مہرباں نے آکے میری زندگی سجا دی

مل جاتے ہیں مہرباں ایسے اسیے۔۔۔۔۔سوچا نہیں ہوتا جیسے جیسے
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مل جاتے ہیں ہمیں لوگ ایسے ایسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوچا نہیں ہوتا جیسے جیسے

ہر آنے والا ہوتا تو مہرباں ہی ہے بس فرق یہ ہے کہ ہم ذیادہ تر تحفے لانے والے، گھمانے کے لئے لے جانے والے ، برتن دھونے میں ہاتھ بٹانے والے، سبزی بنوانے والے، پان چھالیہ لانے والے، بل بھروانے والے، ،،،،، بتی کے جانے پر پنکھا چھلانے والے کو ہی مہرباں سمجھتے ہیں۔

کچھ وہ لوگ جو کہ اتنا تنگ کریں جنکے ہوتے انسان کو وقت کی رفتار تھمتی اور اپنی سانس اکھڑتی لگے جیسا کہ ساس، بیوی، باس، سخت سی استانی وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔ ہوتے وہ بھی مہرباں ہیں بس فرق یہ ہوتا ہے کہ ۔۔۔۔۔ ان کی نامہربانی کو مہربانی کس طرح بنا ڈالنا ہے یہ ہم پر ہوتا ہے۔

1۔ انسان کا دماغ مختلف طرح کے حالات میں ذیادہ پھولتا پھلتا ہے۔ اگر ہمیشہ ہی آسانی والے حالات ہوں تو انسان کا دماغ انتہائی سست سا رہتا ہے۔ جب ٹینشن آئے گی خواہ۔۔۔ بیوی کی شکل میں ہو یا ساس کی۔۔۔۔تبھی تو انسان ان سے نمٹنے کے طریقے سوچتا ہے۔ یوں دماغ ہر وقت حرکت اور سوچ میں ڈوبا رہتا ہے۔

2۔ زندگی میں برے لوگ نہ ملیں تو ہمیں کبھی بھی یہ نہ پتہ لگے کہ ہمارے 'مہرباں' اور ہمارے لئے اچھے کون ہیں۔ آخر کو کچھ مہربانوں اور نا مہربانوں کا کمبی نیشن ہی ہے جس کی وجہ سے ہم اچھے اور برے یا برے اور اچھے جانچ پاتے ہیں۔ سب ہی اچھے ملیں تو زندگی بور ہو جائے۔

3۔ اللہ کہتا ہے وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ 'مہربانوں' کے ساتھ گزارا کرنے کے لئے سب سے ضروری صبر چاہئے ہوتا ہےسو آپ اللہ کو اپنے ساتھ پاتے ہیں۔

4۔ اللہ کہتا ہے وہ شکر کرنے والوں کو ذیادہ عطا کرتا ہے۔ آپ شکر کرتے ہیں کہ سارے ہی 'مہرباں 'نہیں مل گئے۔ کچھ اچھے بھی ہیں زندگی میں۔ سو ایک تو آپ شکر گزار بن گئے پھرامید بھی رکھی جاسکتی ہے مزید شکر گزار زندگی میں آئیںگے۔

5۔ آپ زندگی گزارنے کا بہترین ڈھنگ اپنے 'مہربانوں ' سے سیکھتے ہیں۔ کیونکہ انکی حرکات آپکو بتاتی ہیں کہ کس طرح کی حرکتیں انسان کو 'مہربان' بنا دیتی ہیں اور اس طرح کی حرکتیں کرنے سے ہر ممکن ببچنا ہے۔تاکہ آپ بھی اسی قسم کے مہربان نہ بن جائیں۔

6۔ انسان کو عاجز ہونا چاہئے۔ کبھی کبھی آپکو اس طرح کے 'مہرباں' مل جاتے ہیں۔ انسان کے غرور کا تیاپانچہ ہو جاتا ہے اور انسان کھپ کھپ کے عاجزی کے لیول تک جا پہنچتا ہے۔

7۔ 'مہرباں' جب زندگی میں آپکے ساتھ بے حد عزت سے پیار سے پیش آںے لگیں تو یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ آپ زندگی میں ترقی کرنے لگے ہیں کیونکہ ترقی کرتے انسان کی تو ہر کوئی ہی عزت کرنا چاہتا ہے تاکہ اسکی ترقی کا کچھ فائدہ اسے بھی تو ہو۔

یہی وجہ ہے کہ سب کچھ ہی زندگی میں بہترین ہوتا ہے صرف انسان کے سوچنے کی بات ہوتی ہے کہ انسان کس واقعے کو کس طرح سے استعمال کر سکتا ہے۔ اگر آپ خود کسی کے لئے 'مہرباں' بن رہے ہیں تو رک کر سوچنے کی ضرورت ہے اور اگر کوئی اور آپکے لئے 'مہرباں' ہے تو پھر آپکو یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ مہرباں آکر زندگی سجا بھی دیتے ہیں۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 296091 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More