فخر کشمیر راجہ نصیر

شہیدوں کی سر زمین،غازیوں کی سر زمین ․․․․․کشمیر۔ کشمیر جسے جنت نظیر بھی کہتے ہیں۔قدرتی آبشاروں اور صاف و شفاف آب و ہوا کی وجہ سے خطہ کشمیر پوری دنیا میں اپنی پہچان،اپنی مثال آپ رکھتا ہے۔کشمیر جنت نظیر میں بہت سی نامور شخصیات نے جنم لیا جن کا آج بھی ہمارے ذہنوں اور دلوں پے راج ہے۔

جن کی اعلی خدمات ،بہت سی کاوشوں،بے مثال قربانیوں اور انتھک محنتوں کو جو انھوں نے کشمیری عوام کی عروج و ترقی کے لیے سر انجام دی ، کشمیری عوام کھبی فراموش نہیں کر سکتی۔جن کے اعلی کردار یکساں قول و فعل اور بے لوث جدوجہد نے کشمیر کی تاریخ کو سنہری حروف میں لکھا۔ان ہی شخصیات میں سے ایک عظیم ،امن پسند اور انصاف پسند شخصیت جن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں،قائد کشمیر، فخر کشمیر، شان کشمیر راجہ نصیر احمد خان ہیں ،انکی بے لوث خدمات،اعلی کاوشوں کو ہم کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ ایک بشر ہونے کے ناطے خوبیاں اور خامیاں ہر انسان میں ہوتی ہیں۔لیکن اگر کوئی انسان اپنے آرام و سکون کو ترک کر کے دوسروں کے سکھ و راحت کے لیے اپنے دن رات صرف کرتا ہے تو اخلاقی طور پر ہمیں نہ صرف اسکی کوششوں کو سراہنا چاہے بلکہ اسکا پورا پورا ساتھ بھی دینا چاہے، جناب راجہ نصیر احمد خان بھی کچھ ایسی ہی خوبیوں اور صلاحیتوں کے مالک ہیں،جو ہمیشہ اپنے سکون و چین کے بجاے عوام کے سکھ و آرام کو ترجیع دیتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ انکے مخالف بھی ان کے گن گاتے ہیں۔انکے بڑے بڑے سیاسی حریف بھی انکو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔راجہ نصیر صاحب کی ایک خاص بات یہ بھی ہے انھوں نے کبھی بھی صرف اپنوں کو نہیں نوازا بلکہ اگر کبھی مخالف پارٹی کا کوئی بندہ کوئی پرابلم لے کر آے تو اسکو بھی اتنی اہمیت دیتے ہیں جتنی اپنوں کو۔ یہ کشمیر کے ہر نوجواں کو اپنا بیٹا سمجھتے ہیں اور اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن پورے آزاد کشمیر میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر جانی اور مانی جاتی ہے۔مسلم لیگ ن برادری ازم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیتی ہے۔راجہ صاحب کی عوام کے لیے کی جانے والی خدمات ہم سب کے سامنے ہیں۔

میں آزاد کشمیر کے ایک چھوٹے لیکن خوبصورت گاؤں بوبرہ کا باشندہ ہوں،ہمارے گاؤں میں پہلے سڑک اور پل نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں والوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا رہتا تھا،لیکن راجہ نصیر صاحب نے ہماری یہ مشکل بھی آسان کر دی،اب ہمارے گاؤں بوبرہ میں نہ صرف سڑک و پل ہے بلکہ گھر گھر پانی کی سہولت بھی چوبیس گھنٹے موجود ہے۔میں اپنی طرف سے اور گاؤں بوبرہ کے تمام مکینوں کی طرف سے جناب راجہ نصیر احمد خان کا انتہائی شکر گزار ہوں جنکی وجہ سے ہماری زندگیوں میں اتنی آسانیاں آئی ہیں، اور میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی راجا نصیر احمد خان صاحب اسی طرح عوام کی خدمات کرتے نظر آئیں گے،ہمیشہ کی طرح کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
اﷲ تعالی انکو صحت و سلامتی عطا فرماے۔دشمن کی میلی نظر سے بچاے، (آمین)
جب تک سورج چاند رہے گا، راجہ نصیر ،ہر لب پے تیرا نام رہے گا۔

tanveer
About the Author: tanveer Read More Articles by tanveer: 4 Articles with 2411 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.