اسلام میں جمعہ کے دن کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور تمام
مسلمان اس روز جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے خصوصی اہتمام کرتے ہیں- لیکن
اب ایسے افراد جو جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کرتے ان کے خلاف ملائیشیا کی
حکومت نے ایک سخت قانون پاس کیا ہے-
|
|
جی ہاں حال ہی میں ملائشیا کی ریاست Terengganu میں نمازِ جمعہ ادا نہ کرنے
والوں کے خلاف ایک ایسا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت وہ افراد جو نمازِ جمعہ
ادا نہیں کرتے انہیں 1 ہزار رنگٹ (تقریباً ساڑھے 23ہزار روپے) تک کا جرمانہ
اور ساتھ ہی 6 ماہ تک قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ قانون مذکورہ ریاست کی اسمبلی نے شریعہ کریمنل قوانین کے سیکشن 19اور 53
میں ترمیم کرتے ہوئے منظور کیا ہے-
|
|
اور ان ترامیم کے بعد اب رمضان کا تقدس پامال کرنے والوں، خواتین کو ہراساں
کرنے اور بغیر کسی جائز وجہ کے نماز جمعہ چھوڑنے والے افراد کو سخت سزاﺅں
کے علاوہ جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا- اور ان جرائم کی زیادہ سے زیادہ
سزا 2سال قید اور 3ہزار رنگٹ(تقریباً 70ہزار روپے) جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔
|