ھم بھی چلے کراچی

آپ نے سفر نامے تو بہت پڑھے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔ آج ہمارا کراچی تک کا سفرنامہ بھی پڑھ لیجئے۔۔سب سے پہلے تو کراچی شہر کے رہنے والوں سے معذرت اگر انہیں ہماری کوئی بات بری لگے تو،،، ہم تو بس اپنا سفرنامہ بیان کررہے ہیں ورنہ ہمیں بہی کراچی شہر سے بہت محبت ہے،،، کراچی روشنیوں کا شہر،،، ہم نے کبھی کراچی نہیں دیکھا تھا،پر اس شہر کے بارے میں سنا بہت تھا۔ ہمارے پڑوس میں کراچی سے کچھ لوگ مہمان آئے،، تو ان کی چھوٹی سی بچی نے ہم سے پوچھا،، کبھی کراچی دیکھا ہے؟ ہم نے فوراً کہا، ہاں، ہاں دیکھا ہے جہاں بم ہوتے ہیں، بچی نے ہمیں ایسے دیکھا جیسے ہم ہی بم ہو،،، کچھ دیر دیکھتی رہی پھر ہنس کر کہا،، ہاہاہا ڈرتی ہو؟ ہم نے پوچھا ، کیوں تم نہیں ڈرتی؟ بے نیازی سے جواب آیا ، نہیں ہمیں تو عادت ہو گئی ،پھر ذرا قریب آنے کا اشارہ کیا،، ہم پاس گئے، تو سرگوشی میں کہا،، کراچی مت آنا، گولیاں چلتی ہیں تمہیں لگ جائیں گی،اس سے پہلے کہ یہ ڈیڑھ فٹی مخلوق ہمارے سر پر اور بم پھوڑتی ہم نے تو وہاں سے بھاگنے میں ہی عا فیت سمجھی،، اتفاق سے گھر والوں کا کراچی جانے کا پروگرام بن گیا ،، ہمیں بھی جانے کا کہا گیا،، ہمارےذہن میں اس ڈیڑھ فٹی مخلوق کی با تیں آ گئ،،، ہم نے بہت انکار کیا پر سب نے کہا کہ تم بھی چلو،، یہاں اکیلے کیا کروں گی،،، اچھا ہے کراچی گھوم آؤں،،، اب ہم انہیں کیا بتاتے،، کہ کراچی گھوم لیے ، تو گھومنے تو کیا پھرنے سے بھی جائیں گے،،(جاری)
mini
About the Author: mini Read More Articles by mini: 57 Articles with 52223 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.