بھارت کی گیدڑ بھبکیاں اور پاکستان کے جذبات

کشمیریوں کی استقامت،پاکستان میں بھرپوردراندازی کے باوجود مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے والا بھارت غصے کی باعث آپے سے باہر ہو گیا ہے اوڑی حملہ کے بعد تو اس کے اوسان خطا ہوگئے یاران نقطہ داں کہتے ہیں کہ اوڑی حملہ بھارت کی ذاتی کاروائی ہے جسے وہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف استعما ل کرنا چاہتا ہے دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کے خلاف مصروف عمل براہمداغ بھگٹی کو سپورٹ بھارت ہی نے کیا اور اب اس پاکستان مخالف شخص کو پناہ دینے پر بھی بھارت ہی غور کر رہا ہے، ان حالات کے بعد بھارت اپنی عزت بچانے کیلئے اوڑی جیسے حملے کی آڑ لیکر دنیا میں ذلت ورسوائی سے بچنا چاہتا ہے لیکن ذلت ومقدر کا مقدر ہے کیونکہ اقوام متحدہ(درحقیقت عالم کفر کا ادارہ ہونے کے باوجود)پاکستان کے اصولی موقف کو اوپر اوپر سے تسلیم کرچکا ہے جس نے بھارت کو پریشان کر رکھا ہے ۔ اوڑی حملہ کی آڑ میں موودی سرکار نے گیڈ بھبکیاں مارنا شروع کیں تو اسے اپنی اوقات یاد آتے ہی یوٹرن لے لیا کہ پاکستان غربت ختم کرکے ہمارا مقابلہ کرے ۔بھارت میں غربت کیا عالم ہے؟ باخبر لوگ جانتے ہیں کہ بھارتی اکثریت خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،لوگ اپنے مکانوں ،کاروبار،بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ہمارا موضوع یہ نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی جائے ۔جب سے بھارت نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی ہے تب سے پاکستان میں ایک جذباتی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے تمام طبقات دفاع پاکستان کے لئے کمر بستہ دکھائی دے رہے ہیں،پاکستان زندہ باد،بھارت مردہ باد مظاہرے ہو رہے ہیں،پاکستانی عوام بھارت کو سرعام للکار رہے ہیں، پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے جوبھارت کو یہ پیغام ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے بھارت کے حملے کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہیں آرمی چیف کا بیان قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے ،تمام افواج کو مستعد کردیا گیا ہے تاکہ بھارت کی طرف سے حملہ ہو تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔پاکستان کی دینی سیاسی ،سماجی،فلاحی تنظیمیں اور عام عوام جذبہ ٔ شہادت سے سرشار ہوکر جنگ کے انتظار میں ہیں کہ کب بھارت پہل کرے تو اسے چھٹی کا دودھ یاد دلایا جائے پاکستانی قائدین کا کہنا ہے کہ بھارت بزدل دشمن پاکستان پر جنگ مسلط نہیں کر سکتا ڈرامہ بازی سے کام نہیں چلے گا ،حملہ کرنے کی جرات کی تو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا، بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی جرأت کی تو 6 ستمبر 1965 ء سے زیادہ سخت ردعمل بھارت کو برداشت کرنا پڑے گا ،قوم دفاع وطن کیلئے ایک پیج پر کھڑی ہے پاکستان کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والی ہر آنکھ کو نکال دیا جائے گا ، بھارت نے دن یا رات کسی وقت بھی حملے کی جسارت کی توشکست فاش اس کا مقدر ہوگی ،کشمیر میں ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں کی استقامت پر ناکامی کے بعد بھارت پاگل ہو کر پاکستان پر حملے کی باتیں کررہا ہے،قوم دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کا دفاع اولین ،بنیادی ترجیحات میں سے ہے پاکستان کو بیرونی اور اندرونی سازشوں سے پاک کرکے اسلامی نظام خلافت قائم کرناقوم کا ہدف ہے ۔

اگر بغور موجودہ حالات کا جائزہ لیاجائے توعلم میں آئے گا کہاگر پاک بھارت جنگ ہوئی توکوئی معمولی جنگ نہیں ہوگی، دونوں ملک ایٹمی طاقت سے مسلح ہیں پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارت کی ایٹمی پروگرام سے کہیں زیادہ طاقت ور اور جدیدہے،پاکستان کے ایٹمی ہدف میں انڈیا کے تمام اہم شہر ہیں اگر ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو بھارت کا دنیا سے صفایا ہوجائے گا اور پاکستان کو بھی بہت نقصان برداشت کرنا پڑے گا ایٹمی جنگ کے اثرات صدیوں تک ختم نہیں ہوتے جہاں جہاں ایٹم بم چلایا گیا وہاں سے ابھی تک ایٹمی بم کے منفی ترین اثرات کا خاتمہ نہیں ہوسکا ۔ان حالات میں بھارت کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنا جنگی جنون کوقابو میں رکھے اور خواہ مخواہ جنگ کی دھمکیاں دے کر جنگی حالات پیدا نہ کرے برصغیر جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔خطے کا امن تباہ ہوا تو اس کا ذمہ دار بھارت ہوگا نا کہ پاکستان ۔۔۔۔ پاکستان نے بھارتی اندرونی دراندازی کے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا مسلمان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرتا ،لیکن جب دشمن حملہ کردے تو دفاع مسلمان پر فرض ہو جاتا ہے مومن کی یہ شان ہے کہ اگر جنگ میں موت آجائے تو وہ شہید ہوتا ہے جسے قرآن نے کہا ہے کہ شہید زندہ ہوتا ہے اسے مردہ بھی گمان نہیں کرنا ،ان شہداء کو رزق دیا جاتا ہے ۔مسلمان اس شہادت کو حاصل کرنے کیلئے ہروقت بے تاب رہتے ہیں یہی جذبہ انھیں ہر وقت اسلام اور پاکستان پر قربان ہونے کیلئے تیار رکھتا ہے الحمد ﷲ اسوقت بھی پاکستانی قوم شہادت کی آرزو لئے میدان جنگ میں ماضی کی جرأت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے،اگر بچ جائے تو یہ مجاہد غازی ہوتا ہے دونوں صورتوں میں مقام سے نوازا جاتا ہے۔ بھارت کو اگر 6 ستمبر 1965 ء کی جنگ بھول گئی ہے تو دوبارہ حملہ کر کے دیکھ اسے اپنی اوقات پھر سے یاد آجائے گی۔

مسٔلہ تو بھارت کا ہے جس کی فوج نہ مسلمان ،نہ ایمان والی اگر مرے گی تو صرف ملک کیلئے ،طاغوت کی راہ میں۔۔۔اوردنیا وآخرت کا خسارہ ۔۔۔۔ اسی لئے تو مودی صاحب نے پینترہ بدلہ ہے دھمکی کو فوری مشورے میں بدل دیا کہ جنگ نہ ہی ہو اور بھارتی عوام بھی مطمعن رہے کہ ہمارا وزیراعظم بڑا تیس مارخان ہے ۔بھارت کا پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ اس وقت دنیا میں ساٹھ کے قریب مسلم ممالک موجود ہیں جو پاکستان کو اپنا رہبر اور قائد سمجھتے ہیں بھارت بتائے اس کو دنیا کے کتنے ممالک اپنا قائد سمجھتے ہیں؟ اگر مودی نے اس بات رغور کیا ہوتا تو یہ جملہ کبھی نہ کہتا ۔شائد چند دن تک مودی اپنے اس بیان سے بھی رجوع کرلے کیونکہ مودی یوٹرن لینے کا بہت تجربہ رکھتے ہیں۔
Ghulam Abbas Siddiqui
About the Author: Ghulam Abbas Siddiqui Read More Articles by Ghulam Abbas Siddiqui: 264 Articles with 269563 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.