جذبہ شکر گزاری

جذ بہ شکر گزاری ، خوشی کا زریعہ

شکر گزاری

جذبہ شکر انسانیت کا تقاضا ہے، یہ محبت کی آواز ہےاور خو شحا لی کا نگینہ۔جذ بہ شکر سے نعمتوں کی فراوانی ہے،جیسا کہ ارشاد ہے۔
لئین شکر تم لا زیدنکم
اگر تم شکر کرو گے تو میں تمھاری نعمتوں مٰیں اضافہ کروں گا۔
انسانی حیات کے دوکوائف ہوتے ہیں۔پہلی کیفیت کانام آرام ہے اور دوسری کیفیت کانام تکلیف۔نعمت ملنے پر شکرالٰہی کی تلقین کاحکم ہے اور تکلیف پر صبر ۔شکروصبر استقامت کے ستون ہے جن کی بدولت رحمت الٰہی کانزول ہوتاہے۔جب مومن کوخوشی حاصل ہوتی ہے تواﷲ تعالیٰ کاشکر بجالاتاہے اور تکلیف پہنچنے پر صبرکاپیکرنظرآتاہے۔شدید حالات میں بھی صابروشاکر بندوں کے دل ودماغ پر مایوسی کے بادل نہیں چھاتے ہیں۔ زندگی بہت بہت بہت خوبصورت تحفہ ہے رب کا، خدارا اپنی پریشانیوں، دکھوں، غموں وغیرہ میں اس نعمت کو کوسا مت کریں. مر جانے کی خواہش کرنے کی بجاے ہمت سے برداشت کریں کہ سب دکھ و غم کچھ عرصہ میں ختم ہو ہی جانے ہوتے ہیںایک مرتبہیونیورسٹی سے آتے ہوئے ایک بھکاری پر نظر پڑی جو خاصی دھوپ میں بیٹھا ہوا تھا، جس کے نہ ہاتھ تھے اور نہ ہی پاؤں۔ جس کے اوپر بہت سی مکھیاں بیٹھی تھیں اور وہ ان کو اڑا بھی نہیں سکتا تھا ....

کچھ دیر بعد مجھ پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ نہ بول سکتا ہے، نہ ہی سن سکتا ہے. وہ بھیک مانگنے کے لئے تو بیٹھا ہوا تھا لیکن صدا لگانے کے بھی قابل نہیں تھا .. ۔
غرض دنیامیں ایسے کتنے لوگ ہے، جو کہ بے بس ہے، محتاج ہے،
ہمیں اللہ کا شکر آدا کرنا چائے کہ ہم تو دوسروں کی بہ نسبت زیادہ خو شحا ل ہے۔ اپنے سے برتر کو مت دیکھ اپنے سے کمتر پہ غو ر کر کہ اس کی بہ نسبت تو زیادہ خوشحا ل ہے۔
بحہثیت انساں ہمیں چائیے کہ جذبہ شکر گزاری کو اپناتے ہوے انسانیت کی فلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اگر ہم اپنی بے بسی کا رونا روئیں گے تو جو سڑک پہ بیھگ مانگتاہے، مظلوم ہے، بے کس و مجبور ہے، وہ کیا کریں ؟
shafiq ahmad dinar khan
About the Author: shafiq ahmad dinar khan Read More Articles by shafiq ahmad dinar khan: 35 Articles with 46498 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.