تبدیلی آئے گی ضرور مگر طریقہ کار بدلیں

 مراسلہ: مایام اعوان، لاہور
عمران خان صاحب ہر پلیٹ فارم پر تبدیلی لانے کی بات کرتے ہیں کہ وہ تبدیلی لا کر رہیں گے لیکن وہ کس کس قسم کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں یہ ابھی سمجھ سے باہر ہے۔ ایک طرف تو نوازشریف صاحب کو گھر سے نکال کہ سڑک پر لانے کی بات کرتے ہیں اور دھرنے مین شریک دس لاکھ عوام کو اپنے مطالبات منوانے سے پہلے جگہ خالی نا کرنے کی تاکید کرتے ہیں تو دوسری طرف دوسری طرف دھرنا کسی نا کسی ایگریمنٹ کے تحت ختم کر دیا جاتا ہے۔اگر عورت کو سر بازار بغیر دوپٹے کے کھڑا کرنا اور ناچ گانا کروانا بھی تبدیلی میں شامل ہے تو وہ واقعی آچکی ہے ۔ کہتے ہیں محبت یہ نہیں کہ محبوب کی عزت کو بیچ چوراہے لایا جائے تو خان صاحب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کس قسم کی محبت کے دعویدار ہیں۔۔اور وہ بہنیں یا بیٹیاں جو بازاروں میں دھرنوں کے نام پہ اپنے چہروں کو رنگین کر کہ اچھل کود اور ناچ گانا کرتی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ہاتھا پائی کرتی ہیں پھر بھی یہ امید رکھتی ہیں کہ انہیں عزت و احترام سے نوازا جائے تو ان کے لیے ایک ہی بات کہی جا سکتی ہے اپنی عزت اپنے ہاتھ۔ خان صاحب کو اس بات کا زیادہ یقین ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو دھرنوں میں عورتوں کی کثیر تعداد اسی لیے پائی جاتی ہے شاید۔۔اور عورتوں اور انکے گھر والوں کو سلام جو رات کی تاریکی میں دن کی روشنی جیسا انقلاب لانے کے لیے نکلتی ہیں۔ خان صاحب اگر اس سب کے بغیر ایک رائٹ وے میں جا کر اپنے مطالبات منوائیں تو شایس جلدی سنوائی ہو اور مزید دھرنے کی ضرورت نا پڑے۔۔پاکستان کے تمام دھرنا سپورٹرز سے گزارش ہے دل چھوٹا مت کریں اور ایک اسلامی ملک میں رہتے ہوئے اچھے طریقے سے اپنے مطالبات منوانے میں خان صاحب کی مدد کیجئے جس سے واقعی تبدیلی آئے۔

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1142688 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.