بچ جانے والی ادویات کا کیا کریں؟
(Muhammad Shafiq Ahmed Khan, Kot Addu)
ملک بھر میں ابھی بھی کروڑوں لوگ ایسے ہیں
جو کہ ایک وقت کی دوائی کی قیمت بھی افورڈ نہیں کر سکتے اور ڈاکٹر کے پاس
جانے سے پہلے سو مرتبہ سوچتے ہیں کیونکہ ڈاکٹر کے پاس ایک بار وزٹ پر کم
ازکم ہزار پندرہ سو روپے تو لازمی خرچ ہو جاتے ہیں۔لہذا غریب آدمی بیچارہ
کسی بھی پرچون کی دکان سے پیناڈول یا پونسٹان لیکر اس سے کام چلا لیتا ہے
یا پھر کسی پیر فقیر سے دم کرا کر مطمئن ہو جاتا ہے۔
لوگوں کی یہی حالت دیکھتے ہوئے دل میں خیال آیا کہ یار ان لوگوں کی کچھ نہ
کچھ مدد ضرور کی جائے کہ کم ازکم انہیں دواؤں کا تو بندوبست کر دیا جائے۔
اسی خیال کو سامنے رکھتے ہوئے یہ آئیڈیا ذہن میں آیا کہ عام طور پر دیکھا
گیا ہے کہ بہت سے مریض حضرات ڈاکٹر سے نسخہ لیکر دوا ئی تو پوری لے آتے ہیں
مگر اسے پوری طرح استعمال نہیں کرتے یا پھر بھول جاتے ہیں ، یا پھر ڈاکٹر
حضرات نسخہ تبدیل کریں تو پرانی بچی ہوئی ادویات کوڑا کرکٹ بن جاتی ہیں۔ تو
کیوں نہ ان ادویات کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اور کسی ضرورت مند کو دے دی
جائے۔
لہذا میری تمام پڑھنے والوں سے گذارش ہے کہ برائے مہربانی ایسی بچ جانے
والی ادویات بلکل ضائع نہ کریں بلکہ یہ ادویات کسی کی جان بچانے کے کام بھی
آسکتی ہیں۔ لہٰذا گھر میں پڑی اسطرح کی فالتو ادویات ضرورت مندوں تک مفت
پہنچانے اور دوائی گھر سے collection کرانے کے لیے مندجہ ذیل نمبرز پر فون
یا میسج کریں۔ تا ہم دوائی بھیجنے سے پہلے خیال رہے کہ اسکی validity یعنی
ایکسپائری میں کم از کم چھ ماہ رہتے ہوں۔ اگر سیرپ ہے تو وہ سیل پیک ہو۔
انجیکشن ہے تو وہ بھی مکمل پیکنگ میں ہو۔ ٹیبلٹ یا کیپسول مکمل پتا بمعہ
واضح ایکسپائری ڈیٹ کے ہو۔ادویات کی قیمت کم ازکم پانچ سو روپے سے زیادہ
ہوکیونکہ پاکستان بھر سے کورئیر سے منگانے کے اخراجات ہم برداشت کریں
گے۔دوائیں کسی اچھے میڈیکل سٹور سے خریدی گئی ہوں اور دو نمبر نہ ہوں۔ اسکے
علاوہ یہ کہ دوائیں کسی پیٹینٹ کمپنی کی ہوں۔کیونکہ دو نمبر ادویات کی صورت
میں ثواب کی بجائے الٹا گناہ ہوگا۔
مجھے امید ہے کہ پڑھنے والے اس سلسلے میں ضرور تعاون کریں گے۔
محمد شفیق احمد خان۔0333-6017660, 0300-2534320, 0316-6017660,
0343-6017660
برائے مہربانی اس کارِخیر میں حصہ ڈالتے ہوئے یہ پیغام اپنے دوست احباب،
عزیز و اقار ب کو سوشل میڈیا پر ضرورشیئر کریں۔شکریہ۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.