ٹکیہ! جسے کہیں آخر اس کر بیویاں کیسے استعمال کرتی ہیں؟

تکیہ آرام کے کام تو آتا ہے مگر بیویاں اس سے کیا کام لیتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

یہ وہ کمبخت تکیہ

میں نے چپ چاپ وہ تکیہ لے کر اپنے زانوں تلے دبا لیا – اور میری آنکھوں کے سامنے وہ تمام لڑکیاں گھوم گئیں جنھوں نے میری زندگی میں اپنے اپنے مقام پر مجھے تکیے دیے تھے–
 عورت کی محبّت کا سب سے بڑا مظہر مرد کو تکیہ دینا ہے –
 وہ کیسے بھی آرام سے کیوں نہ بیٹھا ہو ، عورت اسے سہارا ضرور دے گی –
 چاہے وہ سہارا کتنا ہی وقتی کیوں نہ ہو –
 چاہے وہ عورت کیسی بھی کاروباری کیوں نہ ہو –
 چاہے وہ قیام کتنا ہی مختصر کیوں نہ ہو –
 طوائف ہو یا ائر ہوسٹس تکیہ ضرور پیش کرے گی –
 مرد کو اپنی ذاتی استعمال کے سامان میں بڑی دل چسپی ہوتی ہے –
 عورت کو دوسروں کو دکھانے کے سامان میں سرور ملتا ہے –
 جب تک عورت مرد کا سامان رہتی ہے وہ اس پر جان چھڑکے جاتا ہے اس کے لیے حلال ہوتا رہتا ہے –
 جب وہ آزاد اور خود مختار ہوتی ہے ، تو مرد اس کی ایک آزاد اور خود مختار فرد کی حیثیت سے عزت کرنے لگتا ہے –
 اور دونوں کے درمیان باہمی الفت کے بجائے تعظیم کا جذبہ کارفرما ہوجاتا ہے –
Abdul Moeed
About the Author: Abdul Moeed Read More Articles by Abdul Moeed: 25 Articles with 71361 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.