سیاسی اداکار، سیاسی دکاندار اور قوم

میرے ایک بچپن کے دوست اقبال جو تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں٬ نے مجھے فون کر کے پوچھا یار انور یہ سیاسی اداکار کون ہیں ہمارے ملک کے صدر آصف زرداری ہر تھوڑے دن بعد ان کا ذکر کرتے ہیں لیکن ابھی تک کلیئر نہیں ہوپارہا کہ وہ کس کے لیے یہ ‘‘ خاص محاورہ “ استعمال کرتے ہیں۔ میں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یار مجھے بھی نہیں پتہ چل سکا کون ہے سیاسی اداکار اس ملک میں اور اگر ہے تو کوئی ایک ہے یا بہت سارے ایسے اداکار ہیں؟ ویسے ہم یہ تو جانتے ہیں کہ آصف زرداری کو بچپن سے اداکاروں سے دلچسپی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اداکاراؤں سے تو سب ہی کو ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اب کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہوگا کہ بچپن سے الف عین زیڈ صاحب کو اداکاروں سے کیوں دلچسپی رہی؟ بات دراصل یہ ہے زرداری صاحب کے والد کے سینما ہیں اور آصف زرداری وہ “ خوش قسمت“ شخصیت ہیں جنہوں نے آنکھ کھولتے ہی سینما کی شکل دیکھی۔۔۔۔۔۔۔بعد میں تو “ سب کچھ “ ہی دیکھ لیا اور اب تک دیکھ رہے ہیں اور کیوں نہ دیکھیں ماشاءاللہ صاحب بصیرت ہیں اور اب تو صاحب تخت، صاحب وقت، صاحب اختیار، صاحب جائیداد، صاحب بہادر، صاحب جمال اور سنا ہے کہ صاحب ذوق بھی ہیں اور صاحب کمال بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں البتہ کچھ عرصہ قبل موصوف صاحب فراش بھی تھے اور اسی وجہ سے وہ ملک میں ان دنوں جب اندر تھے تو باہر چلے گئے تھے کہ علاج کرالیں علاج کیا ہوا؟ یہ اللہ ہی جانے۔

بہرحال بات ہورہی تھی سیاسی اداکاروں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ملک میں اگر سیاسی اداکار بھی ہیں تو اب زرداری صاحب کو یہ بھی کبھی بتا دینا چاہیے کہ یہ اداکار کونسا کردار کرتے ہیں اور کس فلم یا ڈرامے میں؟ مطلب یہ ہے کہ قوم کو یہ تو معلوم ہونا چاہیے نہ کہ یہ اداکار ولن کا رول کرتے ہیں یا ہیرو کا۔۔۔۔۔۔۔ویسے سنا ہے جناب آصف زرداری خود بھی اداکار تھے اور انہوں نے بچپن میں چائلڈ ہیرو کا کردار ادا کیا تھا، بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نہیں پتہ چل سکا کہ یہ فلم کامیاب ہوئی تھی یا نہیں؟

سیاسی اداکاروں کا تازہ ذکر جناب زرداری نے اسلام آباد ایوان صدر میں فلاحی تنظیموں اور عالمی اداروں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ١٧ اگست ٢٠١٠ کو اس خطاب میں زرداری صاحب نے کہا کہ کچھ لوگ سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں لوگ سیاسی اداکاروں پر یقین نہ کریں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیلابی علاقوں میں جاکر اپنی تصویریں بنوا رہے ہیں۔

میں سوچ رہا تھا کہ غیر ملکی لوگ یہ سب سن کر کیا سوچ رہے ہونگے اور اپنے ملک کے بارے میں کیا تاثر انہوں نے لیا ہوگا؟

اب میاں نواز شریف کو لیجیئے انہوں نے ١٧ اگست ہی کو سکھر کے سیلابی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال پر کسی کو سیاسی دکان چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے اور اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد نہیں بنانے نہیں دیں گے۔

یہ ہمارے سیاست دان ہیں۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ملک سیلاب کی زد میں ہے عام لوگ استغفار کا ورد کر رہے ہیں اور این جی اووز ان متاثرین سیلاب کے لیئے چندہ اکھٹے کر رہے ہیں لاکھوں انسان سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں اور ہزاروں جاں بحق لیکن ہمارے سیاستدان جو اپنے آپ کو قومی رہنماء کہتے ہیں صرف بیان بازی کررہے ہیں کوئی کسی کو اداکار کہہ رہا ہے تو کوئی کسی کو دکاندار، لگتا ہی نہیں کہ ان کو قوم کی فکر ہے۔

میرے خیال میں تو یہ سب صرف بہت بڑے فنکار ہے اور وہ فلم کے ۔۔۔۔
Muhammad Anwer
About the Author: Muhammad Anwer Read More Articles by Muhammad Anwer: 179 Articles with 152890 views I'm Journalist. .. View More