وہ سیاسی جماعت کا مقامی راہنما اور سرگرم
کارکن تھا۔
اسے کرپشن و بے ایمانی اور جھوٹ سے سخت نفرت تھی۔
اس نے ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ٹرین مارچ کا
سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ شاندار استقبال کیا۔۔۔
عوام کے جم غفیر میں فخرسے سینہ تان کر
پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کا عہد کیا۔۔۔۔
کرپشن مخالف’’ ٹرین مارچ‘‘ سے فارغ ہو کر۔
۸بجے کی بجائے ۱۰بجے سرکاری دفترپہنچا۔
حاضری رجسٹرمیں ۸بجے آمد کا وقت لکھا۔
اوراطمینان سے دفتری امور میں مصروف ہو گیا۔ |