لندن کی پولیس سکاٹ لینڈیارڈ نے منی
لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد کو بری کردیا ہے غالباً وہ اتنا عرصہ
صرف یہی چیک کرتے رہے تھے کہ یہ شخض ہمارا شہری تو کئی دہائی سالوں سے بنا
ہوا ہے کیا اب یہ واقعی حلف کے مطابق ہماری سرزمین سے مخلص ہے یا پھر سیاسی
مصلحتوں کے تحت اپنے سابقہ وطن پاکستان سے وفادار ہے؟اسلیے اس نے چند روز
قبل پاکستان مردہ باد کے نعرے لگو ا کر اس بحر حال اس بات کابین ثبوت
انگلینڈ والوں کو مہیا کردیا کہ وہ واقعی پاکستان سے دلی نفرت ہی نہیں کرتا
بلکہ اسے توڑنے کے عمل میں بھی تمام عالم کفر کی مکمل امداد کی صلاحیت
رکھتا ہے اسے پاکستان سے غداری کا انعام مقدمے سے بریت کی صورت میں مل گیا
ہے۔بہاولنگر شہر میں اس شخص کے عزیز و اقارب کا ایک ہوٹل اور ایک آبائی
مکان تھااور وہ بھی چند لاکھ کے مگر باہر بیٹھے ہاتھ پر ہاتھ دھرے اس شخص
کے پاس اتنا سرمایہ کیسے جمع ہو گیا۔2012سے2014کے درمیان پانچ لاکھ پاؤنڈ
کی رقم کن ذرائع سے حاصل کی گئی اس کے گھر تک کیسے پہنچی اور وہ اسے کن
جرائم کے لیے استعمال کرتا تھا۔سکاٹ لینڈ یارڈ نے ثبوت مہیا نہ ہونے پر اسے
بری کردیا۔اور وہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے پر بری ہو کر تمغہ
پاگیا۔یہ رقوم گھر کے تہہ خانوں دیواروں کے خفیہ خانوں سے نکلی اس میں بھی
کوئی شک و شبہ نہیں کہ مکمل بھتہ اور چندے وصول کرکے ناجائز ذرائع سے باہر
قائد کے پاس بھجواتے رہے ہیں اور پھر وہاں سے جو ان کا جی چاہے وہ سرمایہ
بطور خرچہ پارٹی کو ملتا تھا۔سمندر کنارے واقع کراچی شہر سے وہاں رقوم
پہنچنے جبکہ 65فیصد کرتا دھرتا ملازم بھی انہی کے ہوں تو باہر آنے جانے اور
بیگ بھر کر لے جانے کو کوئی کیسے چیک کر سکتا تھا۔اور آج بھی ایسا ہی ہے
مکمل بھتہ وہیں پہنچ رہا ہے۔ خواہ پارٹی کا نام تبدیل کردیں یاکوئی اور
سلسلہ کریں ایک ٹانگ پر کھڑے ہوجائیں چھلانگ سیدھی لگائیں یا الٹی جو جادو
کراچی والوں پر اتنا عرصہ سے کیا گیا ہے وہ اب بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے
کوئی حکمران یا سیاسی پارٹی غلط فہمی میں ہے تو وہ اس کو دل و دماغ سے نکال
دے جو یہاں رہ کر درجنوں قتلوں کا ملزم تھااور دندناتا پھرتا تھا اور اتنا
عرصہ سے پارٹی چلا رہا ہے اس نے بال دھوپ میں سفید نہیں کر رکھے پاکستان کے
خلاف نعرے خصوصی مشن کا حصہ تھے جس کے صلہ میں وہ فوراً بری قرار
پایا۔روپیہ دفن شدہ موجود پکڑا گیا کہاں سے اور کیسے کمایا کہ ہم نے کبھی
کوئی کام سوائے سیاست کے کیا ہی نہیں انہوں نے کمال مہربانی کرنے کا سوچا
اور کرڈالی اور انھیں یہ بھی مکمل پتا چل گیا ہے کہ پاکستان کے اندر گڑ بڑ
کروانے کے لیے اس سے قیمتی مہرہ اور کوئی نہیں ہو سکتا خواہ حالات کیسے ہی
ہو جائیں اس کی فالونگ موجود رہتی ہے۔در اصل سامراجی قوتیں مشترکہ طور پر
پاکستان کی دشمن اس لیے ہو چکی ہیں کہ اب یہ ایٹمی پاکستان ہے اور پورے
عالم اسلام کو تحفظ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے کافرانہ قوتیں بشمول
یہودی ،صیہونی سیکولر قادیانی کم از کم خاکم بدہن کراچی کو علیحدہ صوبہ بنا
کر اس کی معیشت پر قبضہ چاہتے ہیں۔اور انھیں اس مشکل ترین کام کے لیے تجربہ
کار جو ٹاؤٹ مہیا ہو سکتا ہے وہ یہی شخص ہے اب تو اس کے بھی وارے نیارے ہو
گئے ہیں کہ ضبط شدہ پانچ لاکھ پاؤنڈ رقم بھی واپس اور اس سے خواہ درجنوں
گنا مزید مانگے تو دینے کو سامراجی تیار بیٹھے ہیں بس ذرا پاک سرزمین پر
ناپاک حملے جاری رکھو ہمسائے ملک را کی ہی سرپرستی اور اس کے سرمایہ پر
خصوصاً کراچی میں انتشار پھیلاتے رہو اور ایسا مشن پورا کرنا اس شخص یا اس
کے حواریوں کے لیے کوئی بڑ اکام نہ ہے چند ہی روز پہلے پاکستان کی تاریخ
میں سب سے زیادہ ناجائز اسلحہ اور وہ بھی جنگ میں استعمال ہونے والا انھی
کے کارکن کے گھر سے مدفون ملا ہے راقم پہلے ہی تحریر کرچکا ہے کہ یہ وہی
اسلحہ ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچا اور
وہیں سے چھ سو سے زائد کنٹینر غائب ہو گئے یہ سار اسلحہ انھی کے گھروں میں
مدفون پڑا ہے اگر ان کے کارکن اسی کو شعلہ دکھا دیں تو پورا کراچی جو کہ
آتش فشاں کے دہانے پر کھڑا ہے جل کر بھسم ہو جائے گا۔ہمارے نام نہاد جغادری
سیاستدانوں کو اقتدا ر حاصل کرنے اور پھر اس کوہاتھ سے نہ جانے دینے کی فکر
رہتی ہے۔ ملک کی کسے پرواہ ہے۔بندہ کچھ پلان کرتا ہے مگر اوپر والا کچھ اور
ہی کرنا چاہ رہا ہوتاہے۔ انشاء اﷲ فرقہ واریت لسانیت علاقائیت کے
علمبرداروں پاک وطن کے غداروں سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے خون آشام بھیڑیو ں سے
اقتداری باگیں چھن کر رہیں گی عالم اسلام متحد ہو گا کافرانہ طاقتیں منہ
تکتی رہ جائیں گی اور خدا کا کلمہ اور اﷲ اکبر کے نعرے بلند کرنے والے ہی
سر بلند ہو کر رہیں گے۔دکھوں میں ڈوبی ہوئی قوم سر بسجود ہو کر دعاگو ہے کہ
یا رب العزت تو پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو غارت فرما دے اور ہمیں مخلص
محب وطن ایماندارقیادت نصیب فرما تاکہ ملک فلاحی مملکت بن سکے ۔میرے مولا
ہمیں کفار کی اس گھوم چکری سے نجات دلادے کہ ہم لاکھوں پاکستانی خواہشات کے
مطابق ہزاروں میل دور بیٹھے پاکستان کے خلاف نعرہ زن شخص کو سزا نہ دے سکے
اور سامراجیوں نے ملک دشمنی کرنے پر اسے "جزا " دے بھی ڈالی ہے سپریم کورٹ
کے چیف جسٹس کے فرمان کے مطابق نام نہاد بادشاہت سے بھی مکمل نجات دلادے ۔میرے
مولاہمارے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگا دے اور افواج پاکستان کو توفیق عطا
فرما کہ وہ ان ساڑھے چودہ ہزار گھروں میں مدفون جدید ترین جنگی اسلحہ کے
ڈھیر بر آمد کرسکیں وگرنہ باہر بیٹھے سامراج کے ایجنٹ کے ہر محلہ میں موجود
خصوصی کارندے کسی وقت بھی "خطرناک حکم " بجا لاتے ہوئے (میرے منہ میں
خاک)کراچی کو ہی بھسم نہ کرڈالیں۔ |