دال چاول ٹوٹے۔۔۔۔

 چند’’ ٹوٹے ‘‘حاضر خدمت ہیں ۔کچھ’’ ٹوٹے ‘‘میرے ذاتی ہیں اور باقی سوشل میڈیا سے ماخوذہیں :
٭آپریشن کے پیسے (پچاس لفظوں کی کہانی )
پچھلے ماہ میں ایک دکان پر گیا اور ایک کلو سفید چنے لئے، پوچھا کتنے پیسے ؟دکاندار بولا 200روپے،چلیں آپ 190دے دیں ۔ میں برملا بول اٹھا، ’’ابھی پرسوں تو میں 150روپے لے کرگیا تھا‘‘،دکاندار بولا جناب ! وزیراعظم کے آپریشن کے پیسے بھی تو دینے ہیں ۔
٭مومن اور ’’منہ من ‘‘
مومن وہ ہوتا ہے جو سچا، پکا مسلمان اور احکام الٰہیہ پر عمل پیرا ہوتا ہو جبکہ ’’منہ من ‘‘ وہی کرتا ہے جو اس کے ’’منہ ‘‘ اور ’’من ‘‘ کو بھلا لگے ۔
ہمارے معاشرے میں ’’منہ من‘‘ آپ کو بہت ملیں گے مگر مومن بہت کم۔۔۔۔۔
٭ ’’بچے‘‘ (30 لفظوں کی کہانی )
بچے وہی ہوتے ہیں جو ’’بچے ‘‘ ہوں ، جو ’’بچے‘‘ نہیں ہوتے وہ بچے نہیں ہوتے ۔ بعض بچے ’’ بچے ‘‘ نہیں ہوتے اور بعض بڑے ہو کر بھی
’’ بچے ‘‘ رہتے ہیں۔ (وضاحت :بچہ وہی ہوتا ہے جو گناہوں سے ’’بچا‘‘ہو)
٭ ہم پاکستانیوں کے پاس ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے ، بس ! مسئلہ کسی اور کا ہونا چاہیے۔
٭ شیدا : شادی کر لی یا ابھی تک خود ہی کپڑے دھوتے ہو ؟ پپو: ہاں ! اب اس کے بھی دھوتا ہوں ۔
٭ ہم نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہم نے پاکستانی بیٹنگ ،پاکستانی معیشت اور پاکستانی جمہوریت کو خطرات میں گھرا ہوا ہی پایا ہے ۔
٭ شہادت، نکاح نامے پر دستخط کرنے سے بھی حاصل ہو سکتی ہے ۔
٭ ڈاکٹر :آپ کی ٹانگ میں جو درد ہے وہ بڑھاپے کی وجہ سے ہے ، باباجی : میں کیسے مان لوں ؟ میری دوسری ٹانگ کی بھی وہی عمر ہے ۔
٭ بچپن میں ماں باپ ڈراتے تھے کہ مینڈک کو پتھر مارا ، تو گونگی بیوی ملے گی ۔ بہت ڈر لگتا تھا ،اب سوچتا ہوں کہ پتھر مار ہی دیاہوتا تو اچھا تھا ۔۔۔۔۔ایک نامعلوم شوہر کی حسرت ۔
٭ دنیا کے تین سچ : بہو ،خربوزہ اور داماد کیسا نکلے گا؟ کوئی نہیں بتا سکتا ۔۔۔۔!!
٭ دماغ جسم کا وہ اہم حصہ ہے جو 24گھنٹے کام کرتا ہے ،پیدائش سے لے کراس وقت تک ،جب تک ہماری شادی نہیں ہو جاتی۔
٭ دنیا بھر کے سائنسدان حیران ہیں کہ پاکستانی قوم موٹر سائیکل ہلا کر ٹینکی میں پٹرول کی مقدار کا اندازہ کیسے لگا لیتے ہیں ۔
٭ مرد کے دل میں دوسری عورت کی اور عورت کی الماری میں نئے سوٹ کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ۔
٭ بموں سے مارنا ،دہشت گردی کہلاتا ہے اور بھوک سے مارنا ’’جمہوریت ‘‘۔
٭ اگر آپ کی بیوی آپ کا کہنا نہیں مانتی ۔۔۔۔تو۔۔۔۔تو۔۔۔۔تو اتناغور سے مت پڑھو ،کسی کی بھی نہیں مانتی اور اس کا کوئی حل نہیں ۔
٭ ایک گھڑی سازنے اپنی گرل فرینڈ کو کچھ اسطرح میسج بھیجا : ’’میں نے ہمیشہ 13:07دیا ،تم بھی میرا 07:02نا ،ہم 02:09کو ہمیشہ 01:07رہنا ہوگا ۔ اس لئے مجھے چھوڑنے کی ایسی غلطی 02:12مت کرنا۔۔۔‘‘
٭ شیدا: یا ر یہ کولڈ ڈرنک فائدہ دیتی ہے یا نقصان ؟ پپو : کوئی پلادے تو فائدہ ، اگر پلانی پڑ جائے تو نقصان۔۔۔۔
٭ ہم ووٹ نواز شریف کو دیتے ہیں ،جلسے عمران خان کے اٹینڈ کرتے ہیں ، مدد اور انصاف جنرل راحیل شریف سے مانگتے ہیں ، حکومت طیب اردگان جیسی چاہتے ہیں ، رہنا یورپ میں چاہتے ہیں ، گالیاں امریکہ کو دیتے ہیں ، لائف سٹائل فلم سٹارز اور کرکٹر ز جیسا چاہتے ہیں ، تنقید علماء پر کرتے ہیں ، موت صحابہ اور شہیدوں جیسی چاہتے ہیں اور دفن مدینہ میں ہونا چاہتے ہیں۔
٭ فلم یا ڈراموں میں جب فریج کھلتی ہے : پیزا ، پھل ، جوس ، کیک ،بوتلیں ۔ مگر جب ہم گھر کی فریج کھولتے ہیں : کچاآٹا ،دھنیا،رات کا سالن ، دودھ والی دیگچی ، سادے پانی کی بوتلیں ۔ ۔۔۔۔
٭ لڑکیوں کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ اس ’’رکشے ‘‘ میں بیٹھیں جس کا رنگ ان کے ’’کپڑوں سے میچ ‘‘ کرتا ہو ۔
٭ ٹیچر : 15پھلوں کے نام بتاؤ؟پپو: مالٹا،سیب ،آم،ٹیچر : شاباش 3ہوگئے 12رہ گئے ،پپو: ایک درجن کیلے ۔۔۔
٭ مرد آلو کی طرح ہوتا ہے ، ہر سبزی کے ساتھ سیٹ ہو جاتا ہے ، جبکہ عورت بھنڈی کی طرح ہوتی ہے جو اکیلی ہی سیٹ رہتی ہے ۔
٭ ایک صاحب کی اپنی کزن سے شادی ہوئی ، ایک مہینے بعد بیگم کا تعارف کرواتے ہوئے بولے : یہ ہیں میری اہلیہ، پہلے ان سے میرا بلڈ کا رشتہ تھااور اب بلڈپریشر کا ۔۔۔۔
٭ واپڈا والوں سے گزارش ہے کہ اپنے کھمبے اور تاریں اتار کر لے جائیں ، پرندوں کے بیٹھنے کیلئے اﷲ کوئی اور وسیلہ بنا دے گا ۔۔۔
٭ جوانی میں تہمت یوں لگتی ہے جیسے بڑھاپے میں کھانسی ۔۔۔
٭ وقت سب کا آتا ہے ، بس۔۔۔۔۔۔ وقت آنے میں وقت لگتا ہے ۔
٭ چور نے چینی کی بوری چرائی اور حادثاتی طور پر کنویں میں گر گیا ، لاش نکالی گئی تو کنویں کا پانی میٹھا تھا ، ساتھ ہی قبر پر چڑھاوے چڑھنے لگے اور کنویں کا پانی شفابخش قرار پایا۔
٭ شادی کیا ہوتی ہے ؟ یہ سمجھنے کیلئے ایک سائنسدان نے شادی کر لی ۔۔۔۔اب اس کوسمجھ نہیں آرہا کہ سائنس کیا ہو تی ہے ۔۔۔۔
٭ پہلے وہ اسے بے پناہ چاہتا تھا، اب وہ اس سے صرف اور صرف پناہ چاہتا ہے ۔
٭ استاد: بچو!آمریت میں کیا ہوتا ہے اور جمہوریت کیسی ہوتی ہے ؟ بچے : دونوں ہی میں عوام کی ’’ایسی کی تیسی ‘‘ ہوتی ہے ۔۔۔
٭ ایک آدمی اپنی بیوی کی قبر پر بیٹھا رورہا تھا اور قبر کوپنکھے سے ہوا دے رہا تھا ، کسی نے کہا :اتنی محبت ۔۔۔! وہ بولا :مرنے سے پہلے کہہ گئی تھی کہ میری قبر کی مٹی خشک ہونے سے پہلے شادی مت کرنا ، نہ جانے کون بے غیرت روز قبر پر پانی پھینک جاتا ہے ۔
ُٓ ﴿ پاکستانیوں کی کچھ اچھی عادات ﴾
٭ جب صابن ختم ہونے لگتا ہے تو اس کو نئے صابن کے ساتھ لگا دیتے ہیں ۔
٭ ٹوتھ پیسٹ کو رول کرکے آخری قطرہ تک استعمال کرتے ہیں ۔
٭ گھر میں رکھے ہوئے اچھے ، نئے اور خوبصورت برتن صرف مہمانوں کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔
٭ سونے کی قیمت میں اضافے سے پریشان ہوتے ہیں ،جبکہ سونا خریدنا بھی نہیں ہوتا ۔
٭ ٹی وی ریمورٹ کے سیل تبدیل کرنے کی بجائے اس کو مار مار کر استعمال کرتے ہیں ۔
٭ پرانی ٹی شرٹ کو نائٹ ڈریس بنا لیتے ہیں اور جب اس قابل نہیں رہتی تو صفائی کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔
٭ اک بڑے شاپر میں ڈھیر سارے شاپر ڈال کر رکھتے ہیں ۔
پاکستان زندہ باد
Dr. Talib Ali Awan
About the Author: Dr. Talib Ali Awan Read More Articles by Dr. Talib Ali Awan: 50 Articles with 89697 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.