۱۰ رمضان المبارک کو یومِ مادر منائیں!

۱۰/ رمضان المبارک یوم وصال ام المؤمنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی مناسبت سے ڈاکٹر مشاہدرضوی آن لائن ٹیم کی ایک اہم اپیل
میڈیا کے جملہ شعبوں کے توسط سے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہر. صوبے اور ملک کے اعتبار سے ماہ رمضان المبارک کی دس تاریخ کو. یوم مادر. منائیں کہ اسی دن ام المومنین سیدتنا خدیجة الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا وصال ہوا جو تمام مسلمانوں کی ماں ہیں اور امہات المومنین میں سب سے پہلے وصال فرمانے والی ہیں ان کے انتقال تک حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی اور خاتون سے نکاح نہیں فرمایا. جنھوں نے ایک فرماں بردار بیوی اور دین کے ہمدرد و مونس کی حیثیت سے انقلابی خدمتیں انجام دی ہیں. اپنے بچوں اور پوری دنیا کے مومنین کو. ماں. کا عمدہ تصور بخشا ہے. الجنة تحت اقدام الامهات. جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے. کا مبارک پیغام اسلام کے پیغمبر نے عطا کیا ہے. ماؤں کے ادب واکرام اور عظمت وعروج کا اتنا جامع اور اثر انگیز تصور کہیں اور نظر نہیں آتا. اس لیے اہل ایمان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سب سے پہلی ماں کےوصال کی تاریخ کو یوم مادر کے نام سے یاد کریں. دس رمضان کو اپنی زندہ ماؤں کو تحفے پیش کریں. ان کی عزت واکرام بجا لائیں اور وفات یافتہ ماؤں کی بخشش اور نجات کے لیے خصوصی دعا کریں. ماں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روح کو ایصال ثواب کریں.
 
Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 597237 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More