بچوں کےاغوا کے بارے میں اک ضروری نوٹ:-
(muhammad ammar amir, karachi)
لاہور میں بچوں کے اعضا کے حصول کے لئے اغوا کے بارے میں اک ضروری نوٹ:- |
|
لاہور میں بچوں کے اعضا کے حصول کے لئے
اغوا کے بارے میں اک ضروری نوٹ:-
1:- یہ اک گروپ نہیں ، اک مافیہ ہے .
2:- کوئی مافیہ بهی کوالیفائیڈ سرجنز کی مدد کے بغیر اعضاء نہیں چرا سکتا .
3:- یقیناً ان لوگوں کے پاس ایسے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہے ، جو جانتی ہے کہ
اعضاء کیسے محفوظ کیے جاتے ہیں .
4:- اگر وہ یہ اعضاء بیچ رہے ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ وہ چهوٹے بڑے تمام
ہسپتالوں پر چهاپے مارے تا کہ دیکها جا سکے کہ کب اور کیسے ایسا کیا جاتا
ہے .
5:- اگر وہ یہ اعضاء اسمگل کر رہے ہین تو اس میں ان کے ساتھ ہمارے کچھ کسٹم
اور پولیس اہلکار بهی ملوث ہیں .
*اپنی حفاظت آپ .. .. ..چند اہم نکات*
سب سے اہم بات ..آیتہ الکرسی پڑھ کر اپنے بچوں اور گھر والوں پر حصار
باندھیں اور اللہ کریم سے اپنے خاندان کی سلامتی اور حفاظت کی دعا مانگنا
مت بھولیں. .. .. ..
غیر ضروری نقل و حرکت سے پرہیز کیجیے
بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے بھی اجتناب فرمایے. .. ..
سنسان دوپہروں اور بعد از مغرب بچوں کو باہر جانے سے سختی سے منع کر دیجیے
.
بچوں کو پابند کریں کہ اکیلے یا دوستوں کے ساتھ بھی باہر نہیں گھومنا جب تک
گھر کا کوئی بڑا ساتھ نہ ہو...
بچوں کو ابتدائی طور پر مدافعت کی تربیت دیجیے مثلا
اجنبی سے بات نہ کرنا
اجنبی سے کچھ لے کر مت کھائیں
اجنبی کو راستہ دکھانے کے لیے رہنما بن کر ساتھ مت جائیں
کسی بھی عزیز ،دوست یا پڑوسی کے گھر تنہا مت جائیں
کہیں بھی جانے سے پہلے والدین سے اجازت لیں اور صرف مطلوب مقام تک جا کر
سیدھے گھر واپس آئیں
اگر کوئی زبردستی کرے تو شور مچا دیں
اغوا کنندہ کی آنکھوں پر یا ٹانگوں کے درمیان ضرب لگائیں اور بھاگ کر جان
بچائیں .
گھریلو ملازمین چپڑاسی یا ڈرائیورز کے ساتھ بچوں کو مت جانے دیں پیسوں کی
ضرورت سب کو ہوتی ہے ..
یاد رکھیں بچے آپ کے ہیں اور درد بھی آپ کو ہی ہونا ہے سو بچاؤ بھی آپ نے
ہی کرنا ہے. .....
بچوں کو نام والدین کا نام گھر کا پتا اور فون نمبر ذہن نشین کروائیں.
محلے یا گلی والے مل کر حفاظتی گیٹ اور چوکیداری کا نظام قائم کریں .
چوکیداری خود محلے کے جانے پہچانے نوجوان کریں کوئی باہر کا بندہ ہائر مت
کریں. .
اس نظام کو دو یا تین شفٹس میں تقسیم کریں اور باقاعدہ ڈیوٹی رجسٹر بنائیں.
جو محلے کے ہی کسی سمجھدار بزرگ کے پاس ہو اس پر شفٹس میں آنے اور جانے
والے رضاکاروں کا اندراج کیا جائے
محلے کے نوجوان اپنے اسکول کالج یونیورسٹی کے دوستوں خصوصا بالکل نئے
دوستوں کو گھر /محلے تک مت لائیں. .
یہ چند گزارشات ہیں کیونکہ یہ صرف میرا نہیں ،، بلکہ ہم سب کا مسئلہ ہے بچے
سب کے سانجھے ہوتے ہیں..
نوجوان لڑکیوں کو اکیلے باہر جانے پر سختی کریں..
خواتین/لڑکیاں اپنے پرس میں چھوٹا چاقو یا مرچی والا اسپرے لازمی رکھیں اس
طرح کوئی تنگ کرے تو اسپرے سے اسکی آنکھوں پر وار کریں..
اسکول یا کالج کے باہر یہ واقعات زیادہ ہیں والدین مکمل ہوشیار رہیں
رکشہ میں سفر کرنے میں انتہائی احتیاط کریں زیادہ واردات رکشہ ڈرائیور
کررہے ہیں..
آپ بھی اس پوسٹ میں مفید پوائنٹس کا اضافہ کر سکتے ہیں ..
اسے آگے بهی بهیجیں
*فالله خير حافظا وهو أرحم الراحمين .*...!! |
|