پیارے نبی ﷺکی پسندیدہ خوراک اور مشروب
(Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کا شوربہ
بہت پسند تھا، خصوصاً ایک کھانا جیسے ثرید کہا جاتا تھا یہ ایک قسم کا
شوربہ ہوتا تھا جس میں روٹی کو چور کر ڈالا جاتا تھا، کھانے کی پسندیدہ
چیزوں میں شہد، کھجوریں، سرکہ، خربوزہ، ککڑی، لوکی، زیتون، کھچڑی، دودھ اور
مکھن شامل ہیں۔
جو کا ستو اور انجیر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھے۔میٹھا پانی،
دودھ میں پانی ملا کر لسّی تیار کی جاتی تھی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو
پسند تھی، شہد کا شربت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغوب تھا۔
کلونجی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں ہر مرض کا
علاج ہے سوائے مرض الموت کے۔ |
|