصل کرنا اتنا آسان ہے؟“ کیا کوئی بھی ایسے بچکانہ گانے بنا کر چند گھنٹوں میں شہرہت کی بلندیوں پر پہنچ سکتا ہے؟“ کیا دنیا اہم اور غور طلب مسائل کو چھوڑ کر اینجل جیسی حماقت کو سننے پر وقت ضائع کر سکتی ہے؟

ذرا سوچیے!
YOU MAY ALSO LIKE:

Publicity is never bad. Taher Shah’s new song, ‘Angel’ has proved that. Despite being laughed at, made fun of and criticized, his song has got 2 Million hits in 2 days.