سبحان اللہ.. اللہ کے راز عجب ہیں ۔۔ خود
ایک پیغمبر کو دوسرے پیغمبر پر فضیلت دیتا ہے ۔۔ کسی کا ذکر بلند کر دیتا
ہے ۔ کسی کو باذن اللہ مردوں کو زندہ کرنے کی توفیق دیتا ہے، کسی کے تابع
ہوا کر دیتا ہے ۔۔ (گویا ہوا ان پیغمبر کے تابع نہیں بلکہ اللہ نے کر دی)
کسی کو بن باپ پیدا کر دیتا ہے تو کسی کو بڑھاپے میں اولاد سے نواز دیتا
ہے۔ اشرف المخلوقات کا درجہ دیتا ہے مگر کسی کو بن آب گارے کی مٹی سے بناتا
ہے، تو کسی کو پانی کے قطرے سے تخلیق کرتا ہے، اور بار بار اسکی تخلیق کی
یادداشت میں رکھتا ہے کہ خالق کی یاد قائم رہے! احسان مندی شکرگزاری معرفت
کا اپنا پردہ ہے!
اللہ کے راز آزمائش میں آسانی لیئے ہیں خود ہی ایک نبی کو دوسرے نبی پر
فضیلت دیتا ہے پھر خود ہی اپنے نبی سے کہلواتا منواتا اور عمل سے دکھواتا
ہے کہ رسول خدا اور مومنین رسولوں میں تفریق نہیں کرتے! پھر اگر کوئی فرط
محبت میں یا کسی بھی طرح انہیں ﷺ حضرت موسیؑ پر فوقیت دے تو انکا چہرہ غصے
سے سرخ ہو جاتا ہے کہ وہ اللہ کے سچ سے راضی ہیں، رسول خدا اور مومنین
رسولوں میں تفریق نہیں کرتے! وہ اللہ کی عطا جیتے ہیں مگر اللہ کا حکم، سچ
بھی اسی طرح نبھاتے ہیں کہ جیسے اللہ نے چاہا ۔۔ یہ ہے اصل محبت ۔۔ "میں"
سے آزاد اللہ کے سچ میں شاداں و مسرور مہکنے والی سچی محبت! |