|
آپ نے درست لکھا ،یہ نام نہاد سیکولر اور لبرلز جن قوتوں کی گود میں بیٹھ کر اور جس سرمائے کی طاقت کی بنیاد پہ اپنی زبان اور قلم کو پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں انہوں نے پوری دنیا میں انسانی حقوق کو پامال کر رکھا ہے،ان سامراجی قوتوں کے اآلہ کار یہ نام نہاد سیکولر اور لبرلز جنہیں ان عالمی شیطانوں نے دانشور بنایا اور عالمی میڈیا میں جگہ دی یہ ان کی نوکری کر رہے ہیں، ان نام نہاد سیکولرز کو دنیا بھر کی قوموں کی تباہی اور، قوموں اور ریاستوں میں ہونے والی در اندازی اور انسانوں کی قتل و غارت گری نظر نہیں اآتی، ان نام نہاد سیکولر ز کو اس حقیقت تک رسائی نہیں ہوئی کہ جن ملکوں اور جن اآقائوں کی گود میں بیٹھ کر وہ کانفرنسیں کر رہے ہیں ساری دنیا کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تانے بانے وہی ہیں؟یہ سامراجی قوتوں کے ایجنٹ ہیں جنہیں وقتا فوقتا استعمال میں لایا جاتا ہے،یہ بے ضمیروں کا ایک ایسا گروہ ہے جن کا نہ تو کوئی وطن ہے اور نہی کوئی اخلاقی معیار۔ملک کے تمام اہل علم اور باشعور صحافیوں اور سول سوسائٹی کو ان سامراجی ایجنٹوں کی تمام حرکات پہ نظر رکھنی چاہئے اور پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کے اس تانے بانے کو سمجھنا چاہئے اور اس کا سد باب کرنا چاہئے۔ |
|
By:
Dr. Muhammad Javed,
Karachi
on
Nov, 05 2016
|
|
0
|
|
|
|
|
Please Wait Submitting Comments...