اگر آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو----

بچے ہمیشہ اپنے والدین کے نام سے جانے جاتے ہیں لیکن زندگی چند مواقع ایسے بھی آتے ہیں جب والدین اپنے بچوں کے نام جانے جاتے ہیں- انہی مواقعوں میں سے ایک موقع وہ ہوتا جب کوئی بچہ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی یا پوزیشن حاصل کرتا ہے اور اس دن پوزیشن ہولڈر کے والدین کا سر اپنے ذہین اور ہونہار بچے کی وجہ سے فخر سے اونچا ہوجاتا ہے- ایسے ہی چند مناظر 11 ستمبر 2016 کو اس وقت دیکھنے میں آئے جب کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے پری انجنئیرنگ اور جنرل سائنس کے سالانہ امتحانات 2016 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا- اس موقع پر انٹرمیڈیٹ بورڈ کی جانب سے ان پوزیشن ہولڈرز طلبا کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان طلبا کو انعام و اکرام سے بھی نوازا گیا- فرسٹ٬ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو بالترتیب ایک لاکھ٬ پچاس ہزار اور تیس ہزار روپے کے چیک دیے گئے- ہماری ویب نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے پری انجنئیرنگ کے پوزیشن ہولڈرز سے خصوصی بات چیت کی- یہ بات چیت اب نذرِ قارئین ہے تاکہ وہ بھی مستقبل کے ان معماروں کی روزمرہ کے تعلیمی امور اور ان کے خوبصورت خیالات کے بارے میں جان سکیں-

سب سے پہلے ہم بات کریں گے پری انجنئیرنگ کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ انعم عماد صدیقی سے- انعم نے یہ پوزیشن 1100 میں سے 998 نمبر حاصل کر کے اپنے نام کی-
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
انعم عماد صدیقی= آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
انعم عماد صدیقی= بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں اور بہت خوش ہوں- اپنے والدین کے علاوہ اپنی بڑی بہن کی بھی بہت زیادہ شکر گزار ہوں جنہوں نے تعلیم کے حوالے سے میری بھرپور مدد کی- میں آغا خان بورڈ سے انٹر بورڈ کی جانب آئی تھی تو اس وجہ سے شروع میں مجھے بہت مشکلات پیش آئیں لیکن میری بڑی بہن نے میری یہ مشکلات حل کردیں-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
انعم عماد صدیقی= جی میٹرک میں سائنس میں میری تھرڈ پوزیشن تھی-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتی تھیں؟
انعم عماد صدیقی= جی ہاں روزانہ جاتی تھی-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ؟
انعم عماد صدیقی= جی ہاں کوچنگ جوائن تو کیا لیکن روزانہ جاتی نہیں تھی- البتہ میری اس کامیابی میں کسی حد تک کوچنگ کا بھی کردار ہے-
 

image

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
انعم عماد صدیقی= دراصل میں سمجھتی تھی کہ شاید میں پری میڈیکل بہتر انداز میں نہیں کر پاؤں گی٬ اسی وجہ سے میں نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیا اور مجھے آگے بھی اسی شعبے میں رہنا ہے-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
انعم عماد صدیقی= میرے والد بینکر ہیں جبکہ والد کمپیوٹر انجنئیر ہیں اور پڑھاتی بھی ہیں-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
انعم عماد صدیقی= ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ جھوٹ ہے جو ہر طرف پھیلا ہوا ہے- جب جھوٹ بولا جاتا ہے تو پھر اس کا سلسلہ شروع ہی ہوجاتا ہے- اگر جھوٹ کا خاتمہ ہوجائے تو کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گی؟
انعم عماد صدیقی= میں سب سے پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کروں گی-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں کیا پاکستان میں دو طرح کے تعلیمی نظام کا ہونا درست ہے؟
انعم عماد صدیقی= جی ہاں ہونے چاہئیے٬ اس طرح لوگوں کے پاس دو آپشن ہیں کہ وہ جسے بہتر سمجھتے ہیں وہ اسے منتخب کر سکتے ہیں-

ہماری ویب: کیا آپ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور مشاغل کیا ہیں؟
انعم عماد صدیقی= میں تقریری مقابلوں میں حصہ لیتی ہوں-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گی؟
انعم عماد صدیقی= جس مضمون میں آپ کی دلچسپی ہے اسی کا انتخاب کریں٬ البتہ مستقبل کے بارے میں بھی ضرور سوچیں جو بہتر لگے اسے منتخب کریں-

اب ہم بات کریں گے انٹر پری انجنئیرنگ کے سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کرنے والی خوش قسمت طالبہ عائشہ مظفر سے- عائشہ مظفر نے یہ پوزیشن 1100 میں سے 997 نمبر لے کر حاصل کی-
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عائشہ مظفر= آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
عائشہ مظفر= بہت خوش ہوں٬ بہت محنت کی تھی صلہ مل گیا- اساتذہ نے بھی بہت محنت کی تھی-

ہماری ویب: کیا اس سے قبل بھی آپ نے کسی کلاس میں پوزیشن حاصل کی ہے؟
عائشہ مظفر= اسکول میں تو آتی تھی لیکن بورڈ میں پہلی بار آئی ہے-

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
عائشہ مظفر= اس میں میری دلچسپی تھی اور بائیولوجی مجھے پسند نہیں ہے-

ہماری ویب: آپ کے والدین کیا کرتے ہیں؟
عائشہ مظفر= میرے والد سرکاری ملازم ہیں جبکہ والدہ ہاؤس وائف ہیں-
 

image

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
عائشہ مظفر= تعلیم اور صحت کی خراب صورتحال ہی ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گی؟
عائشہ مظفر= تعلیم مفت کردوں گی-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہترین کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟
عائشہ مظفر= گورنمنٹ کالجز میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری کے حوالے سے سختی ہونی چاہیے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری انجئینرنگ کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
عائشہ مظفر= بہت روشن اسکوپ ہے کیونکہ پری انجنئیرنگ کے بعد آپ کسی انڈسٹری کو بھی جوائن کرسکتے ہیں اور ٹیچنگ بھی کرسکتے ہیں-

آخر میں ہم بات کرتے ہیں پری انجنئیرنگ کے سالانہ امتحانات میں تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم عبدالصبور احمد سے- عبدالصبور نے 1100 میں سے 992 نمبر حاصل کیے اور یہ پوزیشن اپنے نام کی-
 

image

ہماری ویب: کالج کا نام؟
عبدالصبور احمد= آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
عبدالصبور احمد= بہت خوشی ہورہی ہے٬ تمام رشتے دار تحفے تحائف کے ساتھ مبارکباد دینے آئے ہوئے ہیں-

ہماری ویب: کیا کالج روزانہ جاتے تھے؟
عبدالصبور احمد= جی ہاں تقریباً روزانہ جاتا تھا- میرے اندازے کے مطابق 70 فیصد سے زائد حاضری ہوگی میری-

ہماری ویب: کیا کوچنگ بھی جوائن کیا ہے؟
عبدالصبور احمد= پریکٹیکل سینٹر جوائن کیا تھا پورے سال-
 

image

ہماری ویب: آپ نے پری انجنئیرنگ کا انتخاب کیوں کیا؟
عبدالصبور احمد= میری دلچسپی تھی اس میں٬ باقی گروپ میں تو میری کوئی دلچسپی نہیں تھی-

ہماری ویب: آپ کی نظر میں ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟
عبدالصبور احمد= لوڈشیڈنگ اور کراچی کی موجودہ صورتحال پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے- کراچی میں امن قائم ہونا چاہیے-

ہماری ویب: اگر آپ کو ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
عبدالصبور احمد= پانی٬ بجلی اور امن کے لیے اقدامات کروں گا-

ہماری ویب: تعلیمی نظام کی بہترین کے لیے حکومت کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟
عبدالصبور احمد= کالجز کی صورتحال کو بہتر بنانا چاہیے اور انٹر کے کورس کو ایڈوانس کرنا چاہیے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں مستقبل میں پری انجئینرنگ کی فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے؟
عبدالصبور احمد= انجنئیر تو ہر جگہ ہی ہوتے ہیں اور ہر کمپنی کو ہی ان کی ضرورت ہوتی ہے اس لحاظ سے پری انجنئیرنگ کا بہت بڑا اسکوپ ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Hamariweb conducted special interviews of Position holder’s students of Inter Pre-Engineering of Board of Intermediate Education Karachi (BIEK). Anam Amad Siddiqui, Ayesha Muzzafar, and Abdul Saboor Ahmed are the brilliant students as first, second and third position respectively. Position holders share their feeling on success, about their teachers, education system, parents and their time table.