رزق ضرور ملتا ہے مگر.....

اللہ تعالیٰ کے ایک نیک بزرگ کچھ رقم کسی مستحق کو دینے کےلیے یہ سوچتے ہوئے جا رہے تھے کہ جو راستے میں سب سے پہلے ملے گا اسے یہ رقم اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرکے دے دوں گا. انہیں ایک آدمی اپنی طرف آتا نظر آیا.جب وہ قریب آیا تو اس سے پہلے کہ بزرگ اس سے کچھ کہتے اس نے بزرگ کے ہاتھ پر جھپٹا مارا اور رقم چھین کر بھاگ گیا.بزرگ مسکرانے لگے اور فرمایا کہ اگر ذرا صبر کر لیتا تو یہی رقم اسے جائز طریقے سے مل جاتی مگر اس نے اسے حرام کرکے کمایا.رزق تو اللہ ہمیں دیتا ہے مگر یہ ہم پر منحصر ہے کہ اس کو حلال کرکے کھائیں یا حرام کرکے..
Muhammad Ameer Umar Farooq
About the Author: Muhammad Ameer Umar Farooq Read More Articles by Muhammad Ameer Umar Farooq: 13 Articles with 15737 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.