اور اگر ہم تم پر کاغذ میں کچھ لکھا ہوا اتارتے

سورہ الانعام - ٦ - ----------------- آیات # ١ تا ١٠
سب خوبیاں الله کو جس نے آسمان اور زمین بنائے اور اندھیریاں اور روشنی پیدا کی اس پر کافر لوگ اپنے رب کے برابر ٹہراتے ہیں- وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک میعاد کا حکم رکھا اور ایک مقررہ وعدہ اسکے یہاں ہے پھر تم لوگ شک کرتے ہو - اور وہی الله ہے آسمانوں اور زمین کا اسے تمہارا چھپا اور ظاہر سب معلوم ہے اور تمھارے کام جانتا ہے- اور انکے پاس کوئی بھی نشانی اپنے رب کی نشانیوں سے نہیں آتی مگر اس سے منہہ پھیر لیتے ہیں- تو بیشک انہوں نے حق کو جھٹلایا جب انکے پاس آیا تو اب انہیں خبر ہوا چاہتی ہے اس چیز کی جس پر ہنس رہے تھے - کیا انہوں نے نہ دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپا دیں انھیں ہم نے زمین میں وہ جماؤ دیا جو تم کو نہ دیا اور ان پر موسلا دھار پانی بھیجا اور انکے نیچے نہریں بہائیں تو انھیں ہم نے انکے گناہوں کے سبب ہلاک کیا اور انکے بعد اور سنگت اٹھائی - اور اگر ہم تم پر کاغذ میں کچھ لکھا ہوا اتارتے کہ وہ اسے اپنے ہاتھوں سے چھوتے جب بھی کافر کہتے کہ یہ نہیں مگر کھلا جادو - اور بولے ان پر کوئی فرشتہ کیوں نہ اتارا گیا اور اگر ہم فرشتہ اتارتے تو کام تمام ہوگیا ہوتا اور پھر انھیں مہلت نہ دی جاتی اور اگر ہم نبی کو فرشتہ کرتے جب بھی اسے مرد ہی بناتے اور ان پر وہی شبہہ رکھتے جس میں اب پڑے ہیں - اور ضرور اے محبوب تم سے پہلے رسولوں سے بھی ٹھٹھا کیا گیا تو وہ جو ان سے ہنسے تھے ان کی ہنسی انہیں کو لے بیٹھی
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114361 views nothing special .. View More