الله نے ان کے دل پلٹ دئیے کہ وہ نا سمجھ لوگ ہیں

سورہ التوبه - ٩ - ------------- آیات # ١٢٣ تا ١٢٩
اے ایمان والوں جہاد کرو ان کافروں سے جو تمھارے قریب ہیں اور چاہیے کہ وہ تم میں سختی پائیں اور جان رکھو کہ الله پرہیزگاروں کے ساتھ ہے- اور جب کوئی سورت اترتی ہے تو ان میں کوئی کہنے لگتا ہے کہ اس نے تم میں کس کے ایمان کو ترقی دی تو وہ جو ایمان والے ہیں ان کے ایمان کو اس نے ترقی دی اور خوشیاں منا رہے ہیں - اور جن کے دلوں میں آزار ہے انھیں اور پلیدی پر پلیدی بڑھائی اور وہ کفر ہی پر مر گئے - کیا انھیں نہیں سوجھتا کہ ہر سال ایک یا دو بار آزمائے جاتے ہیں پھر نہ تو توبہ کرتے ہیں نہ نصیحت مانتے ہیں - اور جب کوئی سورت اترتی ہے ان میں ایک دوسرے کو دیکھنے لگتا ہے کہ کوئی تمہیں دیکھتا تو نہیں پھر پلٹ جاتے ہیں الله نے ان کے دل پلٹ دئیے کہ وہ نا سمجھ لوگ ہیں- بیشک تمھارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا گراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان - پھر اگر وہ مونہہ پھیریں تو تم فرما دو کہ مجھے الله کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے-
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114295 views nothing special .. View More