ہاں کافر لوگ الله پر جھوٹا افتراء باندھتے ہیں

سورہ المائدہ - ٥ - ----------------- آیات # ١٠١ تا ١٠٥
اے ایمان والوں ایسی باتیں نہ پوچھو جو تم پر ظاہر کی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر انہیں اس وقت پوچھو گے کہ قرآن اتر رہا ہے تو تم پر ظاہر کر دی جائیں گی الله انہیں معاف کر چکا ہے اور الله بخشنے والا حلم والا ہے - تم سے اگلی ایک قوم انہیں پوچھا پھر ان سے منکر ہو بیٹھے- الله نے مقرر نہیں کیا ہے کان چرا ہوا اور نہ بجار آور نہ وسیلہ اور نہ حامی ہاں کافر لوگ الله پر جھوٹا افتراء باندھتے ہیں اور ان میں اکثر نرے بے عقل ہیں - اور جب ان سے کہا جائے آؤ اس طرف جو الله نے اتارا اور رسول کی طرف کہیں ہمیں وہ بہت ہے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا اگرچہ انکے باپ دادا نہ کچھ جانیں نہ راہ پر ہوں - اے ایمان والو تم اپنی فکر رکھو تمہارا کچھ نہ بگاڑے گا جو گمراہ ہوا جبکہ تم راہ پر ہو تم سب کی رجوع الله ہی کی طرف ہے پھر وہ تمہیں بتا دیگا جو تم کرتے تھے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 129003 views nothing special .. View More