پانامہ لیک اور سیاسی ہنگامہ

پانامہ لیکس نے دنیا بھر میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے بعض ممالک میں سیاستدانوں نے استعفی دے دیا ہے لیکن پاکستان میں کسی نے یہ اخلاقی جرات نہیں کی۔

پاکستان میں پانامہ لیکس پر مخلتف آراء اور تجاویز سامنے آرہی ہیں پاکستان میں اس سے پہلے بھی بہت سے کمشن اور کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہی عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہوئے۔ اور حکومت خود اپنے خلاف کمیشن بنا کر عوام کو دھوکہ دے جاتی ہے اس بار پانامہ لیک پر پاکستان میں جو شور اور ہنگامہ شروع ہوا ہے اس کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر تحقیقاتی کمیشن بنانے ک ا علان کیا گیا۔ جب حکومت خود کمیشن بنائے گی تو کیا وہ کمیشن حکومت کے خلاف فیصلہ دے سکے گا۔ کوئی کہتا ہے کہ حاضر چیف جسٹس کو شامل کیا جائے کوئ کہتا ہے کہ فلاں کو شامل کیا جائے۔ لیکن یہ سب جانتے ہیں کہ جس کو بھی کمیشن میں شامل کیا جائے حکومت دباو ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ کر لے گی۔ آج جو حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں کل ان کو کوئی بڑا فائدہ یا ان کے ساتھ مک مکا ہو گیا تو وہ اپنے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں گے اور عوام پھر انہی کے رحم و کرم پر ہوگی۔ اس کا واحد حل تو یہی تھا کہ وزیر اعظم کو استعفی دے کر خود کو اس معاملے سے الگ کر لے اور ایک خود مختار ، غیر جانبدار اور عدل و انصاف پر مبنی تحقیقاتی کمیشن بنا کر اس کا فیصلہ کیا جائے تاکہ پاکستان کی سیاست میں جو ہنگامہ برپا ہے وہ تھم سکے-

kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 156842 views I live in Piplan District Miawnali... View More