لغت کی عین غین

ہر مؤنث لفظ کا ایک مذکر ضرور ہوتا ہے مگر ہماری لغت اور معاشرے میں فاحشہ کا کوئی مذکر موجود نہیں ہے اسی لئے صرف فاحشہ ہی قتل ہوتی ہے ۔

بُری عورت کی تذکیر ہونی چاہیئے ، بُرا مرد ۔ لیکن نہیں جناب ہماری لغت اور معاشرے میں بری عورت کا مذکر ہے غیرتمند ۔

جس کی غیرت کبھی اسے خودکشی کرنے پر مجبور نہیں کرتی ۔ وہ دنیا میں صرف ، بری عورت کو جہنم واصل کرنے کے لئے آیا ہے ۔ ایک برے مرد کے بغیر عورت بری کیسے بن سکتی ہے اتنا سوچنے کی عقل اور فرصت کسی غیرت والے کے پاس ہوتی ہی نہیں ۔

کیا آنے والے وقتوں میں مفتی کے معنی فتویٰ دینے والا کی بجائے فتنہ برپا کرنے والا درج کئے جائیں گے؟
سین سے سال ۔ اور یہ سال شین کا رہا ۔ مثلاً - - - - - - - - - - - -

خالی جگہ خود ہی پُر کر لیں اگرچہ کوئی نام کسی پردہ نشین کا نہیں ۔ کوئی لفظ اب شرم کا استعارا نہیں ۔ خوف خدا سے خالی دلوں کو کوئی حیا سے یارا نہیں ۔

کبھی محو حیرت ہونے کا رواج ہؤا کرتا تھا آجکل محو غیرت ہونے کا ۔ اور میں محو لغت ہوں کیونکہ بڑی فرصت ہے مجھے ۔
 
Rana Tabassum Pasha(Daur)
About the Author: Rana Tabassum Pasha(Daur) Read More Articles by Rana Tabassum Pasha(Daur): 223 Articles with 1682850 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.