ہندوستان میں سب کو برابری کاحصہ ملنا چاہئے

ہمارا ملک ہندوستان کو اآزد ہوئے ٧٠ سال گذرچکے ہیں لیکن اآج بھی مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ وہی ظالمانہ سلوک کیا جاتاہے تو انگریزی دور حکومت میں کیا جاتاتھا۔۔ جب کہ اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں نے اپنے جان ومال کی قربانیاں پیش کی ہیں۔۔ عبدالباری شفیق السلفی ۔۔۔۔۔۔۔۔ ممبرا ممبئی
آج ملک عزیز ہندو ستان کو انگریزوں سے آزاد ہوئے تقربیا ۷۰ سال گذرچکے ہیں ، لیکن اتنی طویل مدت میںہندوستان اوراقلتیوں خصوصا مسلمانوں کو وہ مقام نہ مل سکا جس کے لئے مسلمانوں نے اپنے خون کو بہایا اور اپنے جان ومال کی قربانیاںپیش کیں تھیں۔ آج حقیقت تو یہ ہے کہ ملک کا وزیر اعظم بھی یوم آزادی کے اس حسین اور زریں موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے مسلمانوں اور اقلتوں کے مسائل پر ایک لفظ بھی بولنے کے لئے تیار نہیں ،چہ جائیکہ ان کے مسائل کو سنے اور پورا کرے ۔میرے عزیزو!میںآپ کو بتائوں کہ یہ ملک صرف اسی لئے آزاد نہیں کرایا گا تھا کہ یہاںجانبدار ہوکر اور ایک خاص پالیسی کے تحت حکومت کی جائے اور اقلیتوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جائیں۔ ان کے عزت وعصمت کے ساتھ کھلواڑ کیا جائے ۔ جب کہ اس ملک کی آزادی میں سب کا برابر کا حصہ اور حق ہے سب کو عز ت کے ساتھ رہنے ،کھانے پینے ،بودوباش اختیار کرنے اور حکومت کرنے کا حق حاصل ہے ۔ اس لئےاے حکومت کے دلالو! ابھی وقت ہے سدھر جائو اور اپنی ان حیوانی کرتوتوں سے باز آجائو ۔ورنہ جب مسلمان اٹھے گاتو ملک میں کہرام مچ جائےگا۔ اور سنو کہ یہ ملک جتنا تمہارا ہے اتناہی ہمارا بھی۔۔۔۔ !
Abdul Bari Shafiq
About the Author: Abdul Bari Shafiq Read More Articles by Abdul Bari Shafiq: 114 Articles with 134137 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.