اب وکالت کی ڈگری بھی ملے گی پانچ سالہ تعلیم کے بعد

جس طرح باقی پروفیشنل ڈگریاں مثلاً میڈیکل اور انجینئرنگ پانچ سالہ تعلیم کے بعد ملتی ہیں اب اِسی طرح پاکستان بارکونسل نے پرانے قانون میں ترامیم کرتے ہوئے وکالت یعنی ایل ایل بی کی تعلیم کا دورانیہ بھی پانچ سال کردیا گیا ہے اِس بابت ایک نوٹیفکیشن بھی جا ری ہوچکا ہے جس کے چند اہم نکات درج ذیل ہیں۔
۱) اب کوئی بھی یونیورسٹی نئے لاء کالجز سے الحاق نہ کرسکے گی۔
۲)بیرون ممالک کی یونیورسٹی کوبھی اپنا پروگرام شروع کرنے کے لئے این او سی حاصل کرناہوگا۔
۳)آئندہ کوئی نیا داخلہ تین سالہ پروگرام میں نہ کیا جائے گا۔
۴)اب تمام تعلیمی ادارے صرف سو داخلے کرسکیں گے۔
۵)شام کی کلاسوں کا اجراء بھی نہیں ہوسکے گا۔
۶) تعلیمی ادارے کوایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی کلاسیں شروع کرنے سے قبل بھی اجازت لینا ہوگی۔

مندرجہ بالا تمام نکات کااطلاق جاری پروگرام پر نہ ہوگا مگر آئندہ سے یعنی جاری پروگرام ختم ہونے کے بعدتمام تعلیمی اداروں کو پاکستان بارکونسل کے ترمیم شدہ قانون کے مطابق ہی اپنا ادارہ چلانا ہوگا۔

موجودہ حالات کے مطابق وکلاء کی تعداد اِس وقت کافی زیادہ ہے اِس تعداد میں اضافہ پرویز مشرف دور میں چلانے والی وکلاء تحریک کی وجہ سے ہوا جس کے بعد بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے کیونکہ باقی محکموں اور شعبوں کی طرح یہاں بھی جعلی اسناد یافتہ افراد شامل ہو چکے ہیں جن کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں مگر اب تک اِن عناصر کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔پاکستان بارکونسل کادورانیہ ایل ایل بی کو پانچ سال کرنے کا اقدام بھی اِسی معاملے کی ایک کڑی ہے۔

وکلاء تحریک کے بعد سے ہمیشہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والے وکلاء کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کرنے کے بارے میں سوچ بیچارکرتے چلے آرہے ہیں مگر اِس معاملے کے برعکس اِس کام کوعملی جامہ پہنانے والے اعظم نذیر تارڑ جنہوں نے بحیثیت وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے چند روز قبل اِن ترامیم کوقانون کا حصّہ بنایااِن کے بعدممتاز قانون دان سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل منتخب ہوچکے ہیں جن کو اعظم نذیر تارڑکے مخالف گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔

بیرسٹر فروغ نسیم کے وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل منتخب ہو نے کے بعد تعلیمی ادارے چلانے والے حضرات یہ بات سوچ رہے تھے کہ نئے وائس چیئرمین صاحب سابقہ وائس چیئرمین کی گئیں ترامیم ختم کردیں گے مگر ایسا نہیں ہواموجودہ وائس چیئرمین نے بھی سابقہ وائس چیئرمین کی ترامیم سے اتفاق کیا ہے جس کے بعدتعلیمی اداروں کی جانب سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جومذکورہ ترامیم پر اب پاکستان بارکونسل سے مذکرات کررہی ہیں تاکہ ترامیم میں کچھ ردوبدل یا چندایک واپس لیں جاسکیں اگر کوئی ترمیم واپس نہ لی گئی تو وکالت کی ڈگری بھی باقی ڈگریوں کی طرح لاکھوں روپوں کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی ملے گی اِس لئے تعلیمی اداروں کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی صرف ایک ترامیم کو ختم کروانا چاہتی ہے کہ اداروں میں نشستوں کی تعداد سو سے بڑھائی جائے۔

ویسے وکلاء حلقوں میں پاکستان بارکونسل میں کی گئی ترامیم آنے کے بعد سے خوشی کی لہر ڈور آئی ہے کیونکہ سب اِن کے ثمرات سے پرُامید ہیں مگر اِن ثمرات کو وکلاء تک آتے آتے دس سال بھی لگ سکتے ہیں کیونکہ اب یہ بات تو طے ہے کہ وکلاء کی تعداد اب اُس طرح نہیں بڑھے گی جس طرح چند سالوں میں بڑھی ہے اِس سے قبل پیشہ وکالت سے منسلک ہونے والے حضرات کو اِس بات کا بخوبی پتہ ہوتا ہے کہ وکیل کی وکالت میں آمدنی بڑھاپے میں جاکر آتی ہے اور سب اِس فقرے پر ہی گزارہ کرتے چلے آرہے ہیں۔
وکیل جب بوڑھا ہوتا ہے ۔۔۔تب وکالت جوان ہوتی ہے

تین سالہ پروگرام سے قبل ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ دو سال بھی رہا ہے مگرپاکستان بارکونسل کے قانون میں ترامیم کی بدولت پروگرام کا دورانیہ پانچ سال کرنا ایک احسن اقدام ہے اور وکلاء حلقوں میں اِس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Shahzad Imran Rana
About the Author: Shahzad Imran Rana Read More Articles by Shahzad Imran Rana: 68 Articles with 50860 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.