مسلم سپہ سالاروں میں ایک اور سپہ سالار۔۔۔!!

مسلم ہسٹری ہو یا اسلامک ہسٹری یا پھربرصغیر پاک و ہند کی تاریخ ان تمام ادوار میں مسلمان سپہ سالار کی تاریخیں اہم حیثیت کی حامل ہیں، دین اسلام نے سیاست کی باگ ڈور اور نظام کے اندر ایک اہم ترین شعبہ سالاری کا رکھا ہے جو بادشاہ یا پھر بادشاہ کے تابع افواج کا سپہ سالار اپنے وطن ،اپنی ریاست کی بقا و سلامتی اور امن و امان کیلئے خاص الخاص کردار ادا کرتا ہے ، تاریخ کے اوراق میں ہمیں بے شمار مسلم سپہ سلاروں کے کارنامے نظر آتے ہیں، دین اسلام کو تحفظ اور مضبوط کرنے کیلئے جنگیں بھی لڑی گئیں کئی ایسی جنگیں تھیں جن میں خود آخری الزمان حضور کائنات محمد مصطفیٰ ﷺ نے کمان سنبھالی اور کفار و مشرکین کیساتھ جنگ کی ، اللہ کی مقدس ترین کتاب قرآن الحکیم و فرقان المجید میں ایسی جنگوں کا ذکر بھی آیا ہے، آپ ﷺ کے دور میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم اور خالد بن ولید جیسےشجاعت کے پیکر،بہادری کے علمدار اور عظیم مرتبے پر فائز سپہ سالار تھے جن کے سامنے لاکھوں کی تعداد میں کفار و مشرکین جنگ جیتنے کا خواب کبھی پورا نہیں کرسکے،یہی نہیں آپ ﷺ کے پردہ فرمانے کے بعد خلفائے راشدین کے دور اقتدار میں بھی چاروں خلفائے راشدین نے دین اسلام کے فروغ کو اس طرح بڑھا یاکہ اسلامی ریاست بھی پھیلتی چلی کئی حتیٰ کہ ایک براعظم نہیں بلکہ کئی بر اعظموں پر مشتمل اسلامی حکومت کا وجود پیدا ہوگیا۔دین اسلام نے اپنے پانچ رکن میں ایک رکن جہاد کا بھی دیا ہے ، جہاد دراصل خالصتاً اللہ اور اس کے حبیبﷺ کی رضا اور دین اسلام کے پھیلاؤ کیلئے جو جنگ لڑی جائے جس میں رتی برابر اپنے نفس و خواہشات شامل نہ ہوں اسے جہاد کہتے ہیں۔جہاد ہی ایک ایسا عمل ہے جس سے پوری دنیا گھبراتی ہے کیونکہ اللہ کی راہ میں شہادت پانے والوں کا رتبہ تمام عبادت میں سب سے زیادہ رکھا گیا ہے، جان کی قربانی کے عوض اللہ اپنے بندوؤں کو بے شمات انعامات سے نوازتا ہے یہاں میں اپنے معززقائرین کو واضع کرتا چلوں کہ ایسے گروہ یا تنظیمیں جو دین اسلام کے برعکس اسلام کے پردہ اوڑھ کر جہاد کا نام لیتے ہیں انہیں تمام مسلک کے علما و مفتی کرام، مرشد وپیر عظام نے خوارجی قرار دیا ہےخوارجی وہ ہیں جو آپ ﷺ نے اپنےہی زمانے میں آگاہ کردیا تھا کہ ایسے گروہ پیدا ہونگے جو شکل و صورت میں اسلامی رہنما ظاہر کریں گے جن کے چہروں پر داڑھی،قرآن کی تلاوت، نماز کی پابندی شامل ہوگی لیکن وہ دین سے دور ہونگے !! معزز قائرین !

ان گروہ اور تنظیموں میں علما کرام نے واضع بیان دے دیا ہے کہ طالبان اور داعش یہ دونوں خوارج ہیں اور ان کے خلاف جہاد نبی کریم ﷺ کےحکم کی تکمیل ہوگی۔طالبان اور داعش دراصل امریکہ، بھارت، اسرائیل اور برطانیہ کی ایجاد ہیں جو اپنے مکروہ عظام کی تکمیل کیلئے مسلم لبادے میں اپنے جاسوس اور کرائے کے قاتلوں کو مسلم دنیا کی تباہی کیلئے تیار کیا ہے، ایک تحقیق اور ذرائع کے مطابق امریکہ میں ایک خاص مقام ہے جہاں پر قرآن، احادیث، فقہ، درس نظامی کی تعلیم یہودیوں، ہندوؤں اور عیسائیوں کیساتھ ساتھ اُن نام نہاد مسلم گروہ کو دی جاتی ہے اور تیار کیا جاتا ہے کہ وہ مکمل دین اسلام سے واقف ہوکر مسلمانوں کی صف میں گھس کر اُن جیسا لبادہ اوڈھ کر ان میں نفاق، نفرتیں، مسلکی اختلافات جیسے جراثیم کو مسلم معاشرے میں پھیلادیں اور ان کے اتفاق و اتحاد کو پارہ پارہ کردیں ۔۔!! معزز قارئین! آپ کو یاد ہوگا کہ امریکہ نے عرب ریاستوں میں اپنی مداخلت ستر سال پہلے سے جاری رکھے ہوئے ہے، وقت کیساتھ ساتھ اس نے تجارت کے بعد ریاست کی تبدیلیوں میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ، اپنی پسند کے لوگوں کو منتخب کرنے کیلئے اُن مسلم ممالک میں حاکم وقت کے خلاف عوام کے اندر اپنے گروہ داخل کردیئے جن کا کام انارکی پھیلانا تھا ، اُن تباہ شدہ ممالک میںعراق، شام، افغانستان ، اسرائیل خاص طور پر ہیں، یہی نہیں دنیا کا واحد اسلامی ایٹمی ملک پاکستان اب سب کو برداشت نہیں ہورہا ہے ،ہمارے افواج پاکستان کے کچھ جنرلوں کی بیوقوفی کی بنا پر پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، اُن میں سب سے زیادہ سابق جنرل ضیالحق کا دور ہے، ضیاالحق اگر امریکہ کی باتوں میں نہیں آتے تو نہ طالبان بنتی اور نہ ہی پاکستان میں لاکھوں افغانی پناہ گزیر ہوتے ، افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ضیا الحق کے دور کی غلطی نہ صرف جمہوری حکومتوں نے اس پر اقدامات کیئے بلکہ پرویز مشرف نے بھی اپنے دوراقتدار میں افغان پناہ گزیروں کے انخلا پر عمل کیا ،ہمارے بد ترین اداروں نے حسب عادت رشوت، کرپشن اور بدعنوانی کے تحت لاکھوں افغانیوں کو شہریت دیدی لیکن اس شہریت کی اگر مملکت پاکستان چاہے تو کالعدم قرار دے سکتی ہے اس کیلئے شرط عائد کردی جائے کہ جو ستتر سے پہلے پاکستان میں آباد ہے وہی پاکستانی پشتو یا فارسی بولنے والا پاکستانی ہے بصورت اس کا تعلق پاکستان سے نہیں ، معزز قائرین ! باپ دا دا کی پیدائش سے اور پرانے ریکارڈ سے لازم ہے کہ ان پناہ گزیروں کا انخلا ممکن بن سکے یہی فارمولہ بنگلہ دیشی اور برمی لوگوں کیلئے بھی کیا جانا چاہیئے۔۔!! معزز قائرین ! پاکستان کے بننے کے بعد پاک فوج کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔۔۔! پاکستان کی سلامتی ہو یا امن وا مان، پاکستانی افواج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے۔سن انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں پاکستانی افواج نے بھارت کو خاک چٹا دی اور بھارت کے منہ پر کالک مل دی ،ہماری بہادر جفا کش، نڈر افواج نے پاکستان کی سلامتی اور دہشتی گردی کے خاتمے کیلئے کو گراں قدر قربانیاں دی ہیں آج دنیا کے تمام ممالک ان کی قربانیوں کو سہراتے ہیں ۔۔۔!! پاکستان افواج میں کئی بہادر جنرلوں کی تاریخ موجود ہے لیکن ان میں سب سے زیادہ اور امتیازی حیثیت تین جنرلوں کو جاتی ہے، جنرل ایوب خان، جنرل پرویز مشرف اور جنرل راحیل شریف!! یہ وہ تین جنرل ہیں جنھوں نے دنیا کو پاک فوج کی بہادری، شجاعت، نڈر اور جنگی مہارت کو ثابت کردیا۔ جنرل ایوب نے انیس سو پینسٹھ میں بھارت کو شکست دی جبکہ جنرل پرویز مشرف نے انیس سو ننانوےمیں کارگل پر بھارتی سوماؤں کو ایسا بسق چکھایا کہ وہ بھاکنے کیلئے راستہ ڈھنڈتے رہے ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ کے قریب بھارتی سپاہی جہنم رسید ہوئے اور کامیاب کارگل آپریشن کے باوجود ہمارے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے وہ محاذ برباد کرکے رکھ دیا ،موجودہ آرمی چیف راحیل شریف جان چکے تھے کہ میاں نواز شریف کس قدر ڈرپوک، نکما اور بد عقل ہے کہ اگر اس کے مشورے سے چلا جائے تو یہ نادان دوست کی طرح نا تلافی نقصان سے دوچار کرسکتا ہے ، اسی کیلئے راحیل شریف جو ایک جرات و شجاعت کی نشانی بھی ہیں جن کا خاندان وطن عزیز پاکستان پر نچھاور ہوتا چلا آرہا ہے ان کے بزرگوں میں سب سے بڑا نام نشان حیدر میجر عزیز بھٹی شہید ہیں۔۔!! معزز قائرین! آئے روز بم دھماکوں، خود کش حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردی کا سرے عام بازار گرم تھا حکومت کی رٹ کہیں نہ تھی گویاحکومت ان دہشت گردوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی تھی ایسے میں جنرل راحیل شریف نے جب پاک آرمی کی کمان سنبھالی تب انھوں نے اپنے رفقائے کار کوکمانڈرز سے باہمی مشاورت کے بعد ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا یاد رہے ، سوات اور آزاد علاقوں میں پرویز مشرف نے بھی آپریشن شروع کیئے تھے لیکن سخت جمہوری دباؤ کو بھی برداشت کیا تھا ،یہاں پشاور میں پاک آرمی اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد اپوزیشن بھی پاک فوج کیساھت ایک صفحے پر آگئی تو پاک فوج نے از خود نوٹس لیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کو شروع کردیا جو بعد میں حکومت وقت میاں نواز شریف نے اپنے کھاتے میں کریڈٹ لینے کی کوشش کی، پرویز مشرف سے شروع ہونے والا پاک چائنا کولی ڈور کو جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی ضمانت دیکر اس کی تکمیل میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے جو تاریخ میں ہمیشہ اچھے لفطوں میں یاد کیا جائے گا لیکن یہاں یہ بات ہرگز نہیں بھول سکتے کہ ان تمام معاملات میں پرویزمشرف کی پس پردہ مشارت بھی شامل رہی ہیں کیونکہ پرویز مشرف ان جمہوری علمداروں سے زیادہ پاکستان کا مخلص اور سچا پاکستانی ہے،آج میں انیس نومبر سن دو ہزار سولہ کو یہ اپنا آرٹیکل لکھ رہا ہوںاپنے قائرین کو یاد دلاتا چلوں کہپاک چائنا کولی ڈورکےکامیابی کی جانب رواں دواں ہونے سے بھارت گزشتہ کئی دنوں نے مسلسل ایل او سی پر شیلنگ کا عمل جاری کیئے ہوئے ہے حد تو یہ کردی کہ اب سمندر میں بھی دہشت گردی پھیلانے کیلئے پاکستانی حدود میں اپنی آبدوزیں داخل کررہا ہے لیکن وہ بھول گیا ہے کہ پاک نیوی ہر وقت چکا چوند ہے اسی کیلئے پاک نیوی نے بھرپور کاروائی کرکے اسے بھاگنے پر مجبور کردیا دوسری جانب آج آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز جاری کی کہ پاکستان میں گھس آنےوالاانڈین کوئیڈکاپٹرپاکستان نےمارگرایا،بھارتی کوئیڈکاپٹرساٹھ میٹرپاکستانی حدودمیں داخل ہواتھا جس پرآگاہی پوسٹ کےاہلکاروں نےبھارتی کوئیڈکاپٹرمارگرایا!!بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آج ہمارے نڈر بہادر جوان فخریہ طوردنیا کو یہ باور کراسکتے ہیں کہ پاکستان اورافغانستان کی سرحد سے بڑے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنے کے بعد پاکستان میں امن و خوشحالی کا ماحول پروان چڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب امن کے لیے جنگ کی ایک روشن مثال ہے جبکہ اس کامیاب ترین ملٹری آپریشن کے سبب نہ کہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے میں بھی امن و استحکام اور خوشحالی کا دور آیا ہے، آج پاکستان کا دنیا کے ساتھ جتنا تعلق ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا اور ہم دشمن سے نمٹنے کے بعد ترقی کی راہ پر چلنے کو تیار ہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنی قوم سے کئے ہوئے وعدے اور دعوے کو بلاجھجک پوراکردیاہے۔جنرل راحیل شریف کی کمان پر ملک کے عوام کو فخر ہے،جنرل راحیل شریف انتیس نومبر سن دو ہزار سولہ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے،ذرائع کے مطابق پاک آرمی دنیا کی آرمی میں صف اوّل ہے ، اب یہاں فیصلے باہر سے نہیں خود یہیں کیئے جاتے ہیں پاکستان کی سلامتی، دہشت گردی ، کرپشن کے خاتمے کیلئے پاک فوج اپنا کرداراسی طرح ادا کرتی رہے گی، پرویز مشرف اور راحیل شریف نے اپنی بہترین کمانڈ سے پاک فوج کا مورل بہت بلند کیا اور پاک فوج اب جان چکی ہے کہ اس مورل کو وہ قائم رکھیں گے اور دنیا کو بتادیں گے کہ پاکستان کوئی عراق، شام، افغانستان نہیں جو آسانی سے ہضم کرلیا جائے پاکستان کے خلاف اٹھنی والی ہرمیلی آنکھ کومٹادیں گے ، خطے میں امن و امان کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے لیکن اگر دشمن نے اپنے شر انگیزی نہیں چھوڑی تو اسے سبق بھی سیکھا دیں گے ، پاک فوج پاک چائنا راہداری کی تکمیل تک صبر و تحمل کا مظاہرہ پیش کررہی ہے اس کی تکمیل کے بعد بھارت بھی جانتا ہے کہ پاکستان بہت مضبوطی کیساتھ اس کو دبوچ سکتا ہے ، بھارتی دراندازی اسی لیئے جاری ہے کہ پاک چائنا راہداری میں خلل پڑے لیکن پاک افواج ہر شر انگریزی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،جنرل پرویز مشرف کے بعد جنرل راحیل شریف ایک پروفیشنل جنرل ہیں ان دونوں پروفیشنلز جنرلوں نے اپنے پیچھے کئی پروفیشنلز جنرلز تیار کرلیئے ہیں جو ان کی طرح مضبوط اور اعلیٰ درجے کے سپہ سالار ہیں ، پاکستانی قوم بہت خوش نصیب ہے کہ ان کی پاک فوج میں ہزاروں ہیں بلکہ لاکھوں پروفیشنلز سپاہی اور سپہ سالار موجود ہیں ، اللہ پاکستان کو قائم و دائم رکھے اور اس کی ترقی و تمدنی میں مزید اضافہ کرے ، اللہ ہمارے حکمرانوں کو عقل سلیم عطا کرے ، ان میں لیڈرانہ صلاحیت پیدا کرے، ان میں وطن اور قوم سے والہانہ سچی محبت کا جذبہ و عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں پروفیشنلز سیاسی رہنما بھی عطا کرے، ہماری تمام قوم میں اتحاد ہیدا کرے، قوم کوایمانداری، سچائی کا عادت بنادے آمین ثما آمین ۔ ۔۔۔!!! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!! !
جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 273427 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.