ہماری ویب پر میرے مضامین وکالم کی تیسری سینچری
(Dr Rais Ahmed Samdani, Karachi)
الحمد اﷲ پاکستان کی سب سے بڑی ویب پورٹل ’
ہماری ویب‘ پر میرے مضامین و کالم کی تیسری سینچری مکمل ہوئی۔ ’ہماری ویب‘
(Hamariweb) کا آغازتو آج سے 9 سال قبل (14 اگست2007) کو ہواتھا البتہ اس
سے میر ے تعلق کا آغاز13 دسمبر2013 کو اس وقت ہوا جب میں سعودی عرب کے شہر
جدہ میں تھا۔ پہلا مضمون ایک شعری مجموعے ’لمس‘ کا تعارف تھا۔ وقت کے ساتھ
ساتھ ’ہماری ویب‘ سے میرے عشق و محبت کے سلسلے آگے بڑھتے رہے۔ مضامین
بھیجنے اور آن لائن ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔سات ماہ کے مختصر عرصے میں 11
ستمبر 2014 کو میرے مضامین کی سینچری مکمل ہوچکی تھی ، اس دوران مَیں ہماری
ویب سے اچھی طرح متعارف ہوچکا تھا۔ میں نے اب اپنے مضامین اور کالموں کی
اشاعت کے لیے اخبارات اور رسائل کے مدیران کی جانب دیکھنا اوراشاعت کے لیے
طویل عرصہ انتظار کرنا چھوڑ دیا تھا۔ تاہم کبھی کبھار روزنامہ جنگ میں کوئی
مضمون شائع ہوجاتا لیکن میری مکمل توجہ ہماری ویب پر ہی مرکوز رہی۔مَیں
گزشتہ چار دیہائیوں سے لکھ رہا ہوں، بے شمار موضوعات پر لکھا، کتابوں کی
تعداد 33 اور مضامین و کالم 500 سے زیادہ ہوچکے۔ حال ہی میری علمی و ادبی
نگارشات پر مبنی(توضیحی کتابیات) شعبہ اردو ، جامعہ سرگودھا کے استاد ڈاکٹر
خالد ندیم، شعبہ لائبریری وا نفارمیشن سائنس ،جامعہ منہاج لاہور کے استاد
ڈاکٹر اقبال حسین اسد اور شاہد محمود مہرنے مرتب کی شائع ہوئی ہے جس میں
میری تصانیف و تالیفات پر تبصرہ اور مضامین و کالموں کی مکمل فہرست موجود
ہے۔ مَیں یہ بات فخر کے ساتھ کہتا ہوں اور یہاں لکھ بھی رہا ہوں کہ مجھے
ہماری ویب نے کالم نگار بنایا، ہماری ویب سے منسلک ہونے سے قبل میں لکھاری
تو تھا لیکن کالم نگاری نہیں تھا، ہماری ویب کے توسط سے میں نے کالم نگاری
کی دنیا میں قدم رکھا، ہماری ویب پر میرے کالموں کی اشاعت وجہ بنی کہ
’روزنامہ جناح ‘ جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے بیک وقت شائع ہوتا ہے
نے میرے کالموں کو اپنے اداراتی صفحہ پر جگہ دی اور میرے 50 سے زیادہ کالم
اس اخبار کی ذینت بنے۔ادب کی اس صنف نے مجھے اپنی جانب ایسا راغب کیا کہ اب
میں کالم نگار ی زیادہ کرتا ہوں۔شاید اس کی ایک وجہ میراسیاسیات میں ایم اے
اور سوشل سائنسز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا حصول بھی ہوسکتا ہے۔ روزنامہ جناح
میں میرے کالم ’’رشحاتِ قلم ‘‘ کے عنوان سے شائع ہوئے۔
2014 ء میں ہماری ویب نے آن لائن لکھنے والوں کی رہنمائی کے لیے ایک ادارہ
’رائیٹرزکلب ‘ تشکیل دیا۔ کلب کی مجلس ِ منتظمہ کا انتخاب ہوا تو مجھے
’رائیٹرز کلب ‘ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ کلب کا مقصد آن لائن لکھنے والوں
کی حوصلہ افزائی و رہنمائی کرنا تھا۔ گویا اب ہم آن لائن لکھنے والوں کے
رہنما بھی بن گئے۔2016اء میں کلب کو ایک سال مکمل ہوا اور نئی مجلس
انتظامیہ تشکیل پائی ، احباب کی محبت ہمیں مجبور کیا گیا کہ ہم اپنے منصب
پر قائم رہیں۔ایک جانب رائٹرز کلب کی علمی و ادبی سرگرمیاں جاری ہیں تو
دوسری جانب مضامین و کالم آن لائن کرنے کا عمل بھی جاری و ساری ہے۔ رائیٹرز
کلب پر الگ سے تفصیلی مضمون لکھا جاچکا ہے جو رئیٹرز کلب کی ویب سائٹ پر
موجود ہے۔
دوسری سینچری31 اگست 2015 ء کو مکمل ہوگئی ۔دوسری سینچری کا پہلا مضمون بھی
میں نے جدہ میں رہتے ہوئے تحریر کیا ۔ یہ مضمون ایک تاثراتی تھا ۔ سعودی
عرب سے میری واپسی تھی 20ستمبر 2015 کو الوداعی طواف کے لیے خانہ کعبہ گیا
، جہاں پر حاجیوں کی آمد شروع ہوچکی تھی، کعبے کے گرد جہاں نظر جاتی مسلمان
احرام میں نظر آرہے تھے۔ حاجی ہی کیا بلکہ خانہ کعبہ جانے والے خواہ عمرہ
کی غرض سے ہی کیوں نہ جائیں اﷲ کے مہمان ہوتے ہیں۔ میں نے اس صورت حال کو
اپنے مضمون کا عنوان بنایا اور دوسری سینچری کا پہلا مضمون ’’خانہ کعبہ میں
اﷲ کے مہمانوں کی بہاریں‘‘ آن لائن ہوا۔ اس سینچری کے ابتدائی مضامین سعودی
عرب میں رہتے ہوہے لکھے گئے۔ ان میں کچھ آپ بیتی اور کچھ سفر نامے کا حصہ
تھے۔ یہ سفر نامہ اور آپ بیتی میرے مستقبل کے منصوبوں میں سے ہیں۔ مجھے ایک
سہولت یہ میسر ہے کہ میں اپنے خیالات کو قلم وقرطاس کے ذریعہ کاغذ پر منتقل
نہیں کرتا بلکہ میرے خیالات ، نظریات اور احساسات میرے ذ ہن سے برائے راست
میرے ہاتھ کی انگلیوں کی جُنبش سے کمپیوٹر’ کی‘ بورڈ(Key Board) سے ہوتی
ہوئی کمپیوٹر اسکرین پر منتقل ہوجاتے ہیں۔ یعنی میں اپنے مضامین اردو یا
انگریزی دونوں زبانوں میں کمپیوٹر پر از خود کمپوز کرلیتا ہوں، اگر کسی جگہ
عربی لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو وہ بھی آسانی سے لکھ لیتا ہوں اس طرح میرا
بہت سا وقت بچ جاتا ہے،میرے بعض کرم فرما میری تحریریں جلدی جلدی ہماری ویب
پر جنہیں میں ’فیس بک‘ پر بھی شیر کر دیا کرتا ہوں دیکھتے ہیں تو اکثر کہتے
ہیں کہ تم لکھنے کے معاملے میں انسان ہو یا جن، بہت ممکن ہے کہ انہیں کچھ
اور بھی خیال آتا ہو، تو میرے وہ احباب سن لیں کہ میرے زیادہ لکھنے کا راز
صرف یہ ہے کہ میں دھن کا پکا ہوں، محنت مشقت (لکھنے پڑھنے کی حد تک) کا
عادی ہوں،اب مجھے پڑھنے کے بعد لکھنے کا جنون ہے ۔ریٹائرمنٹ کے بعد میرا
زیادہ وقت اپنے گھر پر ہی گزرتا ہے، میرا کمپیوٹرہی اب میرا محبوب ہے،
ساتھی ہے، غم گسار ہے۔ یہ میرا اور میں اس کا عاشق ہوں۔ جب بھی میں افسردہ
ہوتا ہوں تو یہ مجھے تسلی تشفی دیتا ہے، میری دلجوئی کرتا ہے، جس طرح چھوٹے
بچے کھلونوں سے بہل جاتے ہیں اور وہ اپنا دکھ و ضد بھول کر کھلونوں میں لگ
جاتے ہیں اسی طرح میرا کمپیوٹر میراکھلونا بھی ہے یہ مجھے اپنے ساتھ لگا کر
میرا غم، میری افسردگی، بسا اوقات دنیا سے میری بیزاری کو دورکر دیتا
ہے۔کبھی کبھی رات کے کسی پہر میری نیند اچاٹ ہوجاتی ہے، کوشش کے باوجود
نیند نہیں آرہی ہوتی تو مَیں اپنے آرام دہ بسترکو خیر باد کہہ کر اپنے
محبوب سے محو ِ گفتگو ہوجاتا ہے۔ میرے گھرکی وہ جگہ جہاں کمپیوٹراور میری
کتابیں رکھی ہیں، میرا دفتر بھی ہے ، ڈرائینگ روم بھی ہے ،ملاقاتیوں سے
ملنے کی جگہ بھی یہی گوشہ عافیت ہے،یہی میری پسندیدہ جگہ ہے، اس جگہ اگر
میں گھنٹو بیٹھا رہوں تو میں نہ تو بور ہوتا ہوں اور نہ ہی تھکن اور اکتاہٹ
و پریشانی کا احساس ہوتا ہے۔ کمپیوٹر گویا میرا قلم و قرطاس ہے۔
تیسری سینچری کی شروعات3 ستمبر سے ہوئی، پہلا مضمون ’حجاب کا عالمی دن‘ تھا
،8 ماہ کے عرصے میں تیسری سینچری مکمل ہوئی،تیسری سینچری میں کالموں کی
تعداد زیادہ ہے ۔اس دوران روزنامہ ’جناح‘ میں میرے کالم چھپنے لگے ،
ایڈیٹوریل صفحہ کے انچارچ ڈاکٹر شاہ محمد تبریزی صاحب کی عنایت کے باعث
کالم نگاری کا یہ سلسلہ جو ہماری ویب تک محدود تھا اخبار تک وسیع ہوگیااور
تین ماہ کے مختصر عرصے میں پچاس سے زیادہ کالم روزنامہ جناح کی ذینت بن
گئے، یہی کالم ہماری ویب پر بھی آن لائن ہوئے۔ تیسری سینچری میں تیزی کی
وجہ یہی روزنامہ جناح بنا۔ اس کے علاوہ علمی و ادبی شخصیات اور ادبی
موضوعات پر لکھنا تو میرا محبوب مشغلہ ہے ہی۔ جن ادبی و علمی شخصیات پر
لکھا ان میں میرتقی میرؔ، فرزند اقبال جسٹس جاوید اقبال، حکیم محمد سعید،
ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والی سویتلا نا لیکسیاوچ، ممتاز مفتی، شاعر
مشرق علامہ محمد اقبال، فیض احمد فیضؔ، انتظار حسین، سجاد ساجد، اختر جونا
گڑھی، شہید پرنسپل طارہ قاضی، جمیل الدین عالیؔ، فاطمہ ثریا بجیا، کمال
احمد رضوی، سبطین رضوی، پروفیسر آفاق احمد بھوپالی، پروفیسر اسلوب احمد
انصاری، پروفیسر سحر انصاری اور ڈاکٹر ستیہ پال آنند پر مضامین شامل ہیں۔
کتب پر تبصرہ یا ان پر تفصیلی مضمون لکھنا میرے مشاغل میں سے ہے۔متعدد کتب
پر مضامین تحریر کیے ۔ ادبی نششتوں کے حوالے سے چند مضامین ، عالمی سطح
منائے جانے والے عالمی دن جیسے حجاب کا عالمی دن، ویلنٹائن ڈے، معذوروں کا
عالمی دن، ضعیف العمر افراد کا عالمی دن، کتاب کا عالمی دن کے حوالے سے بھی
چند مضامین اس سینچری کا حصہ ہیں۔ ذیل میں تیسری سنیچری کے100مضامین کی
فہرست موضوعات کے اعتبار سے اور ان کے یو آر ایل کے ساتھ شامل ہے تاکہ کسی
بھی قاری کو متعلقہ مضمون تک پہنچنے میں مشکل پیش نہ آئے۔
شاعر ، ادیب ، دانشور اور دیگر اہم شخصیات
۱۔ میر تقی میرؔ۔ اردو غزل کے بے تاج بادشاہ : ( 205 سال قبل 20 ستمبر
1810ء کو دنیا سے رخصت ہوئے)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=65781
۲۔ فرزندِ اقبال(جسٹس ڈاکٹرجاوید اقبال) کا سانِحہَ ارتحال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66282
۳۔ حکیم محمد سعیدشہید۔تحقیق کے آئینے میں( 17ویں برسی کے موقع پر)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66639
۴۔ ممتاز مفتی۔ شخصیت نگار ،کہانی و افسانہ نگار
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67145
۵۔ اقبال۔ ؔ تیری عظمت کو سلام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67426
۶۔ فیض احمد فیضؔ۔ 20نومبر 1984ء کو دنیا سے رخصت ہوئے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67882
۷۔ عالیؔ جی بھی رخصت ہوئے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68080
۸۔ محمد سجاد ساجد مرحوم ۔پاکستان لائبریرین شپ کی محترم شخصیت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68525
۹۔ اخترؔ جونا گڑھی ،شاعر و ادب کا سانحۂ ارتحال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68582
۰۱۔ الف نون کے’ ا لن‘ (کمال احمد رضوی) اﷲ کو پیارے ہوئے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69304
۱۱۔ ’بیاد جمیل الدین عالیؔ‘ بہ اہتمام ایوان اردو کی تقریب میں اظہار خیال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70010
۱۲۔ ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے (انتظار حسین )
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71207
۱۳۔ ’بجیا ‘بھی چل بسیں(فاطمہ ثریا بجیا)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71455
۱۴۔ میرا دوست ’سبطین رضوی ‘ بھی چلا گیا۔ ہماری ویب 29مارچ2016
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=7369
۱۵۔ پروفیسر آفاق احمدبھوپالی ۔شاعر ، ادیب ، ماہر اقبالیات و غالبیات
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75358
۱۶۔ ادیب و دانشور اسلوب احمد انصاری
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75574
۱۷۔ رابندر ناتھ ٹیگور۔بنگالی زبان کا شیکسپئر: آج ۷ مئی ٹیگور کی پیدائش
کا دن
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75575
۱۸۔ پروفیسر سحرؔ انصاری: شاعروں کے شاعر ادیبوں کے ادیب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75600
۱۹۔ ڈاکٹر سَتیہَ پَالؔ آنند ۔ دنیائے ادب کی قدآور شخصیت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75933
کتاب ،کتاب میلہ اور ادب
۱۔ اردو کے نفاذ کا اعلیٰ عدالت کا فیصلہ ۔ عمل درآمد ضروری ہے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=65471
۲۔ ادب کا نو بل انعام 2015بیلا روس کی مصنفہ سویتلانا الیکسیاوچ کے نام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66871
۳۔ پروفسیرسحرؔانصاری کے اعزاز میں تقریبِ توصیفی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67362
۴۔ کتاب میلہ۔ نعت ریسرچ سینٹر اور خوش اِلحان نعت گو صبیح رحمانی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67808
۵۔ کتاب میلہ ۔کتاب کلچر کا فروغ وقت کی ضروری
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67828
۶۔ انجمن ترقی اردو کے زیر اہتمام ’بیاد جمیل الدین عالیؔ‘ تقریب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68943
۷۔ ایوانِ اردو کے زیر اہتمام ’بیاد جمیل الدین عالی‘
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70162
۸۔ فہمیدہ ریاض اور امداد حسینی کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی: ہماری ویب ۳۰
جنوری ۲۰۱۶ء
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70943
۹۔ کراچی ادبی میلہ،ہماری ویب؍آن لائن ہماری ویب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71334
کتب کا تعارف و مطالعہ
۱۔ شاہد احمد دہلوی پر ایک عمدہ کتاب(گلدستہ شاہد احمد دہلوی؍مرتبہ راشد
اشرف) https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71444
۲۔ موجِ دریا۔مجموعہ کلا م دریاؔ لکھنؤی ہماری ویب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=72023
۳۔ اٹھ مسلم پاکستان بچا ۔ ایک اچھی کتاب؍ ہماری ویب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=72218
۴۔ کمال کی باتیں۔ مصنف کمال احمد رضوی، ہماری ویب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=73114
۵۔ الحمد اکیڈمی کا مجلہ ’الحمد ‘: سیرت نمبر۲ ۔ تعلیم و تربیت اسوۂ حسنہ
کی روشنی میں، ۲۰۱۵ء
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75827
خاص دنوں کے حوالے سے
۱۔ حجاب کا عالمی دن4 ستمبر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=65058
۲۔ ضعیف العمرافراد کا عالمی دن: یکم اکتوبر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=65970
۳۔ معذورں کا عالمی دن ۔ ۳ دسمبر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68412
۴۔ ویلنٹائن ڈے ہماری روایت نہیں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71555
۵۔ ہماری ویب ’رائیٹرز کلب ‘ اور کتاب کا عالمی دن2016
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=74910
۶۔ شب ِ برأت ۔ رحمتوں اور برکتوں والی رات
سماجی، سیاسی، علمی ، ادبی معاشرتی اور کرنٹ افیئرزپر کالم
۱۔ اردو کے نفاذ کا اعلیٰ عدالت کا فیصلہ ۔ عمل درآمد ضروری ہے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=65471
۲۔ سانحہ حرم شریف ۔ اپنے مشاہدات کی روشنی میں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=65547
۳۔ کراچی کے لیے 150ارب روپے کا پیکج ۔ نیک نیتی یا بلدیاتی انتخابات
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=65622
۴۔ قومی اسمبلی 122کانٹے کا مقابلہ۔معرکہ کیا سبق دے گیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66410
۵۔ سانحہ منیٰ :انتہائی افسوس ناک لیکن غیر ضروری تنقید مناسب نہیں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66449
۶۔ کلکرنی کا کالا منہ ۔ بھارت کا اصل چہرہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66785
۷۔ ادب کا نو بل انعام 2015بیلا روس کی مصنفہ سویتلانا الیکسیاوچ کے نام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66871
۸۔ نون لیگ کا اندرونی خلفشار
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=66938
۹۔ نواز اوباما ملاقات ۔ کیا کھویا،کیا پایا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67018
۱۰۔ عمران خان اپنی نجی زندگی کی دوسری اننگ میں کلین بولڈ ہوگئے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=671
۱۱۔ بھارت کا ’گوربا چوف ‘نریندر مودی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67172
۱۲۔ کرکٹ ڈپلو میسی، ناکامی کے ذمہ دارں کی سَرزَنِش ضروری ہے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67304
۱۳۔ یہ دھوپ تو ہر رخ سے پریشان کرے گی: عمران خان کی دوسری طلاق
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67407
۱۴۔ متحدہ کی ایوانوں میں واپسی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67516
۱۵۔ شیشہ کیفے کی بندش کا حکم
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67676
۱۶۔ بھارت کے صوبہ بہارمیں نریندر مودی کی زلت آمیز شکست
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67715
۱۷۔ خوشبوؤں کا شہر’ پیرس‘۔ لَہُو لُہان
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=67829
۱۸۔ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے(بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ سندھ
کے حوالے سے)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68019
۱۹۔ گڈ گورننس یا بیڈ گورننس تک۔سنجیدگی کی ضرورت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68194
۲۰۔ ’اقدار‘ کو بالائے طاق رکھ کر اقتدار کی سیاست کی جاتی ہے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68305
۲۱۔ بلدیاتی انتخابات نے کراچی کی سیاسی رونقیں بحال کردیں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68411
۲۲۔ وزیر خزانہ پر قرض لینے کا بھوت سوار ہے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68484
۲۳۔ کراچی اور اسلام آباد کے میئر کا فیصلہ ہوگیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68575
۲۴۔ سوشل میڈیا پرڈاکٹر عامر لیاقت کی والدہ کی تضحیک۔ افسوس ناک عمل
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68787
۲۵۔ پارلیمنٹ لاجز میں منشیات کا استعمال؟سینیٹر کلثوم پروین کا انکشاف
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68847
۲۶۔ سشماسوارج اور سرتاج عزیز کا پرجوش ہینڈ شیک
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68890
۲۷۔ سولہ دسمبر(16)پھولوں کے جنازوں کا دن
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68955
۲۸۔ شہید پرنسپل‘طاہرہ قاضی ۔بہادری،فرض شناسی اور قربانی کی اعلیٰ مثال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69086
۲۹۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری۔صدارتی نظام ِ حکومت کے حامی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69183
۳۰۔ ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ‘ نریندر مودی کے نقشِ قدم پر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69239
۳۱۔ قومی بچت کی اسکیموں پر منافع میں کمی۔وزیر خزانہ کا ایک اور تحفہ
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69305
۳۲۔ لودھراں میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69451
۳۳۔ لیاری کی بسمہ،وی آئی پی پروٹوکول کی نذر ہوگئی
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69452
۳۴۔ نواز‘مودی پرجوش معانقہ۔کیا گل کھلائے گا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=69536
۳۵۔ وفاق اور سندھ ‘ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70012
۳۶۔ حکومت کی مفت علاج اسکیم
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70013
۳۷۔ ایک فیصد میں پانچ کروڑ۔ سودا برا نہیں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70014
۳۸۔ سعودی ایران تنازع اور پاکستان کی حکمت
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=7010
۳۹۔ بلدیاتی نظام کی بحال
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70368
۴۰۔ وزیر اعظم پاکستان اور سپہ سالارکا مصالحتی مشن : ہماری ویب ۲۱ جنوری
۲۰۱۶ء
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70393
۴۱۔ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر دہشت گرد حملہ: ہماری ویب، ۲۱ جنوری
۲۰۱۶ء
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70489
۴۲۔ سندھ اسمبلی کے احاطے کے بے دخل مکین : ہماری ویب ۳۰ جنوری ۲۰۱۶ء
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=70942
۴۳۔ گرم سیاسی موسم : وفاق بہ مقابلہ سند :: ہماری ویب، ۲ فروری ۲۰۱۶ء
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71056
۴۴۔ سپہ سالار پاکستان کا صائب فیصلہ:: ہماری ویب، ۲ فروری ۲۰۱۶ء
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71057
۴۵۔ تعلیمی اداروں کی بندش مسئلہ کا حل نہیں
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71190
۴۶۔ پی آئی اے : چلے تو نقصان نہ چلے تو اس سے زیادہ نقصان
ttp://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=71874
۴۷۔ احتساب: دوسروں کا حلال اپنا حرام
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=72150
۴۸۔ مردم شماری ۔ موخر کیوں؟روزنامہ جناح ، ۴ مارچ ۲۰۱۶ء ، ہماری ویب
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=72422
۴۹۔۔ کمال نے کوئی کمال نہیں کیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=72904
۵۰۔ الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا(پرویز مشرف کی بیرون ملک
روانگی)
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=73218
۵۱۔ وزیر اعظم‘ جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75657
۵۲۔ الزام تراشی کا کلچر
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75706
۵۳۔ پانامہ لیکس اور اپوزیش کے سات سوالات
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=75841
۵۴۔ آئے بھی وہ گئے بھی وہ ختم فسانہ ہوگیا
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=76296
۵۵۔ لندن کے پاکستانی نژاد میئر۔ صادق خان
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=76369
۵۶۔ ہماری ویب پر میرے مضامین و کالم کی تیسری سینچری |
|