امریکی معاشرہ بھی ابھی تیار نہیں کہ ان کی صدر ایک عورت ہو

امریکہ میں ایک معجزہ ہوا تھا کہ ایک سیاہ فام اور وہ بھی مسلم بیک گراونڈ کے حامل کو صدر منتخب کیا۔ دوسری بار ایسا ممکن نہیں ہوا کہ امریکہ کی پہلی صدر ایک عورت ہو اور ہیلری کامیاب ہوتی ۔ امریکی معاشرہ بھی ابھی تیار نہیں کہ ان کی صدر ایک عورت ہوں ۔ تبدیلی کا سفر رک گیا ہے ۔ امریکہ بچاس سال پیچھے چلا گیا ہے ۔
صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فتح حاصل کرلی ۔

پولینگ ڈے سے کچھ دیر قبل بھی رائے عامہ یہی تھی کہ ہیلری بطور صدر کامیاب ہوجائیں گی ۔ پولنگ کا وقت ہونے کے بعد پہلا نتیجہ آیا تو وہ بھی ہیلری کے حق میں تھا۔ جس سے اس بات کو اور تقویت ملی کہ وہ جیت جائیں گی ۔

مگر ایسا نہیں ہوا ۔ ٹرمپ نے واضح برتری حاصل کرلی اور وہ امریکہ نے صدر بن گئے ۔

امریکی صدارتی الیکشن کے نتائج واقعی حیران کن ہیں ۔ امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کو ووٹ دیا ہے ۔ تجزیہ کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی میں اہم کردار جن ووٹرز کا ہے وہ کم پڑھے لکھے اور جاہل امریکیوں کا ہے جنہوں نے ہیلری کے مقابلے میں زیادہ ووٹ دیئے ۔

اسی طرح بے روز گار امریکیوں نے بھی ٹرمپ کے حق میں ووٹ ڈالا ایک اور حیران کن بات یہ ہے کہ امریکی اقیلتوں اور سیاہ فام آبادی نے بھی ہیلری کو مایوس کیا تاہم انہیں ان طبقات کی جانب سے زیادہ ووٹ ملے مگر جس قدر واضح ووٹ پڑنے کی امید تھی وہ نہیں پڑے ۔

اعداد و شمارکے ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ بات بھی حیران کن ہے کہ امریکی خواتین ووٹرز کی بھی آخری دنوں میں ٹرمپ نے توجہ حاصل کرلی اور ووٹ بھی انہیں دیا ۔

یہ سب کیسے ممکن ہوا ہے ۔ سیاسی پنڈتوں کے تجزیے اور پیشگوئی اندازے دعویے سب دھرے کے دھرے رہ گئے اور ٹرمپ کامیاب ہوگئے ۔ ابھی اس بارے حتمی رائے نہیں آئی کہ یہ سب کیسے ممکن ہوا تاہم یہ بات اہم ہے کہ امریکہ کی جن ریاستوں میں شرح تعلیم کم ہے یا ان پڑھ زیادہ ہیں اور اسی طرح جن ریاستوں میں بے روزگاری زیادہ ہے وہاں سے ٹرمپ کا کامیاب ہونا کیوں حیران کن نہیں ہے ۔ ٹرمپ نے الیکشن مہم کے دوران جن خیالات کا اظہار کیا وہ پڑھے لکھے امیدوار کے خیالات نہیں لگتے تھے ۔ جاہلوں کے ووٹ ٹرمپ کو پڑے ہیں اور وہ کامیاب ہوگئے ۔ اس کا مطلب یہ ہے امریکہ میں جاہلوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ بڑھ رہا ہے ۔ امریکہ میں بے روزگاری بڑھنے سے امریکی حکومت سے لوگ ناراض ہورہے ہیں ۔ امریکہ میں شرح تعلیم میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیا امریکہ کی ترقی ہے یا تنزلی یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔ تاہم ٹرمپ دنیا کی نام نہاد ہی سہی سپرپاور کے صدر بن گئے ۔
 
امریکہ کے انتہاہ پسندوں نے ایک عورت کی حکمرانی کونا منظور کردیا اور ہیلری کا شکست ہوئی ہے ۔

وہ کہتے ہیں نہ کہ معجزہ کا ہر بار ہونا ممکن نہیں ہے ۔ امریکہ میں ایک معجزہ ہوا تھا کہ ایک سیاہ فام اور وہ بھی مسلم بیک گراونڈ کے حامل کو صدر منتخب کیا۔ دوسری بار ایسا ممکن نہیں ہوا کہ امریکہ کی پہلی صدر ایک عورت ہو اور ہیلری کامیاب ہوتی ۔ امریکی معاشرہ بھی ابھی تیار نہیں کہ ان کی صدر ایک عورت ہوں ۔ تبدیلی کا سفر رک گیا ہے ۔ امریکہ بچاس سال پیچھے چلا گیا ہے ۔
Riaz Jazib
About the Author: Riaz Jazib Read More Articles by Riaz Jazib: 53 Articles with 52358 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.