سبزہ زار پر اتری کہکشاں

باغ جناح ؒ کے بزرگ پیڑوں کے لہراتے اورجھومتے پتوں جبکہ کیاریوں میں خوشبوبکھیرتے رنگارنگ پھولوں کی نازک پتیوں سے سرگوشیاں اوراٹھکیلیاں کرتی شام دھیرے دھیرے زمین پر اتررہی تھی ،مدھم مدھم روشنی میں حدنگاہ تک قطاردرقطار کھڑے خاموش شجرانسانی نگاہوں کوسیراب کررہے تھے۔ان پیڑوں نے کئی عہددیکھے اوریہ کئی اہم واقعات کے شاہداورآپس میں باتیں کرتے ہیں مگران کی بولی کوہرانسان نہیں سمجھتا ۔ انسانوں اورحیوانوں کوچلچلاتی دھوپ سے بچاتے درخت میرے محبوب ہیں اوران سے محبت میرااثاثہ ہے۔مختلف پرندوں کی مدھر آوازوں سے ماحول مزید رومانوی ہورہا تھا ۔سبزہ زارپربیٹھے انسان بھی سرسبزوشاد ماں ہوجاتے ہیں۔قدرت کے ہرایک انمول منظراورمظہرمیں ہم انسا نوں کیلئے راحت ِجاں کاسامان ہے۔اﷲ تعالیٰ ہمارے اندرباہر اورہرطرف ہے ،دعا ہے ہماراشماراﷲ تعالیٰ کی نشانیوں پرغوراوراس کاشکراداکرنیوالے افرادمیں ہو ۔راقم کی دعوت پرکاسموپولیٹن کلب باغ جناح ؒ کے سبزہ زار میں کالم نگاروں کی کہکشاں اتر آئی تھی ۔راقم نے پاکستان کے ممتازاورمایہ ناز سینئر کالم نگاروں ،صحافیوں،سیاستدانوں اورکاروباری شخصیات کے اعزازمیں پروقار افطارڈنر کااہتمام کیا تھا۔اہل علم اوراہل قلم کی تشریف آوری نے تقریب سعیدکوچارچاندلگادیے ،اس تقریب میں ڈاکٹر محمداجمل نیازی ،سیّدارشاداحمدعارف ،حافظ شفیق الرحمن اورسعیدعاصی سے قابل قدراورقابل فخر اساتذہ بھی تھے اورمجھ سے طالبعلم میں تھے ۔دبنگ اوردرویش کالم نگارڈاکٹر محمداجمل نیازی جوبزرگوں میں بزرگ اورجوانوں میں جوان لگتے ہیں ،ان کی تحریروں سے ان کی بے نیازی اوربیقراری صاف جھلکتی بلکہ چھلکتی ہے ۔ڈاکٹر اجمل نیازی کی دوستی اوردشمنی میں کوئی ابہام نہیں ،ہم دونوں کے درمیان محبت اورعقیدت کارشتہ کئی دہائیوں پرمحیط ہے ،ان کی آمدسے ورلڈکالمسٹ کلب اورمجھے بہت تقویت ملی ۔سیّدارشاد احمدعارف جواپنے ہرکالم میں قلم کی کاٹ سے جھوٹ اورجبرواستبداد کاسرقلم کرتے ہیں ،قلم قبیلے کیلئے ان کادم غنیمت ہے۔ نظریاتی صحافت کے سرخیل مجیدنظامی مرحوم کے پیروکار سعیدعاصی اثرانگیز اورسحرانگیز تحریریں تخلیق کرتے ہیں،ان کاقلم امید اگلتا ہے جس سے معاشرے میں جابجاپھیلی مایوسیاں نابودہوجاتی ہیں۔قیوم نظامی کی سیاست کی طرح ان کی صحافت بھی ہرقسم کی مصلحت سے بے نیاز ہے،قیوم نظامی کے کالم سے ان کاتجربہ اورجذبہ صاف عیاں ہوتا ہے ۔راؤمنظرحیات بھی قومی اورعالمی منظر ناموں پرحقیقت سے نزدیک ترتجزیے سپردقرطاس کرتے ہیں ۔ورلڈکالمسٹ کلب کے شفیق ومہربان چیئرمین حافظ شفیق الرحمن ایک استادہونے کی حیثیت سے صحافت اورسیاست کے اساتذہ اورطلبہ کے درمیان پائیداراورہموارپل کاکرداراداکررہے ہیں،انہیں بھی نوابزداہ نصراﷲ خان مرحوم کی طرح مختلف الخیال افرادکوایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کاہنرخوب آتا ہے ۔اگرشہرلاہورکے درودیوارسے دریافت کیا جائے تووہ دوٹوک اندازمیں حافظ شفیق الرحمن کی اسلامیت ،پاکستانیت اورانسانیت کیلئے خدمات کی شہادت ضرور دیں گے۔رابعہ رحمن اپنے کالم میں روشنائی سے روشنی بکھیرتی ہیں ،ان کے معاشی، سماجی اورمعاشرتی موضوعات پرلکھے جانیوالے ہر کالم میں دم ہوتا ہے۔ورلڈکالمسٹ کلب کاقیام راقم کاایک دیرینہ خواب تھا اوراس کوشرمندہ تعبیرکرنے کیلئے حافظ شفیق الرحمن ،فارو ق حارث العباسی،ڈاکٹرسجاداعوان ،ذوالفقاراحمد راحت ،ذبیح اﷲ صدیق بلگن، ،محمدفاروق چوہان، خواجہ جمشیدامام،ناصف اعوان ،حافظ یوسف سراج اورعبدالستاراعوان اورآصف عنایت بٹ کی تعمیری تدبیرنے بھرپور کرداراداکیا اورماشاء اﷲ آج یہ کالم نگاروں کاتیزی سے ابھرتاہوانمائندہ پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی آرگنائزر جبارمرزا نے اسلام آباد میں ورلڈکالمسٹ کلب کومتحرک اورمنظم کرنے میں اپناانتہائی تعمیری اورکلیدی کردارادا کیا ہے،ڈبلیو سی سی اسلام آباد کے صدرملک فداالرحمن ، جنرل سیکرٹری بیگ راج اور سینئر نائب صدرنسیم سحر نے عیدسعید کے بعداسلام آباد کے بلیوایریامیں ورلڈکالمسٹ کلب کے دفتر کاافتتاح کرنے کی نوید سنائی ہے۔ورلڈکالمسٹ کلب کی باضابطہ ممبر شپ کیلئے سنجیدہ امیدواروں کاتانتا بندھ گیا ہے۔ عنقریب اوورسیز میں مقیم کالم نگاروں کی نامزدگی بھی شروع کی جائے گی ۔

میانوالی کے غیوراورنڈر سپوت انعام اﷲ خان نیازی کی سیاست سودوزیاں سے بے نیاز ہے۔باوفااورباصفا انعام اﷲ خان نیازی کی سیاسی وتنظیمی صلاحیتوں بارے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظوروٹوسے بہترکوئی نہیں بتاسکتا۔راقم اورانعام اﷲ خان نیازی نے پرویزمشرف کے دورآمریت میں 3ایم پی او کے تحت ملتان جیل کے سیکورٹی سیل میں تقریباً پندرہ دن گزارے ہیں جہاں مجھے ان کی کئی خدادادصلاحیتوں کاعلم ہوا ۔انعام اﷲ نیازی ایوان اقتدارمیں ہوں یانہ ہوں وہ ایوانوں اورمیدانوں میں اپنے ووٹرز کی وکالت جبکہ ان کے حقوق کی حفاظت کاحق ضرور ادا کرتے ہیں۔پنجاب کے سابق وزیرتعلیم اورعلم دوست ریاض فتیانہ ایک خوددار،باقاراوربے داغ سیاستدان ہیں۔ریاض فتیانہ کوکئی بارقومی وصوبائی اسمبلی جبکہ ان کی اہلیہ جوصوبائی وزیربھی رہی ہیں اوران کے ہونہارفرزنداحسن ریاض فتیانہ کو آزادحیثیت میں صوبائی سمبلی کاممبر منتخب ہونے کامنفرداعزازحاصل ہے ۔ریاض فتیانہ عجلت میں پی ٹی آئی میں چلے گئے تھے مگر انہیں بروقت اپنے غلط فیصلے کااحساس ہوگیا اورانہوں نے پی ٹی آئی چھوڑدی اورپھرپیچھے مڑکرنہیں دیکھا،اس کے بعدریاض فتیانہ نے پاکستان کے گلے سڑے نظام کی تبدیلی کیلئے عوام لیگ کے نام سے ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم بنایا ہے عام لوگ اس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہیں اپنے ہم وطنوں سے اچھی امید ہے ،ہم بھی ان کی کامیابی کیلئے دست دعادرازکرتے ہیں۔زیتون کے چیف ایگزیٹو میاں ایازانورجورئیل سٹیٹ کی دنیا کاایک جاناپہچانااورقابل اعتمادنام ہیں ،انہیں اپنے مختلف منصوبوں کی بروقت تکمیل اورڈیلیوری کاکریڈٹ جاتا ہے۔''سچائی میں طاقت''میاں ایازانورکاٹریڈمارک ہے۔ان کاکہنا ہے جس نے سچائی کادامن ہاتھ میں تھاماہواس کی ناکامی خارج ازامکان ہے۔میاں ایازانورسے جب بھی ملنے کااتفاق ہو اانہیں پاکستان کیلئے کڑھتے ہوئے دیکھا ،ان کاکہنا ہے کہ پاکستان اورپاکستانیوں کی دنیا میں کامیابی اورسرفرازی کاراستہ صرف اورصرف سچائی سے ہوکرجاتا ہے ۔

افطارڈنرمیں وزیراعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری ، پنجاب کے سابق باصلاحیت ڈی جی پی آرجبکہ لفظوں سے کھیلنے اورجذبوں کی ترجمانی کرنیوالے خوبصورت شاعر شعیب بن عزیز ،پی ٹی وی کے سابق سینئر پروڈیوسر افتخارمجاز، بزرگ کالم نگاراسراربخاری ، مقامی اخبار کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اورزبردست کالم نگارندیم چودھری ، مقامی ٹی وی چینل کے اینکر اورعوامی سوچ پراثراندازہونیوالے کالم نگار نجم ولی خا ن ،کالم نگارثمن عروج، ڈاکٹرسیّدہ شاہدہ دلاور ،مقبول ومحبوب کالم نگاررؤف طاہر،مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر اورمنفردطرز کے کالم نگارذوالفقار احمدراحت ، منجھے ہوئے کالم نگارمحمدفاروق چوہان ، اٹھارہ کتابوں کے مصنف ، پیشہ ورانہ مہارت کے حامل فیچررائٹر اورکالم نگارذبیح اﷲ صدیق بلگن،کالم نگاراورماہرچشم ڈاکٹر جاوید ملک ، کرائمزفیچررائٹرصابربخاری ،خالدیزدانی ،کالم نگار قاضی منشاء ،کالم نگار ناصف اعوان ،مقامی اخبار کے ایڈیٹر اورکالم نگارسردارمرادعلی خان ، کالم نگاراعجازحفیظ خان،علامہ خلیل الرحمن،کالم نگارعامرخاکوانی ،کالم نگاراشرف شریف ،کالم نگارریاض احمداحسان ،کالم نگاراشرف عاصمی ایڈووکیٹ ،کالم نگارآصف عنایت بٹ ،سینئرنیوزایڈیٹرندیم اشرف ،کالم نگار مجیدغنی ،کالم نگارپروفیسر خالدپراچہ،کالم نگارقاضی سعد اخترقریشی، سینئرنیوزایڈیٹر عمران نوازخان،کالم نگار راشدحجازی ،کالم نگار عمرنواز سرویا ،کالم نگار عابدکمالوی ،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے فعال عہدیدارمعاذ جانباز ،کالم نگار ڈاکٹر ندیم گیلانی ،کالم نگارپروفیسر جمیل عدیل ،کالم نگارراشد حجازی ،کالم نگارپروفیسرعاطف خالد بٹ،کالم نگاراوردانشورڈاکٹرزاہد منیر عامر ،کالم نگارڈاکٹرغافرشہزاد،کالم نگارڈاکٹراظہروحید ،کالم نگارڈاکٹرعبدالباسط ،کالم نگارشعیب مرزا،حکمران جماعت کے رہنماء حافظ امیرعلی اعوان ،کالم نگارشہبازسعیدعاصی ،کالم نگاراسحق جیلانی ،کالم نگارسیّدسعیدبدر اور کالم نگارسجادپیرزادہ شریک ہوئے ۔ تقریب کے اختتام پرورلڈکالمسٹ کلب کے چیئرمین حافظ شفیق الرحمن نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی صحت وسلامتی،ترقی وخوشحالی،دنیابھر میں امن وآشتی اورمجیدنظامی مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکرائی ۔ پنجاب یونیورسٹی کے انتھک وی سی اوردانشور ڈاکٹرمجاہدکامران،لاہور کے پروفیشنل ومتحرک سی سی پی اوکیپٹن (ر)محمدامین وینس اورآئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی حیثیت سے قیدیوں اورجیل اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے دوررس اصلاحات کے بانی میاں فاروق نذیر نے اپنے ناگزیرسرکاری امورکی انجام دہی کے سبب عین وقت پرافطارڈنر میں آنے سے معذرت کرلی تاہم انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ورلڈکالمسٹ کلب اورکالم نگاروں کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہارکیا ۔
Muhammad Nasir Iqbal Khan
About the Author: Muhammad Nasir Iqbal Khan Read More Articles by Muhammad Nasir Iqbal Khan: 173 Articles with 139559 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.