"وزن کم کرنے کے تَیرہ طریقے (بغیر ڈائیٹنگ
اور بغیر ورزش کے)"
۱۔ کپڑے ڈھیلے پہنیں
۲۔ تصویر ہمیشہ دُور سے لیں اور کوشش کریں کہ پاس کوئی بڑی چیز جیسے بَس
ٹرک یا بلند عمارت ہو-
۳۔ وزن کرتے ہوئے ہمیشہ ایک پاؤں زمین پر رکھیں (اور دوسرے سے سکیل کو
دبائیں یہاں تک کہ سوئی آپ کے آج کے ہدف تک پہنچ جائے)-
۴۔ دُبلے پتلے اور خوراک کا خیال رکھنے والے دوستوں سے تعلقات توڑ دیں-
۵۔ خود کو یقین دلائیں کہ موٹاپے کا احساس صرف اور صرف آپ کے دماغ کی
خرافات ہیں۔ روزانہ سو مرتبہ یہ وِرد کریں "آئی ایم بیوٹی فُل، آئی ایم
پرفیکٹ"-
۶۔ گھر کے تمام آئینے باہر پھینک دیں-
۷۔ کھانے سے پہلے اور بعد میں خوب کھانا کھائیں تا کہ کھانے کے وقت بھوک کم
لگے-
۸۔ کھانا ہمیشہ بہت زیادہ بنائیں تا کہ بچے ہوئے کھانے کو دیکھ کر یہی
احساس ہو کہ کم کھایا-
۹- ڈاکٹر کو رشوت دے کر "مکمل صحتمندی" کا سرٹیفیکیٹ حاصل کریں-
۱۰۔ اپنے کمرے میں جگہ جگہ جاپانی پہلوانوں کے پوسٹر اور تصاویر آویزاں
کریں-
۱۱۔ روزانہ متعدد بار ورزش سے بھاگیں۔ بقیہ اوقات میں ریلیکس کریں اور ورزش
کا خیال دل میں نہ لائیں-
۱۲۔ موٹاپے کی طرف توجہ دلوانے والے دوستوں کو غلط وزن بتائیں اور اُنہیں
اپنی آنکھیں چیک کروانے کا مشورہ دیں-
۱۳۔ کھاتے ہوئے یاد رکھیں کہ کم کھانے کی صورت میں جَلد ہی ایک شدید احساسِ
محرومی آپ کو لاتعداد اشیائے خورد و نوش دیوانہ وار مُنہ میں ڈالنے پر
مجبور کر سکتا ہے۔ ایک متوازن انسان کبھی ایسے احساسات کو قریب پھٹکنے نہیں
دیتا۔ اور آپ تو ہیں ہی بیوٹی فُل، پرفیکٹ اور بیلینسڈ -
تحریر و تحقیق: ابنِ مُنیب |